04/06/2026
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا اہم بیان
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم میں واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کے مسائل کا حقیقی حل رکھتی ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی غریب دشمن سیاست نہیں بلکہ عوامی خدمت، معاشی انصاف اور ترقی کے منشور پر یقین رکھتی ہے، شازیہ مری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کو بااختیار بنا کر گلگت بلتستان کی تقدیر بدلنے کے لیے پُرعزم ہیں، شازیہ مری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے وسائل پر پہلا حق وہاں کے عوام کا ہے، شازیہ مری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی تحفظ، حقِ ملکیت، حقِ حاکمیت اور حقِ روزگار کی ضمانت دی ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو ترقی، روزگار، صحت اور جدید انفراسٹرکچر کی نئی راہوں پر گامزن کرے گی، شازیہ مری
شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے عوامی حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کی، شازیہ مری
دیامیر بھاشا ڈیم قومی سلامتی اور آبی تحفظ کا اہم منصوبہ ہے، وفاق فوری طور پر اس پر تیز رفتار کام یقینی بنائے، شازیہ مری
پیپلز پارٹی نے سندھ میں لاکھوں خاندانوں کو گھر، صحت اور فلاحی سہولیات فراہم کیں، یہی ماڈل گلگت بلتستان میں بھی متعارف کرایا جائے گا، شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کے بعد گلگت بلتستان میں عالمی معیار کے صحت کے ادارے اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، شازیہ مری
گلگت بلتستان کے غیرت مند عوام خرید و فروخت کی سیاست کو مسترد اور تیر کے نشان کو کامیاب بنائیں گے، شازیہ مری
گلگت بلتستان کے عوام 7 جون کو تیر پر مہر لگا کر ترقی، روزگار اور عوامی حقوق کے سفر کو آگے بڑھائیں گے، شازیہ مری
7 جون کو عوامی طاقت، ترقی اور امید کی جیت ہوگی، گلگت بلتستان میں صرف تیر چلے گا، شازیہ مری