Muhajir Qaumi Movement Gulshan-e-Iqbal Zone

Muhajir Qaumi Movement Gulshan-e-Iqbal Zone A platform for Muhajir Community residing in Gulshan-e-Iqbal for mobilization & Empowerment

05/09/2026
05/09/2026

مہاجر قومی موومنٹ کا اہم اجلاس، عدنان بھائی کا کارکنان سے خطاب
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے زیرِ اہتمام ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کی قیادت ضلع شرقی انچارج عدنان بھائی نے کی۔ اجلاس میں گلستانِ جوہر زون کے ڈسٹرکٹ ممبر منیب بھائی، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور پارٹی میں نئی شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع شرقی انچارج عدنان بھائی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین جناب آفاق احمد بھائی کی سیاسی جدوجہد، تنظیمی وژن اور پارٹی کے نظریے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کا مقصد مہاجر قوم سمیت کراچی میں آباد تمام شہریوں کے حقوق، مسائل اور بہتر مستقبل کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور نئی شمولیت اختیار کرنے والے افراد سے ملاقات بھی کی گئی اور ان کے مسائل و تجاویز سنی گئیں۔
اجلاس میں تنظیمی امور، عوامی رابطہ مہم اور مستقبل کی حکمتِ عملی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنان نے چیئرمین آفاق احمد بھائی کی قیادت اور پارٹی کے نظریے سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

05/09/2026
مہاجر قومی موومنٹ پاکستان (گلشنِ اِقبال زون)آج بروز جمعہ 28 اگست 2026 مُہاجر قومی موومنٹ گلشنِ اِقبال زون کی جانِب سے ای...
28/08/2026

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان (گلشنِ اِقبال زون)

آج بروز جمعہ 28 اگست 2026 مُہاجر قومی موومنٹ گلشنِ اِقبال زون کی جانِب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جِس کی میزبانی کا شرف راحیل بھائی کو حاصل ہوا۔ اس میٹنگ کی صدارت گلشنِ اِقبال زون کے زونل انچارج شیراز خان بھائی اور جوائنٹ زونل انچارج طہ خالد بھائی نے کی۔
جس میں زونل کمیٹی کے رُکن عبدل واحد بھائی اور نثار بھائی کے ساتھ گلشنِ اِقبال زون سے راحیل بھائی، عابد بھائی، محبوب بھائی، گوہر علی بھائی، زاہد بھائی نے شرکت کی۔ اِس میٹنگ میں مُہاجر قوم کے حال احوال سمیت گلشنِ اِقبال کے عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ مزید عوامی رابطہ مہم میں تیزی، لوگوں کو آفاق بھائی کا پیغام زیادہ سے زیادہ پہنچانے اور نئے ساتھیوں کو ساتھ جوڑنے کے حوالے سے لائحۂ عمل طے کیا گیا۔

جیئے مُہاجر
جیئے آفاق

جاری کردہ:
مُہاجر قومی موومنٹ پاکستان
گلشنِ اِقبال زون
ضلع شرقی

Address

Jinnah Town Office
Karachi
75300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhajir Qaumi Movement Gulshan-e-Iqbal Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share