PMLF

PMLF PMLF Official

! متحد سندھ، مضبوط پاکستان
حق سچ کا نعرہ — پیر پگارا

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے ان کے بھائی سردار حنیف کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں...
03/09/2026

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے ان کے بھائی سردار حنیف کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے تعزیت کی۔

جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نند کمار گوکلانی ڈی آئی جی جاوید اختر ریاض مولا بخش کھوسو سید یاسر رضا ترمذی اور دیگر فنکشنل لیگ کے علاوہ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے سردار عبدالرحیم سے ملاقات کی اور ان کے بھائی سردار حنیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رہنماؤں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جبکہ لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے ان کے بھائی سردار حنیف کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں...
01/09/2026

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے ان کے بھائی سردار حنیف کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے تعزیت کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر چوہدری عابد شیر ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں علی سید مرتضیٰ شاہ راشدی اور سید غضنفر علی شاہ برکت علی کیھر بلال احمد خان رحمت شاہ سید ولی وارثی اور محمد شکیل نے سردار عبدالرحیم سے ملاقات کی اور ان کے بھائی سردار حنیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رہنماؤں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جبکہ لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔

01/09/2026
*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم  سے  ان کے بھائی مرحوم سردار حنیف کے انتقال پر تعزیت اور ...
31/08/2026

*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے ان کے بھائی مرحوم سردار حنیف کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے*

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حسیب جمالی کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشد شر مسلم ليگ نواز کے عصمت اللہ مسعود امین مانا فنکشنل لیگ کے فقیر غلام نبی منگریو رئیس غلام عباس راجپر سلیم مھر محمد علی عبدالرشید درس سلیم رانا سمیت دیگر سیاسی ، سماجی شخصیات ، وکلاء ۔ صحافیوں اور معززین نے سردار عبدالرحیم سے ان کے بھائی مرحوم سردار حنیف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر معززین نے سردار عبدالرحیم سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحوم سردار حنیف کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔
مرحوم سردار حنیف کے انتقال پر سردار عبدالرحیم سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

*کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا سندھ حکومت کی ناکامی ہے، سردار عبدالرحیم**زرداری لیگ کی حکومت کراچی کے ع...
31/08/2026

*کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا سندھ حکومت کی ناکامی ہے، سردار عبدالرحیم*

*زرداری لیگ کی حکومت کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، فنکشنل لیگ میں بھتہ خوروں اور عوام دشمن عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں، پارٹی کو نچلی سطح تک منظم اور فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، مضبوط تنظیم ہی پارٹی کی حقیقی قوت اور مخلص کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں سردارعبدالرحیم*۔

کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن اس کے باوجود شہر کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ زرداری لیگ کی حکومت کراچی کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ شہر میں امن و امان، بھتہ خوری، ٹریفک، پانی، بجلی، صفائی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، سیوریج، کچرے، پبلک ٹرانسپورٹ، بے روزگاری اور مہنگائی کے مسائل نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع کورنگی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور سندھ کے حقوق کا تحفظ ہے۔ ہماری جماعت میں بھتہ خوری، کرپشن، عوام دشمن سرگرمیوں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ پارٹی کو نچلی سطح تک منظم اور فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ مضبوط تنظیم ہی کسی بھی سیاسی جماعت کی حقیقی قوت ہوتی ہے جبکہ مخلص اور نظریاتی کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پیر صاحب پگارا کے فلسفے ’’متحد سندھ، مضبوط پاکستان‘‘ کو کراچی کے گھر گھر اور عوام کے ہر طبقے تک پہنچائیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں۔
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ آنے والے وقت میں کرپٹ، نااہل اور عوام دشمن سیاستدانوں کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگا۔ عوام اب نعروں اور دعوؤں کے بجائے عملی خدمت اور حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔ کارکنان آپس میں اتحاد اور نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو کر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی طرف دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ ملک بالخصوص کراچی میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، بجلی اور گیس کے بھاری بل، اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، بے روزگاری اور کاروباری مشکلات نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ آج کورنگی کی سڑکوں اور گلیوں کی حالت دیکھ کر انہیں انتہائی افسوس ہوا۔ جگہ جگہ ٹوٹی ہوئی سڑکیں، سیوریج کا ناقص نظام، گندگی کے ڈھیر، پینے کے صاف پانی کی قلت اور ٹریفک کے مسائل شہریوں کے لیے مستقل اذیت بن چکے ہیں۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث کورنگی سمیت کراچی کے مختلف صنعتی علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری اور بدامنی کے باعث صنعت کار اور سرمایہ کار اپنا کاروبار دوسرے شہروں میں منتقل کرنے پر مجبور ہیں، جس سے کراچی کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کم اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کو صنعتوں کے تحفظ، سرمایہ کاری کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے فوری عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا خاتمہ، نکاسی آب کا مؤثر نظام، کچرے کی بروقت صفائی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بہتر پبلک ٹرانسپورٹ، ٹریفک کے مسائل کا حل، تجاوزات کا خاتمہ، سرکاری اسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے روزگار کی تلاش میں دربدر ہیں، جبکہ شہر میں کھیلوں کے میدان، لائبریریاں اور نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے مواقع بھی محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ حکومت کو نوجوانوں کے لیے روزگار، فنی تربیت، کاروباری مواقع اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل وقار جٹ نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کورنگی کے کامیاب ورکرز کنونشن میں خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے عوام کے جائز مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیز کریں اور فنکشنل لیگ کا پیغام ہر گلی اور محلے تک پہنچائیں۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی ڈویژن کے صدر انور عظیم ایڈووکیٹ نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان، ٹریفک، پانی، بجلی، صفائی، سیوریج اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کراچی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے محض اعلانات کے بجائے فوری، جامع اور عملی اقدامات کیے جائیں، صنعتوں اور کاروباری مراکز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، بھتہ خوری اور جرائم کا خاتمہ کیا جائے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ورکرز کنونشن سے ضلع کورنگی کے صدر اشرف قریشی، طارق انصاری اور انجینئر ملک شاہ زین نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر ایم ایس ایف کے صدر محسن ہنگورو، حسنین ایڈووکیٹ، قادر لغاری ولی وارثی ۔ اور طارق سرکی سمیت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان اور عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس سے قبل سردار عبدالرحیم نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع کورنگی کے دفتر کا افتتاح کیا۔ سردار عبدالرحیم اور دیگر مہمانوں کی آمد پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ورکرز کنونشن کا پنڈال پیر صاحب پگارا اور ’’یونس سائیں‘‘ کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔

30/08/2026

Address

Karachi
7400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share