Insaf Youth Wing Distt Keamari

Insaf Youth Wing Distt Keamari Insaf Youth Empowerment Program

08/06/2026

*پی ٹی آئی یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی*

انصاف یوتھ ونگ کراچی ریجن کے صدر جان شیر جونیجو، سینئر نائب صدر ورید ہاشمی اور سینئر نائب صدر نیاز خان کی زیرِ قیادت انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے کابینہ ممبران نے، جن میں ضلعی صدر ساجد نیازی ، جنرل سیکرٹری سید محبوب عالم، سینئر نائب صدر ناصر ارائیں، نائب صدر شاہزیب بلوچ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ادریس خان،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اسلم یوسفزئی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حمزہ دورانی،ماڑی پور ٹاؤن کے صدر شیر خان، سائٹ موریرو میر بہار ٹاؤن جنرل سیکرٹری بابر اعوان شامل تھے، حقیقی ایم این اے دوا خان صابر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری میراج شاہ کی رہائی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
جاری کردہ:
*سلمان خان*
*انفارمیشن سیکرٹری انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی*

10/02/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 10 فروری 2026
مقام: کراچی

انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی کے صدر ساجد نیازی، جنرل سیکرٹری محبوب عالم، سینئر نائب صدر انور علی شنواری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہزاد قادر
انفارمیشن سیکریٹر ی سلمان خان نے سینٹرل جیل کراچی سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیے گئے ورکرز کی رہائی کے موقع پر اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

رہنماؤں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی تھی، تاہم کارکنان نے ثابت قدمی، حوصلے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف یونین اپنے کارکنان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی اور کسی بھی ناانصافی کے خلاف قانونی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ کارکنان تنظیم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی کارکنان کے حقوق کے تحفظ اور تنظیمی استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

جاری کردہ:
سلمان خان انفارمیشن سیکریٹر ی
انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی

07/02/2026

اسیران کیماڑی

11/01/2026
انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی الرٹ !صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کی یوتھ وِنگ کراچی ریجن کی جانب سے منعقد کردہ کامیاب پ...
23/12/2025

انصاف یوتھ وِنگ ضلع کیماڑی الرٹ !
صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کی یوتھ وِنگ کراچی ریجن کی جانب سے منعقد کردہ کامیاب پروگرام پر نوجوانوں کے اعزاز میں عشایہ
صدر انصاف یوتھ وِنگ کیماڑی ساجد نیازی جنرل سیکرٹری محبوب عالم اور سینئر نائب صدر انور علی جان کی خصوصی شرکت ۔

23/12/2025

*پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع کیماڑی*

*اہم اپڈیٹ*

*پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام منعقدہ ریلیز عمران خان ورکر کنونشن میں*
یوتھ ونگ ضلع کیماڑی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ ضلع صرف نام نہیں بلکہ وفاداری، قربانی اور جدوجہد کی زندہ مثال ہے۔
*صدر یوتھ ونگ ضلع کیماڑی ساجد نیازی کی دلیر، متحرک اور باوقار قیادت میں*

*ڈسٹرکٹ کابینہ*،
*بلدیہ ٹاؤن کابینہ*،
*میر بہار ٹاؤن کابینہ*،
اور *ماڑی پور ٹاؤن کابینہ* کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے یہ پیغام دیا کہ *عمران خان اکیلا نہیں، اس کے ساتھ اس کا ہر سپاہی ڈٹ کر کھڑا ہے*۔
ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے
*ڈسٹرکٹ کیماڑی کے جنرل سیکرٹری سید محبوب عالم* نے دلوں کو گرما دینے والا اور آنکھوں کو نم کر دینے والا خطاب کیا، جس میں انہوں نے *عمران خان کے نظریے*، حقیقی آزادی کی جدوجہد اور کارکنوں کے ناقابلِ تسخیر حوصلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ ان کے جذباتی اور سچے الفاظ کو مرکزی قائدین نے نہ صرف سراہا بلکہ یوتھ ونگ ضلع کیماڑی کی تنظیمی مضبوطی کو قابلِ فخر قرار دیا۔
یہ ورکر کنونشن اس بات کا واضح اعلان تھا کہ
قید و بند، ظلم و جبر اور سازشیں
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے حوصلے کو توڑ نہیں سکتیں۔
یوتھ ونگ ضلع کیماڑی آج بھی *عمران خان* کے نظریے پر جان قربان کرنے کو تیار ہے اور کل بھی سب سے آگے کھڑی ہوگی۔
*انشاءاللہ* وہ دن دور نہیں جب
*عمران خان رہا ہوگا*،
*پاکستان آزاد ہوگا*،
اور حقیقی تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا۔
*پاکستان تحریک انصاف زندہ باد*
*چیئرمین عمران خان پائندہ باد*
جاری کردہ ✒️✒️
*سلمان خان*
انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع کیماڑی

Address

Karachi
79200

Telephone

+923131099568

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Youth Wing Distt Keamari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share