Aurangzeb Khan PS-88 Malir

Aurangzeb Khan PS-88 Malir President Pakistan People's Party PS-88 District Malir Karachi �

پاکستان پیپلزپارٹی PS-88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے UC-06 مسلم آباد، سواتی محلہ میں ابراھیم حیدری ٹاؤن کے تحت جاری سیور...
25/08/2026

پاکستان پیپلزپارٹی PS-88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے UC-06 مسلم آباد، سواتی محلہ میں ابراھیم حیدری ٹاؤن کے تحت جاری سیوریج لائن کے ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نظیر احمد بھٹو کی خصوصی توجہ اور تعاون سے علاقے کے دیرینہ سیوریج مسئلے کے حل کے لیے جاری عملی اقدامات کو سراہا گیا۔ صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن PS-88 و ٹاؤن ممبر حضرت علی گجر، انفارمیشن سیکریٹری UC مسلم آباد و میڈیا کوارڈینیٹر صدر PS-88اسلام خان، وارڈ صدر حاجی بہادر، جانان خان اور حارث بھائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دورے کے دوران جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا گیا اور کام کی پیش رفت کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 کے صدر اورنگزیب خان نے جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع ملیر امداد جوکھیو کے ہمراہ سیاسی و سماجی ...
17/08/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 کے صدر اورنگزیب خان نے جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع ملیر امداد جوکھیو کے ہمراہ سیاسی و سماجی رہنما رحیم بڑیج کے چچا کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی ایس 88 کے صدر حضرت علی گجر، فوکل پرسن ٹو ایم این اے سید شاہ پسند، جنرل سیکریٹری گلشن حدید فیصل شیخ، سینئر نائب صدر یو سی شیر پاؤ عنایت حسین شاہ، میر صمد راجہ خیل، خلیل الرحمن، طاہر جدون، امان منشی، باسط درانی، عطاء الرحمن اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔

اورنگزیب خان، امداد جوکھیو اور دیگر نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

پاکستان پیپلزپارٹی PS-88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے پیپلزپارٹی PS-88 ملیر کے زیرِ اہتمام پی پی پی PS-128 ملیر کے سابق ص...
15/08/2026

پاکستان پیپلزپارٹی PS-88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے پیپلزپارٹی PS-88 ملیر کے زیرِ اہتمام پی پی پی PS-128 ملیر کے سابق صدر مرحوم پیرزمان خان کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی و دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر راجہ عبدالرزاق بلوچ، جنرل سیکریٹری امداد جوکھیو، انفارمیشن سیکریٹری شاہ جہان خان، PS-89 کے صدر و چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ سمیت ضلعی، سٹی ایریاز اور یوسی سطح کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے مرحوم پیرزمان خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی پارٹی کے لیے طویل عرصے تک کی جانے والی جدوجہد اور خدمات کو سراہا۔ مقررین نے مرحوم کی پارٹی سے وابستگی، نظریاتی جدوجہد اور کارکنان کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلق کو بھی یاد کیا۔

شرکاء نے مرحوم پیرزمان خان کے درجاتِ بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی، جبکہ اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

یومِ آزادی پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، اورنگزیب خانپاکستان پیپلزپارٹی پی ایس-88 ڈسٹرکٹ ملیر کے ص...
14/08/2026

یومِ آزادی پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، اورنگزیب خان

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس-88 ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے، ہمیں اس عظیم آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیں جمہوریت، مساوات، رواداری اور قانون کی حکمرانی کا درس دیا، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان اصولوں کو اپنی قومی زندگی کا حصہ بنائیں۔ اورنگزیب خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، عوامی حقوق، وفاقی یکجہتی اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی عوام کی خدمت اور ملک کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد، بھائی چارے، سیاسی برداشت اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے، ہمیں تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔ انہوں نے تحریکِ آزادی کے شہداء اور ملکی دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کو ایک مضبوط، جمہوری، خوشحال اور عوام دوست ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

پاکستان پیپلزپارٹی PS-88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے عظیم صوفی بزرگ شاعر، مفکر اور انسان دوستی کے علمبردار حضرت شاہ عبدا...
29/07/2026

پاکستان پیپلزپارٹی PS-88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے عظیم صوفی بزرگ شاعر، مفکر اور انسان دوستی کے علمبردار حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی تعلیمات محبت، امن، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا لازوال درس دیتی ہیں، جو آج کے معاشرے کی اہم ترین ضرورت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے مظلوموں کی آواز بلند کی، محبت اور یکجہتی کا پیغام عام کیا اور سندھ سمیت پورے برصغیر کی روحانی و ثقافتی شناخت کو نئی جہت عطا کی۔ ان کا کلام نسلوں کے لیے امید، اخوت اور انسان دوستی کا روشن مینار ہے۔

اورنگزیب خان نے مزید کہا پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ صوفیائے کرام کی تعلیمات، جمہوری اقدار، سماجی انصاف اور عوامی خدمت کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے افکار سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے معاشرے میں محبت، برداشت، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

انہوں نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس مبارک کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے اور ہمیں بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پا...
26/07/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز، جناب آصف علی زرداری کو ان کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری ایک مدبر، دوراندیش اور باوقار سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہر مشکل دور میں ثابت قدمی، سیاسی بصیرت اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی قیادت، برداشت، مفاہمت کی سیاست اور ملک و قوم کے لیے خدمات کارکنانِ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ ہیں۔ اورنگزیب خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، مزید عزت، کامیابی اور پاکستان و عوام کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی دانشمندانہ قیادت سے ملک کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں۔ آمین


جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر جناب نثار احمد کھوڑو سے سندھ اسمبلی میں واقع ان کے دفتر میں صدر پی ایس 88 اورنگزیب...
16/07/2026

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر جناب نثار احمد کھوڑو سے سندھ اسمبلی میں واقع ان کے دفتر میں صدر پی ایس 88 اورنگزیب خان نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

وفد میں صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی ایس 88 حضرت علی گجر، چیف آرگنائزر پی ای ای اے اے حسن قیوم اور سابق کونسلر عنایت حسین شاہ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران پارٹی کے تنظیمی امور، حلقہ پی ایس 88 کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کی تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے، عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے مشترکہ کاوشیں تیز کرنے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق عوامی خدمت کے سفر کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس-88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری، آئینی اور سیاسی تاری...
04/07/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس-88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری، آئینی اور سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ اس روز عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر جمہوری نظام کو معطل کیا گیا، جس کے اثرات ملک نے کئی دہائیوں تک بھگتے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو آئین، جمہوریت اور عوامی حقِ حکمرانی کا شعور دیا۔ ان کی سیاسی جدوجہد اور قربانی آج بھی جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اورنگزیب خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر سال 5 جولائی یومِ سیاہ اس عزم کی تجدید کے ساتھ مناتی ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی، جمہوری اداروں کا استحکام، آزادانہ سیاسی عمل اور عوام کے حقِ حکمرانی کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی صرف آئین کی پاسداری، جمہوری تسلسل اور عوامی فیصلوں کے احترام میں مضمر ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی ہر قسم کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

انہوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 5 جولائی یومِ سیاہ کے موقع پر قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے تمام رہنماؤں اور کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور ایک مضبوط، جمہوری اور آئینی پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ملیر


پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے پی پی پی پی ایس 86 کے صدر و چیئرمین ابراھیم حیدری ٹاؤن نظیر احم...
05/06/2026

پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 88 ملیر کے صدر اورنگزیب خان نے پی پی پی پی ایس 86 کے صدر و چیئرمین ابراھیم حیدری ٹاؤن نظیر احمد بھٹو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال، ابراھیم حیدری ٹاؤن میں پی ایس 88 کی شامل یوسیز میں عوامی مسائل اور ترقیاتی اسکیموں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پی پی پی رہنماء حسن قیوم بھی موجود تھے۔

جاری کردہ: اسلام خان
میڈیا کوارڈینیٹر صدر پی ایس 88 ڈسٹرکٹ ملیر

Address

Main Office Dawood Chowrangi
Karachi
75050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aurangzeb Khan PS-88 Malir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share