SMT PTI Official

SMT PTI Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SMT PTI Official, Political Party, Karachi.

27/08/2025

پی ٹی آئی ضلع ملیر کے جنرل سیکریٹری و حقیقی ایم این اے فارم 45 خالد محمود علی ایڈووکیٹ کی نقاب پوش شر پسندوں اور جھوٹے مقدمے کے خلاف آج معزز عدالت ایڈیشنل سیشن جج 1 کی عدالت میں سماعت۔

ایڈووکیٹ خالد محمود علی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 1 ملیر کی عدالت میں کرمنل پٹیشن دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس افسران نے سیاسی مخالفین کے ساتھ ملی بھگت کر کے 5 اگست 2025 کو 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی تاکہ پی ٹی آئی کو بدنام اور اس کے کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا سکے۔

درخواست گزار نے ضابطہ فوجداری کی دفعات 22-اے اور 22-بی کے تحت عدالت سے استدعا کی ہے کہ نامعلوم نقاب پوش افراد اور ایس ایچ او ملیر سٹی اور دیگر پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، غفلت کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے، اور ان، ان کے اہلخانہ اور پی ٹی آئی کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ایڈووکیٹ خالد محمود کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو نیشنل ہائی وے پر پی ایس ملیر سٹی تھانے کے سامنے پی ٹی آئی کے ایک پر امن اجتماع کے دوران ایک مشکوک نقاب پوش شخص کو دیکھا گیا جس نے پی ٹی آئی کا جھنڈا نما مفلر اوڑھ رکھا تھا۔ بعد ازاں مذکورہ شخص پولیس کے مبینہ تحفظ میں تھانے کے اندر داخل ہو گیا۔ بارہا مطالبے کے باوجود پولیس نے نہ تو اس کو حراست میں لیا اور نہ ہی اس کی شناخت کے بارے میں کوئی وضاحت جاری کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ 9 مئی 2023 کی طرز پر رچایا گیا تاکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو فسادات اور تخریب کاری میں جھوٹے طور پر ملوث کیا جا سکے۔ تاہم بروقت نشاندہی اور سوشل میڈیا پر انکشاف کے باعث منصوبہ ناکام ہوا، لیکن اس کے باوجود پولیس نے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر 598/2025 درج کی جس میں نقاب پوش شخص یا پولیس کی مبینہ معاونت کا کوئی ذکر شامل نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ اس واقعے کے خلاف آئی جی سندھ پولیس، چیف سیکریٹری سندھ، ڈپٹی کمشنر ملیر اور ایس ایس پی ملیر سمیت اعلیٰ حکام کو تحریری درخواستیں
بھیجی گئیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نقاب پوش افراد اور معاون افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے، درج شدہ ایف آئی آر کو "بی کلاس" قرار دینے، ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے اور پی ٹی آئی ارکان کو تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

عدالت نے ایس ایچ او ملیر سٹی کو 28 اگست 2025 کو طلب کر لیا ہے۔

24/08/2025

🎥 ویڈیو پیغام
پاکستان تحریک انصاف، جنرل سیکریٹری ضلع ملیر خالد محمود ایڈووکیٹ

"اس وقت ملک میں نہ آئین ہے، نہ قانون ہے اور نہ ہی انصاف کی بالادستی ہے۔ یہاں صرف ڈنڈے کی بالادستی قائم ہے۔ نہ اظہارِ رائے کی آزادی ہے اور نہ ہی انصاف کا کوئی نظام باقی رہ گیا ہے۔

ہم پُرامن طور پر امن کا جھنڈا لے کر نکلے تھے، صرف ایک ہی آواز کے ساتھ کہ ہمیں اس ملک میں امن چاہیے، ہمیں قبائلی علاقوں میں امن چاہیے۔ لیکن اس کا صلہ یہ ملا کہ ہمارے رہنماؤں، ورکرز اور کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہم اس وقت پولیس اسٹیشن کے باہر موجود ہیں اور یہاں سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری اسلام سے، پاکستان سے اور عمران خان سے محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔ جو کرنا ہے کرلو، مگر ہمارے جذبے کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔"









https://www.facebook.com/share/r/19r1uQspjM/

24/08/2025

امن مانگنا جرم بن گیا

کراچی پولیس امن جرگے کو روک کر کراچی کے شہریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

بنارس چوک جانے والوں کو بلاجواز روکنا ظلم ہے، قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

ہم پر امن احتجاج کا حق تسلیم کرو!

23/08/2025

شوکت خانم کا خاندان عجیب خاندان ہے!
شوکت خانم کا خاندان عظیم خاندان ہے!

علیمہ خان نے ہمیشہ بھائی کی رہائی کے لیے آواز بلند کی پہلے بڑے بیٹے شہریز کو اغوا کر کے جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا پھر دوسرے دن شیر شاہ خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا عمران خان جیل میں، بیگم صاحبہ جیل میں، بھانجے جیل میں پورا خاندان قربانیاں دے رہا ہے ظلم اپنی انتہا پر ہے، اب پوری قوم کو باہر نکلنا ہوگا!

ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے

شہریز خان اور شیر شاہ خان کی فوری رہائی کیا جائے

صدر تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ

23/08/2025

شیر شاہ اور شاہریز کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ عمران خان کے بھانجے ہیں، اگر یہ سوچتے ہیں کہ بچوں کو اغواء کرکے یہ عمران خان یا ہمیں پریشرائز کرلیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ہم پریشرائز نہیں ہوں گے، علیمہ خان

23/08/2025

کل میرے بڑے بیٹے کو 8 روزہ ریمانڈ پر بیجھا گیا اور اس کے بعدمیرے چھوٹے بیٹے کو اغواء کر لیا گیا اعر آج اس کا 5 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا ہے،

علیمہ خان

22/08/2025

ہمارے کپتان، اس قوم کے لیڈر عمران خان پر ڈھائی سال سے جاری ظلم و زیادتی ناقابلِ قبول ہے جیل میں ان پر ہر طرح کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملاقاتوں پر پابندی ہے گرمی میں سہولتیں چھین لی جاتی ہیں عمران خان صاحب کی بہنیں علیمہ خان سمیت تینوں بہنیں جب اپنے بھائی کے حق میں آواز بلند کرتی ہیں تو ان کے خاندان کو نشانہ بنایا جاتا ہے گزشتہ رات علیمہ خان کے بیٹے شہریز خان کو ان کے بچوں کے سامنے سے اغوا کرلیا گیا۔ آج پھر ان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو بھی اغوا کر لیا گیا یہ ظلم ناقابلِ قبول ہے،

تحریک انصاف صدر سندھ حلیم عادل شیخ پریس کانفرنس۔

“بشری بیگم پر ظلم اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ میرے دور میں جب عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے زلفی بخاری کے ذ...
22/08/2025

“بشری بیگم پر ظلم اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ میرے دور میں جب عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے زلفی بخاری کے ذریعے بشرٰی بیگم کو ملاقات کا پیغام بھیجا تھا، جسے بشریٰ بیگم نے ٹھکرا دیا تھا۔ اسی لیے عاصم منیر نے ان پر سختیاں رکھی ہوئی ہیں۔ شروع دن سے ہی ان کی کوشش ہے کہ بشری بیگم پر سختی کر کے مجھے توڑا جا سکے۔”
- عمران خان

22/08/2025

‏علیمہ خان ڈٹ گئیں

یہ بزدل ڈرپوک لوگ ہیں یہ چاہتے ہیں ہم ڈر جائیں یہ مجھے میری بہنوں کو ہمارے بچوں کو ہم سب کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیں تب بھی ہم۔سن سے نہیں ڈریں گے ہم اللہ تعالیٰ سے حفاظت مانگتے ہیں، علیمہ خان

22/08/2025

کل رات میرے گھر پر عمران خان کو ضمانتیں دینے کی خوشی میں حملہ کیا گیا میرے بڑے بیٹے کو اٹھا کر آج عدالت پیش کر کے 7 دن کا ریمانڈ لیا گیا ہے، علیمہ خان

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SMT PTI Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share