GOSOfficial Public Health Engineering & Rural Development Department

GOSOfficial Public Health Engineering & Rural Development Department This is the official Government of Sindh Public Health Engineering & Rural Development Department page.

20/08/2026

سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت تعلقہ کوٹری، ضلع جامشورو میں عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے..

گاؤں کارو کھوہ میں ڈرینیج اسکیم کی تکمیل کے بعد گلیوں میں پیوِر بلاکس بچھانے کا کام کیا گیا، جس سے نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ گاؤں کی گلیوں کی خوبصورتی اور رہائشی ماحول میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان ترقیاتی کاموں کے ذریعے گاؤں کو ایک خوبصورت اور بہتر ماڈل ولیج کی شکل دی جا رہی ہے..

اسی طرح ٹاؤن کمیٹی کوٹری کی مختلف گلیوں میں بھی ڈرینیج اسکیم کے تحت سی سی ڈرینز اور پیوِر بلاکس کی تعمیر و تنصیب کا کام کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو بہتر، پائیدار اور بنیادی سہولیات سے آراستہ رہائشی ماحول میسر آ رہا ہے..

سندھ حکومت کا عزم ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچائے جائیں اور شہری و دیہی علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے۔ عوامی سہولیات، صاف ستھرے ماحول اور پائیدار ترقی کے لیے یہ اقدامات سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی اظہار ہیں..





22/07/2026
15/07/2026

معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شہید بینظیرآباد ریجن کا اجلاس

اجلاس میں شہیدبینظیرآباد ریجن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

15 جولائی 2026ء (ہینڈآؤٹ) معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شہید بینظیرآباد ریجن کا اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری سہیل احمد قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، چیف انجینئر شہیدبینظیرآباد سکندر میمن اور متعلقہ ایکسئینز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہیدبینظیرآباد ریجن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایکسیئنز کی جانب سے جاری، مکمل و زیر التواء اسکیموں پر علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ نے تمام ایکسیئنز کو زیر تکمیل اسکیموں کو فوری مکمل کرنے اور مکمل اسکیموں کی آپریشنل نگرانی اور مقامی کاؤنسلز کو فوری سپردگی کے احکامات جاری کیے۔ انھوں نے کہا کہ مقامی اراکین اسمبلی و انتظامیہ کو اسکیموں کی افتتاحی تقاریب میں مدعو کرنے کی بھی ہدایت دی۔ محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے سفر پر گامزن ہے، اسکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے عوام کو فوری اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ مکمل اور زیر تکمیل اسکیموں کے جائزے کے لیے اگلے ماہ اچانک دورے کیے جائیں گے جبکہ غفلت و کوتاہی برتنے والے ایکسیئنز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ
معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی

13/07/2026

معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حیدرآباد ریجن کا اجلاس منعقد

اجلاس میں سیکریٹری سہیل احمد قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، چیف انجینئر حیدرآباد و ایکسئینز کی شرکت

اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حیدرآباد ریجن میں جاری اسکیموں کا جائزہ لیا گیا

13جولائی2026ء (ہینڈآؤٹ) معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حیدرآباد ریجن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری سہیل احمد قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، چیف انجینئر حیدرآباد شفیق الرحمن میمن اور متعلقہ ایکسیئنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حیدرآباد ریجن میں جاری اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف انجینئر حیدرآباد شفیق الرحمن میمن نے جاری، مکمل و زیر التواء اسکیموں پر معاون خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ نے حیدرآباد ریجن کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لینڈ اور مکمل اسکیموں کی لوکل کاؤنسلز کو سپردگی سمیت تمام مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔ محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ مکمل ہونے والی اسکیموں کی افتتاحی تقاریب میں مقامی اراکین اسمبلی و انتظامیہ کو بھی شامل کیا جائے اور عوام کو میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے تمام اسکیموں سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اگلے ماہ تمام اسکیموں کے اچانک دورے کریں گے لہذا مقررہ مدت میں زیر التواء و جاری اسکیموں کو مکمل کیا جائے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ دورے کے دوران مفاد عامہ کی اسکیموں پر کسی قسم کا عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ
معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی

03/06/2026

معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت اجلاس..

اجلاس میں سیکریٹری سہیل احمد قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، چیف انجینئرز ڈوولپمنٹ حیدرآباد، شہید بینظیرآباد و سکھر شریک..

چیف انجینئرز دیہی ترقی حیدرآباد اور سکھر بھی اجلاس میں شریک..

اجلاس میں معاون خصوصی کو اے ڈی پی اور ایس ڈی جی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ..

مالی سال 2025-26 کی تمام اے ڈی پی اسکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، بریفنگ

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ محمد سلیم بلوچ کی محکمہ کی مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان

مالی سال 2025-26 کی تمام اسکیموں پر جاری فنڈز کی یوٹیلائزیشن کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے، محمد سلیم بلوچ

ہماری اولین ترجیح منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، محمد سلیم بلوچ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی خدمت میں پیش پیش ہے، محمد سلیم بلوچ

جاری کردہ

شبیر علی بابر
افسر تعلقات عامہ
معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی



12/05/2026




12/05/2026

مشیر وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کی ہدایت پر آر او پلانٹ دین داریو تعلقہ ننگرپارکر ہنگامی بنیادوں پر فعال کردیا گیا

علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے تعلقہ ننگرپارکر میں جدید خطوط پر مشتمل تمام نئے مشینری آلات و سولر سسٹم نصب کیا

اہل علاقہ کا آر او پلانٹ کی تنصیب پر مشیر وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ اور حکومت سندھ سے اظہار تشکر

دین داریو آر او پلانٹ سے ملحقہ آبادی کے ہزاروں لوگ پینے کے صاف و شفاف پانی سے مستفید ہوسکیں گے، محمد سلیم بلوچ

آر او پلانٹ کی بحالی چیئرمین پیپلز پارٹی بلول بھٹو زرداری کے ویژن اور حکومت سندھ کی عوام دوست خدمات کا نتیجہ ہے، محمد سلیم بلوچ






Address

Barrack No. 87/94, Sindh Secretariat 4-B , Opposite Provincial Assembly Sindh
Karachi
07416

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GOSOfficial Public Health Engineering & Rural Development Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share