22/09/2026
🛑شہید روشم حسین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے، شاہی سید
🛑شہید روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 8 ستمبر سے جاری پرامن دھرنے کے باوجود حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے موثر کارروائی نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے
🛑قاتلوں کی عدم گرفتاری سیکیورٹی اداروں کی ناکامی اور صوبائی حکومت کا غیر موثر رویہ عوام کے لیے باعث تشویش ہے
🛑شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن 14 روز گزرنے کے باوجود شہید روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہ آنا قابل تشویش ہے
🛑پختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ واقعات، سندھ میں معصوم بچیوں کے اغوا، زیادتی اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات سمیت شہید روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے جاری دھرنے میں متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لیے 23 ستمبر، پختون کلچر ڈے کے موقع پر منگھوپیر دھرنے میں شرکت کریں گے
🛑عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے تمام عہدیداران، ذمہ داران اور کارکنان بھی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں
🛑کراچی کے عوام سے بھی اپیل ہے کہ منگھوپیر دھرنے میں شرکت کرکے شہید روشم حسین اور دیگر مظلوموں کے لیے آواز بلند کریں اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کریں
🚩