JUI Orangi Town Karachi West

JUI Orangi Town Karachi West Official page of Jamiat Ulama e Islam Orangi Town Dist. West Karachi.

23/08/2026

مسکراہٹ بھی نرالی، انداز بھی کمال!! ❤️


21/08/2026

یہاں ایک ہاتھ سے قوم کو تھپڑ ہی مارا جارہا ہے، جس کی صرف گونج سنائی دے رہی ہے اسکے علاؤہ کچھ نہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے اہم گفتگو۔

18/08/2026

`اسلامی اتحاد وقت کا تقاضا ہے، مسلمان امت واحدہ ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران سمیت تمام اسلامی ممالک اپنی قوت کو یکجا کرکے ایک مضبوط اسلامی اتحاد قائم کریں تاکہ امت اپنے فیصلوں میں خودمختار اور دنیا میں ایک مؤثر قوت بن سکے۔

مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا افغانستان کے 5ویں یوم آزادی کے موقع پہ خطاب

*مولانا فضل الرحمن کے ہاتھوں ہندو سماجی رہنما ساغر چاولہ مشرف بہ اسلام* اسلام آباد:  ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے سماجی ...
18/08/2026

*مولانا فضل الرحمن کے ہاتھوں ہندو سماجی رہنما ساغر چاولہ مشرف بہ اسلام*

اسلام آباد: ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما ساغر چاولہ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہوگئے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو کلمۂ طیبہ پڑھایا، اسلام کے بنیادی عقائد سے آگاہ کیا اور ان کے لیے دین اسلام پر ثابت قدم رہنے کی خصوصی دعا بھی کی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کا اسلامی نام "عبداللہ ساغر" رکھا اور انہیں اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں مفتی مصباح الدین (رکن قومی اسمبلی)، اقبال اعوان، مفتی زاہد شاہ، ڈاکٹر ضیاء الرحمان، مفتی عبدالشکور، احمد سعید، نصیب اللہ خان کاکڑ، ضیاء اللہ، زبیر عباسی، سیف اللہ عثمانی، ملک سفیر عالم سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنی، جہاں متعدد صارفین نے نومسلم عبداللہ ساغر کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔


18/08/2026

اسلام آباد کے مختلف مدارس کے طلبہ کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتاسلام آباد کے مختلف مدارس کے ...
17/08/2026

اسلام آباد کے مختلف مدارس کے طلبہ کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد کے مختلف مدارس کے طلبہ نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے تمام طلبہ کو خوش آمدید کہا اور ان سے نہایت شفقت اور محبت کے ساتھ ملاقات فرمائی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے طلبہ کو اہم نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ سیاست سمیت زندگی کے دیگر معاملات اپنی جگہ ہوتے رہتے ہیں، لیکن اس وقت آپ کا اصل کام تعلیم حاصل کرنا ہے۔ آپ اپنی تمام تر توجہ اپنی پڑھائی، دینی تعلیم اور علمی تربیت پر مرکوز رکھیں۔

مولانا نے طلبہ کو سمجھایا کہ جب آپ اپنی تعلیم مکمل کرلیں گے، علمی صلاحیت حاصل کرلیں گے اور تعلیم کے مقصد کو پورا کرلیں گے تو اس کے بعد سیاست اور معاشرے کے دیگر میدانوں میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ سیاست اپنی جگہ اہم ہے، لیکن طالب علم کے لیے اس وقت تعلیم اس سے زیادہ ضروری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے طلبہ کے ساتھ طویل وقت گزارا، ان کی باتیں سنیں، ان کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل کے حوالے سے قیمتی رہنمائی فرمائی۔ یہ ملاقات طلبہ کے لیے نہایت مفید اور یادگار رہی، جس میں انہیں تعلیم، تربیت اور مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم رہنمائی حاصل ہوئی۔

16/08/2026

روز قیامت کس کے اعمال کا ترازو بھاری ہوگا۔
سنیے قائد جمعیت کی زبانی

Address

Orangi Town
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Orangi Town Karachi West posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share