Syeda Farha Mehmood

Syeda Farha Mehmood Political activist, Committed to justice, equality, and the rights of urban Sindh.

18/03/2026
*اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہو گا پھر کبھی**دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا*18 مارچ 1984 سے 18 مارچ 2026 تک—حق پرستی کا سفر جاری...
18/03/2026

*اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہو گا پھر کبھی*
*دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا*

18 مارچ 1984 سے 18 مارچ 2026 تک—حق پرستی کا سفر جاری ہے!

​42 سالہ سیاسی سفر اور عزمِ نو،
​آج سے ٹھیک 42 برس قبل، کراچی کی سرزمین سے ایک ایسی سیاسی تحریک کا آغاز ہوا جس نے پاکستان کی سیاست میں متوسط اور نچلے طبقے کو زبان عطا کی۔
آل پاکستان اسٹودنٹس آرگنائزیشن (APMSO) سے جنم لینے والی اس تحریک نے نہ صرف سندھ کے شہری علاقوں بلکہ پورے ملک کے سیاسی منظر نامے پر گہرے نقوش چھوڑے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے قیام سے اب تک کئی نشیب و فراز دیکھے، لیکن اس کا بنیادی فلسفہ—"متوسط طبقے کی حکمرانی اور شہری حقوق کا تحفظ"—آج بھی اس کی پہچان ہے۔
18 مارچ محض ایک تاریخ نہیں، بلکہ ان لاکھوں کارکنوں کی قربانیوں کی یادگار ہے جنہوں نے ایک نظریے کی خاطر سختیاں جھیلیں، اپنی قیمتی جانوں و زندگیوں کے نظرانہ پیش کیے۔ ہم اپنے تمام شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آج جب پاکستان، خصوصاً کراچی اور سندھ کے دیگر شہر، معاشی اور انتظامی چیلنجز کا شکار ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ بلدیاتی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور کوٹہ سسٹم جیسے مسائل پر آواز بلند کرنا اس جماعت کا تاریخی خاصہ رہا ہے۔

42ویں یومِ تاسیس کا یہ دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ یہ وقت ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کیا جائے۔

اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق کی جنگ پوری قوت سے لڑی جائے گی۔

​تمام قیادت و کارکنان اور ذمہ داران کو ایم کیو ایم پاکستان کا 42واں یومِ تاسیس مبارک ہو!

منجانب: سیدہ فرح محمود

Address

Landhi Road
Karachi
75950

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syeda Farha Mehmood posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share