𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍 𝐏𝐄𝐎𝐏𝐋𝐄𝐒 𝐏𝐀𝐑𝐓𝐘 𝐁𝐀𝐆𝐇 𝐄 𝐊𝐎𝐑𝐀𝐍𝐆𝐈

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • 𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍 𝐏𝐄𝐎𝐏𝐋𝐄𝐒 𝐏𝐀𝐑𝐓𝐘 𝐁𝐀𝐆𝐇 𝐄 𝐊𝐎𝐑𝐀𝐍𝐆𝐈

𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍 𝐏𝐄𝐎𝐏𝐋𝐄𝐒 𝐏𝐀𝐑𝐓𝐘 𝐁𝐀𝐆𝐇 𝐄 𝐊𝐎𝐑𝐀𝐍𝐆𝐈 PAKISTAN PEOPLES PARTY WARD 1 UC 6 PS 96 DISTRICT KORANGI

28/11/2025

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی پی ایس 96 کے صدر ستار گبول اور سینئر جیالے سہیل ندیم نے رات گئے تقریباً دو بجے یو سی 6 وارڈ 1 باغ کورنگی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کل بروز 28 نومبر بروز جمعہ ہونے والی کیک کٹنگ تقریب کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پینا فلیکس، اسٹیمرز، جھنڈے، جھنڈیاں اور چوک کی تیاری سمیت تمام انتظامات کی مجموعی صورتحال چیک کی گئی تاکہ پروگرام کو بہترین انداز میں منعقد کیا جا سکے۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور تعداد میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ تقریب شاندار اور کامیاب بن سکے۔ ستار گبول اور سہیل ندیم نے تمام جیالوں کی محنت، خدمات اور لگن کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی۔

28/11/2025

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی پی ایس 96 یو سی 6 کے صدر محمد علی نے آج باغِ کورنگی وارڈ 1 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کل ہونے والی یومِ تاسیس کی کیک کاٹنگ تقریب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

صدر محمد علی نے موقع پر موجود تمام کارکنان کی محنت، جذبے اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ:

"پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے دن رات ایک کرکے یومِ تاسیس کی تقریب کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں۔ پارٹی کا ہر ورکر 24 گھنٹے میدان میں ڈٹا ہوا ہے، یہی جذبہ پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہے۔"

انہوں نے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے مزید ہدایات بھی دیں اور ورکرز کا حوصلہ بڑھایا۔

28/11/2025
28/11/2025

58𝚝𝚑 𝙵𝚘𝚞𝚗𝚍𝚊𝚝𝚒𝚘𝚗 𝙳𝚊𝚢 𝙲𝚊𝚔𝚎 𝙲𝚞𝚝𝚝𝚒𝚗𝚐 𝙱𝚊𝚐𝚑 𝚎 𝙺𝚘𝚛𝚊𝚗𝚐𝚒

28/11/2025

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی پی ایس 96 یو سی 6 کے صدر محمد علی اور اُن کی پوری ٹیم 58 واں یومِ تاسیس شاندار طریقے سے منانے کے لیے بھرپور مصروفِ عمل ہے۔

رات کی تاریکی اور صبح کے چار بجے کا وقت ہونے کے باوجود
بلال چورنگی پر اسٹریمرز اور جھنڈے لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ کارکنان کا یہ جذبہ ثابت کرتا ہے کہ انشاءاللہ تمام ورکرز مل کر اس پروگرام کو تاریخی کامیاب بنائیں گے
اور یومِ تاسیس کا یہ اجتماع پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ کا یادگار جلسہ ثابت ہوگا۔

28/11/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔
یو سی 6 وارڈ 1 باغ کورنگی کے جیالے پارٹی کے اسٹریمرز کی تنصیب میں مصروف ہیں،
اور یومِ تاسیس کو شاندار انداز میں منانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔

28/11/2025

پیپلز پارٹی یوسی 6 وارڈ 1 باغ کورنگی — یومِ تاسیس کی تیاریوں میں تیزی جلسہ گاہ میں رنگا رنگ پینا فلیکس آویزاں کیے جا رہے ہیں جبکہ علاقے میں خصوصی آرائش، روشنیاں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
سینئر جیالے قمر بھائی نے کہا کہ "امسال یومِ تاسیس پہلے سے کہیں زیادہ شاندار اور منفرد انداز میں منایا جائے گا، کارکنوں کا ولولا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔"

02/05/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویزن کی جانب سے مزدور ڈے اور پاکستان سے اظھار یکجہتی ریلی کا احتمام کیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی جنرل سیکریٹری شرجیل رضوانی کی قیادت میں
ضلع کورنگی کیمپ آفس پنہور گوٹھ سے مزدور ڈے اور پاکستان سے اظھار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

اس موقع پر پی ایس یوسیز کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Address

Bagh E Korangi
Karachi
74900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐏𝐀𝐊𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍 𝐏𝐄𝐎𝐏𝐋𝐄𝐒 𝐏𝐀𝐑𝐓𝐘 𝐁𝐀𝐆𝐇 𝐄 𝐊𝐎𝐑𝐀𝐍𝐆𝐈 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share