Awami Workers' Party

Awami Workers' Party عوامی ورکرز پارٹی
AWP Official
Awami Workers Party Official We want Land Reforms

26/05/2026
عوامی ورکرز پارٹی کا ترجمان اخبار عوامی جھموریت شایع ہو کر آچکا ہے ۔ امدادی قیمت فقط سو روپیہ ۔ کسی بھی پارٹی یونٹ سے حا...
26/05/2026

عوامی ورکرز پارٹی کا ترجمان اخبار عوامی جھموریت شایع ہو کر آچکا ہے ۔ امدادی قیمت فقط سو روپیہ ۔ کسی بھی پارٹی یونٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

عوامی ورکرز پارٹی کا خان پور ( ضلع شیخوپورہ) میں تعارفی اجلاس۔۔۔                    ----------------------              ...
10/05/2026

عوامی ورکرز پارٹی کا خان پور ( ضلع شیخوپورہ) میں تعارفی اجلاس۔۔۔ ---------------------- 10.مئ 2026 خان پور۔۔ آج عوامی ورکرز پارٹی کی تعارفی مہم کے سلسلے میں ڈاکٹر جمیل بلوچ سابق صدر این ایس ایف کے ہمراہ خان پور ضلع شیخوپورہ میں گئے۔خان پور کے گردو نواح اور لاہور شیخوپورہ روڈ پر فیکٹریوں میں مختلف نوعیت کے کام کرنے والے نوجوان مزدوروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئ۔۔میٹنگ عوامی ورکرز پارٹی کے منشور اور سیاسی صورتحال پر پنجاب کے صدر پروفیسر امیر حمزہ ورک اور این ایس ایف کے راہنماء ڈاکٹر جمیل بلوچ نے تفصیلی بات چیت کی۔۔ان پڑھے لکھے نوجوان ورکرز کے ساتھ اس علاقے میں این ایس ایف کے قیام پر بھی بات چیت کی گئ۔۔میٹنگ میں عوامی ورکرز پارٹی کے تعارفی کتابچہ عوامی ورکرز پارٹی کیا چاھتی ہے اور این ایس ایف کے تعارفی پمفلٹ پر بھی بات چیت کی گئ۔۔میٹنگ کے آخر میں اس علاقے میں عوامی ورکرز پارٹی کو منظم کرنے کے لئے عارضی زمہ داریاں بھی لگائی گئیں۔۔رانا وقاص کو آرگنائزر اور ذیشان نور کو ڈپٹی آرگنائزر مقرر کیا گیا اور ماہانہ وار میٹنگ کرنے پر بھی اتفاق رائے قائم کیا گیا۔

عوامی ورکرز پارٹی لالو رائنک سندہ حیدر بخش جتوئی فکری نشست
10/05/2026

عوامی ورکرز پارٹی لالو رائنک سندہ
حیدر بخش جتوئی فکری نشست

عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے زیرِ اہتمام یومِ مئی سیمینار کا انعقادکراچی: عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز...
10/05/2026

عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے زیرِ اہتمام یومِ مئی سیمینار کا انعقاد

کراچی: عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز پارٹی سیکرٹریٹ ورکرز ہال میں یومِ مئی کے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں مزدور طبقے کو درپیش موجودہ مسائل، لیبر یونینز کی صورتحال، نجکاری، محنت کشوں کے بنیادی حقوق، خواتین ورکرز کے مسائل اور سرمایہ دارانہ استحصال جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سیمینار میں مزدور رہنماؤں، سیاسی کارکنان، طلبہ، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار سے کامریڈ شوکت حیات نے محنت کش طبقات کی تاریخی جدوجہد پر روشنی ڈالی جبکہ بابر سہیل نے نجکاری کے فوائد اور نقصانات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ منان بچا نے لیبر سے متعلق عدالتی نظام کی ابتر صورتحال کو اجاگر کیا جبکہ مرزا مقصود نے بطور محنت کش اور شہری مزدوروں کے بنیادی حقوق پر گفتگو کی۔

بشریٰ آرائیں نے خواتین ورکرز کو درپیش مسائل اور کام کے ماحول میں موجود مشکلات پر روشنی ڈالی۔

عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے رہنما کامریڈ حسن ایلیا نے اپنے خطاب میں بنیادی طبقاتی تضاد، سرمایہ دارانہ نظام اور مزدوروں کے استحصال کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع عوامی ورکرز پارٹی کے فیڈرل لیبر سیکرٹری کامریڈ جمیل شاہد نے "یکم مئی مزدور" سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقہ ہی سماج کی اصل طاقت ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام محنت کشوں کے استحصال پر قائم ہے، اور آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مزدور، کسان، طلبہ اور نوجوان متحد ہو کر اپنے حقوق کی جدوجہد کو منظم کریں۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی صرف ایک دن نہیں بلکہ محنت کشوں کی قربانیوں، جدوجہد اور عالمی یکجہتی کی علامت ہے۔

جبکہ عوامی ورکرز پارٹی سندھ کے لیبر سیکرٹری و ریلوے یونین کے چیئرمین کامریڈ منظور رضی نے "مزدور سیمینار" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقہ آج مہنگائی، نجکاری، بیروزگاری اور سرمایہ دارانہ استحصال کے شدید حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔ حکمران طبقات مسلسل مزدور دشمن پالیسیاں نافذ کر رہے ہیں، جبکہ ریاستی اداروں کو عوامی فلاح کے بجائے منافع بخش کاروبار میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سمیت تمام قومی اداروں کی نجکاری دراصل محنت کشوں کے روزگار اور عوامی سہولیات پر حملہ ہے۔ مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ، مستقل روزگار، یونین سازی کے حق اور محفوظ کام کے ماحول کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کامریڈ منظور رضی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقے کی نجات صرف منظم جدوجہد، طبقاتی یکجہتی اور عوامی تحریک میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے محنت کشوں، کسانوں، طلبہ اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ استحصالی نظام کے خلاف متحد ہو کر اپنے حقوق کی جدوجہد کو مزید مضبوط کریں۔

جبکہ صدارتی خطاب عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر کامریڈ اختر حسین ایڈوکیٹ نے کیا

کامریڈ اختر حسین ایڈووکیٹ نے "مزدور سیمینار" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں محنت کش طبقہ بدترین معاشی بحران، مہنگائی، بیروزگاری اور سرمایہ دارانہ استحصال کا شکار ہے۔ حکمران طبقات اور سرمایہ دار اشرافیہ نے مزدوروں، کسانوں اور غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ محنت کشوں کی محنت سے پیدا ہونے والی دولت چند ہاتھوں میں سمٹتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کی حقیقی حفاظت صرف ایک منظم عوامی اور طبقاتی جدوجہد سے ممکن ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مزدور، کسان، طلبہ، خواتین اور محکوم قومیتیں متحد ہو کر استحصالی نظام کے خلاف جدوجہد کو مضبوط کریں۔

کامریڈ اختر حسین ایڈووکیٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یکم مئی ہمیں شکاگو کے شہید مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقاتِ کار اور مزدور حقوق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی محنت کش طبقے کی آواز بن کر ہر میدان میں ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
سیمینار کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی ورکرز پارٹی ملک بھر کے محنت کشوں، کسانوں، خواتین، طلبہ اور نوجوانوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر قسم کے استحصال، نجکاری اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

عوامی ورکرز پارٹی لعلورائنک سندہ کی جانب سے مہران پبلک لائبریری میں کارل مارکس کی سالگرہ کے حوالے سے ایک  تقریب منعقد کی...
06/05/2026

عوامی ورکرز پارٹی لعلورائنک سندہ کی جانب سے مہران پبلک لائبریری میں کارل مارکس کی سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں عوامی ورکرز پارٹی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری کامریڈ مٹھل بلوچ نے مضمون "کارل مارکس – نیست پیغمبر" پیش کیا، جس میں مارکس کے فلسفے، جدوجہد اور دنیا پر اس کے اثرات کو نہایت واضح، بےباک اور مدلل انداز میں بیان کیا گیا۔

بعد ازاں امجد خاصخیلی، عارف تونیو، یونس کنبھر اور دیگر ساتھیوں نے مارکس کی زندگی، طبقاتی جدوجہد اور اس کے علمی ورثے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کے آخری مرحلے میں شفاف طریقے سے مارکس کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے اس کے فکر پر عمل کرنے کا کھلا اور پُرعزم عہد کیا۔

عوامی ورکرز پارٹی لعلورائنک

آج 3 مئی 2026ء کو یومِ مزدور کے موقع پر عوامی ورکرز پارٹی یونٹ باقر نظامانی ضلع سانگھڑ اور ساتھی بالک سنگت کی جانب سے ای...
03/05/2026

آج 3 مئی 2026ء کو یومِ مزدور کے موقع پر عوامی ورکرز پارٹی یونٹ باقر نظامانی ضلع سانگھڑ اور ساتھی بالک سنگت کی جانب سے ایک بھرپور پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں مختلف مقررین نے یومِ مئی کی تاریخی اور موجودہ اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی:

🔴 من تشا (صدر، ساتھی بالک سنگت ) نے یومِ مئی کی اہمیت اور مزدوروں کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
🔴 اظہر پٹھان نے شکاگو کے شہداء کی تاریخ اور قربانیوں کو تفصیل سے بیان کیا۔
🔴 نظر مہیسر (سیکریٹری، عوامی ورکرز پارٹی شہدادپور یونٹ) نے شکاگو کے دور اور آج کے مزدوروں کی سماجی و معاشی حالت کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔
🔴 مشتاق نظامانی (رکن فیڈرل کمیٹی، عوامی ورکرز پارٹی) نے شہدائے شکاگو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی سرمایہ دارانہ نظام کی لوٹ مار اور ریاستی سرپرستی پر تنقیدی گفتگو کی، اور مزدوروں کو درپیش معاشی مشکلات کو اجاگر کیا۔
🔴 علی نواز قاضی نظامانی (صدر، عوامی ورکرز پارٹی سندھ) نے امریکی سامراج کی جارحیت، وسائل پر قبضے اور طبقاتی نظام کے باعث مزدوروں کی کسمپرسی پر روشنی ڈالی اور سوشلسٹ سماج کو اس کا واحد حل قرار دیا۔

📌 پروگرام میں خصوصی شرکت کرنے والے ساتھی:
دلبر خان (سلامت گوٹھانی تنظیم)، دانش پٹھان، اعجاز فضل ماچھی، سردار مینگھواڑ، کشور، شہزاد مغل، سجاد نظامانی، آغا نظامانی، نجیب اور نوید۔
۔

Karachi: Awami Workers Party, Pakistan.  participates actively in KESC Labour Union's May Day gatheringKarachi — On the ...
03/05/2026

Karachi: Awami Workers Party, Pakistan. participates actively in KESC Labour Union's May Day gathering

Karachi — On the occasion of International Workers’ Day, leaders and workers of the Awami Workers Party - Karachi participated in large numbers in a gathering organized by the KESC Labour Union. On this occasion, the Central President of the Awami Workers' Party , Comrade Akhtar Hussain Advocate addressed the participants.

In his speech, Comrade Akhtar Hussain paid tribute to the martyrs of Chicago, highlighting the historical struggle of the labour movement and its foundational principles. He also spoke in detail about imperialist wars imposed at the global level and the economic and social crises resulting from them.

He stated that rising inflation and unemployment in Pakistan have made life increasingly difficult for the working class. Furthermore, policies of the IMF and the World Bank have promoted the contract system, which has not only undermined workers’ rights but also deprived them of key protections such as the eight-hour workday and access to basic healthcare.

He emphasized that the state and conventional political parties have failed to address the issues faced by the working class. He stressed that meaningful change in the current system is only possible if workers, trade unions, labour organizations, and left-wing forces unite in a collective struggle; otherwise, the common people will continue to suffer under this exploitative system.

Other speakers at the gathering also addressed workers’ rights, resistance against privatization, and the challenges faced by labourers. The event reaffirmed the commitment that the Awami Workers Party stands shoulder to shoulder with the working class and will continue its struggle for their rights.

A large number of workers attended the gathering and demonstrated strong class solidarity.

Issued by:
Comrade Bawa Hyder Khoja
Information Secretary
Awami Workers Party Karachi

02/05/2026

عوامی ورکرز پارٹی لالو رائنک سندہ
یوم مئی

تہنیتی پیغام برائے یومِ مزدور (یکم مئی)عوامی ورکرز پارٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پل...
02/05/2026

تہنیتی پیغام برائے یومِ مزدور (یکم مئی)
عوامی ورکرز پارٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں یومِ مزدور کے موقع پر شاندار ریلیوں، جلسوں، جلوسوں اور مختلف پروگرامز کے انعقاد پر ہم تمام پارٹی کارکنان، ٹریڈ یونین رہنماؤں، نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوان طالب علموں اور محنت کش ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
کراچی سے کشمیر تک ملک کے طول و عرض میں جس جوش و خروش، ولولے اور شعور کے ساتھ یکم مئی منایا گیا، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ محنت کش طبقہ آج بھی اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ یہ دن نہ صرف شکاگو کے عظیم مزدوروں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے بلکہ ہمیں یہ عہد بھی دلاتا ہے کہ ہم استحصال، ناانصافی اور طبقاتی جبر کے خلاف اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور مضبوط بنائیں گے۔
عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر اختر حسین، جنرل سیکریٹری فرحت عباس خان اور مرکزی سیکریٹری لیبر ایڈووکیٹ جمیل شاہد کی جانب سے ہم تمام کارکنان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس دن کو بھرپور انداز میں مناتے ہوئے محنت کشوں کی یکجہتی اور طاقت کا عملی مظاہرہ کیا۔
ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ محنت کشوں کے حقوق، روزگار کے تحفظ، منصفانہ اجرت، اور باوقار زندگی کے حصول کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

جاری کنندہ

اثر امام
سیکریٹری اطلاعات
عوامی ورکرز پارٹی

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Workers' Party posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share