27/05/2026
عید کی خوشیاں یقیناً اپنے خاندان کے ساتھ مکمل ہوتی ہیں مگر ہمارے وہ بہادر ریسکیو اہلکار قابلِ سلام ہیں جو اس مبارک دن بھی اپنی اپنی اسٹیشنز پر ڈیوٹی انجام دے کر انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں.
آپ لوگ ہی ہیں جو اپنی خوشیوں آرام اور اپنوں کی قربت کو پسِ پشت ڈال کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہیں.
آپ کا جذبۂ خدمت، فرض شناسی قربانی اور بے لوث محنت ہم سب کے لیے فخر اور احترام کا باعث ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آپ کی ہر ڈیوٹی آسان فرمائے اور آپ کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں عطا کرے۔
عید مبارک اُن اصل ہیروز کو، جو ہر خوشی سے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کو اہم سمجھتے ہیں۔