09/09/2026
ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے این آئی سی وی ڈی کی ماہ بھر جاری آگاہی مہم کے تحت ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ اور اس کی بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کی جا رہی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر اکثر کسی واضح علامت کے بغیر جسم کو نقصان پہنچاتا رہتا ہے، اسی لیے اسے خاموش قاتل کہا جاتا ہے۔
اپنا بلڈ پریشر باقاعدگی سے چیک کروائیں، نمک کا استعمال کم کریں، متوازن غذا کھائیں، روزانہ ورزش کریں اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ ❤️