Sports and Youth Affairs, Government of Sindh

Sports and Youth Affairs, Government of Sindh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sports and Youth Affairs, Government of Sindh, Government Organization, Sindh Secretariat Building No 4/B, Barrack #93, Karachi.

The Sports & Youth Affairs Department helps to make sure that sport and recreation, and complete youth development are provided with quality, excellence, equal access and full involvement, so that everyone can have a better life.

06/09/2026
Defence Day Sindh Ranking 🏓 Badmy Championship 2026
06/09/2026

Defence Day
Sindh Ranking
🏓 Badmy Championship 2026

*نواب شاہ۔**اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ سندھ کے تعاون اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام ...
06/09/2026

*نواب شاہ۔*

*اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ سندھ کے تعاون اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام "یومِ دفاع پاکستان" کے موقعے پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ میں کھیلے جانے والی ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ " نواب شاہ ہاکی ٹیم" نے جیت لی۔*

*نواب شاہ ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی اور چیمپئن ٹرافی کو اپنے نام کیا*.

*دوسری پوزیشن شہدادپور ہاکی ٹیم اور تیسری پوزیشن سانگھڑ ہاکی ٹیم نے حاصل کی*.

*مہمانانِ خاص ڈی ایس او عبدالرحیم راجپوت، سینئیر نائب صدر ڈی ایچ اے محمد شاہد آرائیں، شہید بینظیر آباد بورڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس عامر جمالی، عامر قریشی اور دیگر نے انعامات تقسیم کئے*.

*میچ کو ارشد علی آرائیں اور فرقان خوجہ نے سپروائز کیا۔*

*ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے سینئیر نائب صدر محمد شاہد آرائیں، سیکریٹری جنرل سید حسن عسکری کاظمی اور آرگنائزنگ سیکریٹری سید غفران احمد بخاری نے کہا ہے کہ ہاکی کے فروغ میں بے لوث کاوشیں جاری رہیں گیں۔*

*علاوہ ازیں مورخہ 7 ستمبر سے انٹر اسکولز (گرلز/ بوائز) ہاکی چیمپئن شپ شہید بینظیر آباد کا آغاز ہونے جا رہا ہے*.

06/09/2026

Chief guest Sir Munawar Ali Mahesar inaugurated the Defence Day Sindh Badminton Ranking Championship at NBP Sports Complex Clifton.

PRESS RELEASESports Gala Concludes in Tando Muhammad Khan on Defence DayTando Muhammad Khan, 05 September 2026:On the oc...
06/09/2026

PRESS RELEASE

Sports Gala Concludes in Tando Muhammad Khan on Defence Day

Tando Muhammad Khan, 05 September 2026:
On the occasion of Defence Day of Pakistan, a two-day Sports Gala was organized at the Multipurpose Sports Complex, Tando Muhammad Khan, by District Sports Officer Muhammad Junaid Farooq.

A large number of students actively participated in various sports activities during the event. On the concluding day, certificates and awards were distributed among the participating students in recognition of their enthusiasm and performance.

The Sports Gala aimed to promote sports, physical fitness and a healthy competitive spirit among the youth of District Tando Muhammad Khan.

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ، بدینتاریخ: 6 ستمبر 2026ءہینڈ آؤٹ *یوم دفاع کے موقع پر بدین میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، محبوب کلب ح...
06/09/2026

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ، بدین
تاریخ: 6 ستمبر 2026ء
ہینڈ آؤٹ

*یوم دفاع کے موقع پر بدین میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، محبوب کلب حیدرآباد فاتح*

بدین ( ) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بدین انور علی روشن کی میزبانی میں پولیس لائن بدین میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس کے فائنل مقابلے میں محبوب کلب حیدرآباد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس ٹیم بدین کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پیر وقار شاہ جیلانی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، جبکہ نوجوان نسل کو سماجی برائیوں اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا بہترین ذریعہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما بہتر ہوتی ہے اور ان میں نظم و ضبط، برداشت، مسابقتی جذبے اور ٹیم ورک کی صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں انہوں نے فاتح ٹیم محبوب کلب حیدرآباد کے کپتان محبوب علی سولنگی اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی، جبکہ رنر اپ پولیس ٹیم بدین کے کپتان عبدالوقاص آرائیں اور ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی شاندار اور قابلِ دید تھی، کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ فراہم کیا پیر وقار شاہ جیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہو یا کھیل، سندھ کو ہر شعبے میں آگے لے جانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا خواب تھا اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی یہی وژن ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر انور علی روشن نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل کی کوششوں سے پورے سندھ کی طرح ضلع بدین میں بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس بدین کی جانب سے شوٹنگ بال، کرکٹ، فٹبال، ملاکھڑا، ونجهه وٹی، ٹیبل ٹینس، گلیوں میں کھیلے جانے والے لٹو اور کنچے گیم سمیت انڈور اور آؤٹ ڈور مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جا رہے ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرزاق خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سرفراز سموں، انسپکٹر عاشق علی میمن، عبدالرحیم کھٹی، سیاسی و سماجی رہنماؤں، کھلاڑیوں، کھیلوں سے وابستہ افراد اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں فاتح ٹیم کو ٹرافی جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

سکھر پريس رليز.... یومِ دفاع کے موقع پر سکھر اور خیرپور کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ..... سکھر میں یومِ ...
05/09/2026

سکھر پريس رليز.... یومِ دفاع کے موقع پر سکھر اور خیرپور کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ.....
سکھر میں یومِ دفاع پاکستان 6 ستمبر کے موقع پر اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام اور صوبائی وزیرِ کھیل سردار محمد بخش خان مہر و سیکریٹری کھیل منور علي مہیسر کی خاص ہدایات پر، شہید بینظیر ویمن اسپورٹس اکیڈمی سکھر کے تعاون سے سکھر اور خیرپور کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان شاندار میچ کا انعقاد کیا گیا۔کھیلوں کے اس خصوصی ایونٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سکھر محمد اخلاق میمن کی جانب سے کیا گیا، جس میں خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، میچ کی مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی صدر ویمن ونگ میڈم ناہید شیخ تھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سکھر کے سیکریٹری عارف محمود، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن مرتضیٰ ڈاہوٹ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عرفان علی ڈاہوٹ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن رضوانہ چاچڑ، فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر فضا جعفری اور دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ یومِ دفاع کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں خصوصاً خواتین کھلاڑیوں میں کھیلوں کا جذبہ اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سکھر محمد اخلاق میمن نے کہا کہ خواتین کو کھیلوں کے میدان میں بہتر مواقع فراہم کرنا محکمہ کھیل کی ترجیحات میں شامل ہے اور مستقبل میں بھی سکھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مزید ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔

Address

Sindh Secretariat Building No 4/B, Barrack #93
Karachi
75350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sports and Youth Affairs, Government of Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share