The Governor Sindh

The Governor Sindh This account is being managed by the Sindh Governor’s Press Office to share updates.

Syed Muhammad Nehal Hashmi has taken oath as the 35th Governor of Sindh on 13th March 2026, under Article 101 of the Constitution of the Islamic Republic of Pakistan. Syed Muhammad Nehal Hashmi, 35th Governor of Sindh

Syed Muhammad Nehal Hashmi is serving as the 35th Governor of Sindh, a constitutional position based in Karachi, responsible for representing the federation at the provincial level and ensuring institutional harmony.

01/09/2026

انصاف ایسا ہو جو صرف کتابوں اور فیصلوں میں نہیں بلکہ عوام کو عملی طور پر ہوتا ہوا نظر آئے، گورنر سندھ

کراچی (یکم ستمبر 2026): گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ہارون الرشید کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہر شہری کو بلاامتیاز اور بروقت انصاف کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ قانون کی حکمرانی اور مؤثر نظامِ انصاف ہی عوام کے ریاستی اداروں پر اعتماد کو مضبوط بناتا ہے۔ انصاف ایسا ہونا چاہیے جو صرف کتابوں اور فیصلوں تک محدود نہ رہے بلکہ عوام کو عملی طور پر ہوتا ہوا بھی نظر آئے۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ انصاف میں تاخیر عوام کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے۔ فوری، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی سے معاشرے میں قانون پر اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ مضبوط ریاست کے لیے ضروری ہے کہ قانون سب کے لیے یکساں ہو اور ہر شہری کو انصاف تک آسان رسائی حاصل ہو۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وکلا برادری آئین کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور شہریوں کے حقوق کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہارون الرشید نے گورنر سندھ کے آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو ایسا نظامِ انصاف درکار ہے جہاں انہیں بروقت انصاف ملے اور انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے۔ انہوں نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے گورنر سندھ کی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

31/08/2026

میری سماجی تربیت اور خدمتِ خلق کا سفر سینیٹر جاوید جبار کی بانھ بیلی سے شروع ہوا، گورنر سندھ

کراچی (31 اگست 2026): گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کی سماجی تربیت اور خدمتِ خلق کا سفر سابق وفاقی وزیر اور بانھ بیلی کے بانی سینیٹر جاوید جبار کے ساتھ شروع ہوا۔ والدین اور اساتذہ کے بعد جاوید جبار نے ان کی رہنمائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں بانھ بیلی کے وفد سے ملاقات کے دوران تھرپارکر میں بانھ بیلی کے ساتھ گزارے وقت اور فلاحی سرگرمیوں کی یادیں تازہ کیں۔ انہوں نے کہا کہ 1985 میں تھر کے دورے کے دوران مقامی آبادی کی غربت، پسماندگی اور مشکلات کو اجاگر کیا گیا، جس کے بعد خدمتِ خلق کا سفر شروع ہوا۔

سید محمد نہال ہاشمی نے اس سفر میں کردار ادا کرنے والی مختلف شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں تھر کے مختلف دیہات میں اسکول، ڈیم اور زچہ و بچہ مراکز قائم ہوئے، جبکہ سڑکوں، سائنس نمائشوں اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملا۔

گورنر سندھ نے سینیٹر جاوید جبار کو اخلاص، سادگی، دیانت داری اور انسان دوستی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے جاوید جبار دیانت داری اور وقار کی سب سے بڑی علامت ہیں۔

سینیٹر جاوید جبار نے کہا کہ نہال ہاشمی نے تقریباً چار دہائیاں قبل مشکل حالات میں تھرپارکر کے عوام کی خلوص، لگن اور محنت سے خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود نہال ہاشمی کی سادگی، عاجزی اور خدمتِ خلق کا جذبہ آج بھی برقرار ہے۔

30/08/2026

قائداعظم برصغیر کے عظیم لیڈر تھے، ان کی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا، گورنر سندھ

کراچی (30 اگست 2026): گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ڈیننگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ کی پانچویں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم لیڈر تھے، جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت، جدوجہد اور قیادت سے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے ووٹ اور رائے کی طاقت استعمال کی، جس کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔ آج کے نوجوان بھی اپنے ووٹ کے حق کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے ملکی جمہوری عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے نوجوانوں کو اپنی ترجیحات میں خصوصی اہمیت دی ہے۔ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کے لیے قرضوں، اسکالرشپس، روزگار، تربیت اور دیگر سہولیات کے مواقع موجود ہیں، جن سے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ ویژن 2047 کے تحت نوجوان پاکستان کے مستقبل کا مرکز ہیں۔ 2047 کا پاکستان آج کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگا، اس لیے نوجوان علم، ٹیکنالوجی، ہنر اور کردار کو اپنی طاقت بنائیں۔

گورنر سندھ نے گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈگری کا حصول اختتام نہیں بلکہ عملی زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔ نوجوان اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو ملک کی ترقی، معیشت اور معاشرے کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں۔

تقریب سے لارڈ پال بوٹینگ، ابراہیم حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیننگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

30/08/2026

گورنر سندھ سے حیدرآباد اور کراچی کے صنعتکاروں و تاجروں کے وفد کی ملاقات

کراچی (30 اگست 2026): گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہاؤس میں حیدرآباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حیدرآباد کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں، گلاس بینگل انڈسٹری، زرعی پیداوار اور برآمدات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ حیدرآباد کی زرعی و صنعتی پیداوار کو عالمی منڈی تک پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی گلاس بینگل انڈسٹری ایک اہم مقامی صنعت ہونے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے وسیع امکانات بھی رکھتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، بہتر سہولیات اور مؤثر مارکیٹنگ کے ذریعے اس صنعت کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ حیدرآباد میں تیار اور کاشت ہونے والی مختلف اشیاء کو برآمدی معیار کے مطابق تیار کرکے عالمی منڈیوں تک پہنچایا جائے، جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کے ساتھ مقامی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صنعت و تجارت کا فروغ معاشی استحکام اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

وفد میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست خالد تواب، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد اکرام راجپوت، اقبال بیگ، نعیم الدین، پہلاج رائے، سلیم خان اور فہیم خان شامل تھے۔

قائداعظم برصغیر کے عظیم لیڈر تھے، ان کی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا، گورنر سندھکراچی (30 اگست 2026): ...
30/08/2026

قائداعظم برصغیر کے عظیم لیڈر تھے، ان کی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا، گورنر سندھ

کراچی (30 اگست 2026): گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ڈیننگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ کی پانچویں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم لیڈر تھے، جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت، جدوجہد اور قیادت سے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے ووٹ اور رائے کی طاقت استعمال کی، جس کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔ آج کے نوجوان بھی اپنے ووٹ کے حق کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے ملکی جمہوری عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے نوجوانوں کو اپنی ترجیحات میں خصوصی اہمیت دی ہے۔ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کے لیے قرضوں، اسکالرشپس، روزگار، تربیت اور دیگر سہولیات کے مواقع موجود ہیں، جن سے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ ویژن 2047 کے تحت نوجوان پاکستان کے مستقبل کا مرکز ہیں۔ 2047 کا پاکستان آج کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگا، اس لیے نوجوان علم، ٹیکنالوجی، ہنر اور کردار کو اپنی طاقت بنائیں۔

گورنر سندھ نے گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈگری کا حصول اختتام نہیں بلکہ عملی زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔ نوجوان اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو ملک کی ترقی، معیشت اور معاشرے کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں۔

تقریب سے لارڈ پال بوٹینگ، ابراہیم حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیننگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

گورنر سندھ کا شاعر مظہر ہانی کے شعری مجموعے ’’غبارِ دل‘‘ کی تقریب سے خطابکراچی (29 اگست 2026): گورنر سندھ سید محمد نہال ...
29/08/2026

گورنر سندھ کا شاعر مظہر ہانی کے شعری مجموعے ’’غبارِ دل‘‘ کی تقریب سے خطاب

کراچی (29 اگست 2026): گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ممتاز شاعر و سماجی کارکن مظہر ہانی کے شعری مجموعے ’’غبارِ دل‘‘ کی تعارفی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب، کتاب اور اہلِ علم و قلم معاشرے کی فکری و اخلاقی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لوگوں کی خدمات اور صلاحیتوں کا اعتراف ان کی زندگی ہی میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مظہر ہانی سے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر پر ادبی اور سماجی محافل منعقد ہوتی تھیں، جہاں سے سیاست، ادب اور سماجی خدمت کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ مضبوط کردار ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہے۔ ہمیں احترام، خدمت اور انسان دوستی کو فروغ دینا ہوگا۔ گورنر ہاؤس میں سیرت لائبریری اور تحریکِ پاکستان میوزیم کے قیام پر بھی کام جاری ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو علم، ادب، تاریخ، سیرتِ طیبہ ﷺ اور تحریکِ پاکستان سے روشناس کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے، جبکہ حالیہ قومی کامیابیوں سے دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ نئی نسل کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دے کر پاکستان کو مزید مضبوط اور باوقار بنایا جاسکتا ہے۔

تقریب سے محمود شام، مظہر ہانی، اختر سعدی، ڈاکٹر رخسانہ صبا، خالد عرفان، اخلاق احمد اور رضوان احمد نے بھی خطاب کیا۔

Address

Sindh Governor House
Karachi
75580

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Governor Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to The Governor Sindh:

Shortcuts

Share