ANP Karachi Korangi

Website

ANP Karachi Korangi Official page of Awami National Party (ANP) Karachi District Korangi.

The program of AAMIN Housing-1 Islambad. At Mehran Hotel Karachi.
04/10/2026

The program of AAMIN Housing-1 Islambad. At Mehran Hotel Karachi.

آج عدم تشدد کا دن ہمیں باچا خان کے اس عظیم فلسفے کی یاد دلاتا ہے جسے انہوں نے محض ایک سیاسی نعرہ نہیں بلکہ عملی زندگی کا...
02/10/2026

آج عدم تشدد کا دن ہمیں باچا خان کے اس عظیم فلسفے کی یاد دلاتا ہے جسے انہوں نے محض ایک سیاسی نعرہ نہیں بلکہ عملی زندگی کا اصول بنایا۔ ان کے نزدیک عدم تشدد کمزوری یا بزدلی نہیں، بلکہ کردار، حوصلے، صبر اور اخلاقی طاقت کی علامت تھا۔
باچا خان عدم تشدد کو اسلامی تعلیمات، صبر، برداشت اور انسانیت کی خدمت سے جوڑتے تھے۔ ان کا یقین تھا کہ غصے کا جواب غصے اور ظلم کا جواب انتقام سے دینا آسان ہے، مگر ظلم کے سامنے ثابت قدم رہتے ہوئے اپنے اخلاق اور اصولوں پر قائم رہنا اصل بہادری ہے۔
انہوں نے پختون معاشرے میں تعلیم، اصلاح، خدمتِ خلق اور سیاسی شعور کے ذریعے یہ پیغام عام کیا کہ قومیں ہتھیاروں سے نہیں، کردار اور علم سے مضبوط ہوتی ہیں۔
آج جب دنیا مختلف تنازعات، نفرت اور انتقام کی آگ میں جل رہی ہے، باچا خان کا فلسفۂ عدم تشدد پہلے سے زیادہ اہم محسوس ہوتا ہے۔ عدم تشدد ظلم کو قبول کرنے کا نام نہیں، بلکہ انصاف، امن اور انسانی وقار کے لیے پُرامن مگر ثابت قدم جدوجہد کا راستہ ہے۔
باچا خان کا پیغام آج بھی زندہ ہے:
نفرت کے مقابلے میں محبت، تشدد کے مقابلے میں امن، اور انتقام کے مقابلے میں انسانیت کو اختیار کیا جائے۔
عدم تشدد کمزوری نہیں، ایک عظیم اخلاقی طاقت ہے۔
باچا خان زندہ ہیں، ان کا فلسفہ زندہ ہے۔

عبدالمطلب اکاخیل
ترجمان اے این پی ضلع کورنگی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا گورنر راج کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کو جواباصولی سیاست، نشستوں کے ...
01/10/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا گورنر راج کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کو جواب
اصولی سیاست، نشستوں کے بغیر بھی، فارم 47 کے ذریعے حاصل کی گئی کسی بھی اکثریت سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کی طاقت انصاف، آئینی حقوق اور وفاقیت کے لیے طویل جدوجہد سے عبارت ہے۔ آپ کی جماعت کے برعکس، ہم نے کبھی جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کیا۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والی فارم 47 کی بنیاد پر اقتدار میں آنے والی جماعت کو پختونخوا کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔
نشستیں ہوں یا نہ ہوں، ہم سچ بولتے رہیں گے۔ ہمارا نظریہ اور اصول برائے فروخت نہیں ہیں۔
جو لوگ انتخابی مسترد کیے جانے کے باوجود اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں، انہیں کم از کم کچھ تو شرم و حیا کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
٭٭٭٭
Principled politics without seats outweighs any majority manufactured through Form-47.
ANP draws strength from a long struggle for justice, constitutional rights & federalism. Unlike your party, we never took power on a fabricated mandate. A Form-47 party from Punjab has no right to meddle in Pakhtunkhwa.
Seats or no seats, we will speak the truth. Our conviction is not for sale.
Those who cling to power after electoral rejection should still feel some shame.
|

30/09/2026

شیر سندھ محترم شاہی سید صاحب کا الٹی میٹم اور قاتلوں کی گرفتاری ایک اشارہ ہے کہ پختونوں اب بھی موقع ہے ایک ہو جاؤ

خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہوگا، ایمل ولی خان🛑 عوامی نیشنل پارٹی اس طرح کے کسی بھی ا...
30/09/2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہوگا، ایمل ولی خان

🛑 عوامی نیشنل پارٹی اس طرح کے کسی بھی اقدام کی بالکل بھی حمایت نہیں کرے گی

🛑 ایمرجنسی کے نام پر عوام کے بنیادی انسانی، آئینی اور جمہوری حقوق سلب نہیں کیے جاسکتے

🛑 گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے صوبے کے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوں گے

🛑 جن عناصر اور پالیسیوں نے پختونخوا کو اس نہج پر پہنچایا ہے، پہلے ان کا احتساب ہونا چاہیے

🛑 سزا ان کو ملنی چاہیئے جنہوں نے گزشتہ 13 سال سے پختونخوا پر یہ ٹولہ مسلط کر رکھا ہے

🛑 ریاست سرپرستی چھوڑ دے تو پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا کب کی نکل چکی ہے

🛑 پختونخوا میں جاری بدامنی پر صوبائی و مرکزی حکومتوں اور انہیں اقتدار میں لانے والے ایک پیج پر ہیں

🛑 ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر صوبے کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے

🛑 عوام کے تحفظ میں ناکامی سے ایک کو بھی بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا

🛑 گزشتہ انتخابات میں دھاندلی صرف خیبر پختونخوا میں نہیں پورے ملک میں ہوئی تھی

🛑 عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر مہروں کے ذریعے نظام چلانے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے

🛑 جب تک عوام کے حقیقی نمائندوں کو اقتدار منتقل نہیں کیا جاتا اور پارلیمان کو فیصلوں کا حقیقی مرکز نہیں بنایا جاتا، ملک سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں سے باہر نہیں نکل سکے گا

🛑 پختونخوا اور بلوچستان اس وقت تاریخ کے نہایت نازک دور سے گزر رہے ہیں

🛑 دونوں صوبوں کے عوام بدامنی، عدم تحفظ، معاشی مشکلات اور سیاسی بے اختیاری کا سامنا کر رہے ہیں

🛑 اگر آگے بڑھنا ہے تو ریاست کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا

🛑 طاقت، غیر جمہوری مداخلت اور مصنوعی سیاسی بندوبست کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوچکی ہیں

🛑 استحکام کا واحد آئینی راستہ پارلیمان کی بالادستی، جمہوری تسلسل، صوبائی خودمختاری اور عوام کے حق حکمرانی کا احترام ہے

| |

کراچی کی سڑکیں عوامی سہولت کے بجائے کاروبار بن چکی ہیں۔ شاہی سیدعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے ...
28/09/2026

کراچی کی سڑکیں عوامی سہولت کے بجائے کاروبار بن چکی ہیں۔ شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکیں تعمیر ہونے کے بعد مختلف محکمے لائنیں بچھانے کے نام پر انہیں دوبارہ کھود دیتے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے منصوبوں میں کمیشن اور کٹوتیوں کے باعث منصوبے طویل ہوتے جا رہے ہیں، جبکہ سڑکیں بنانا اور پھر توڑنا ایک اچھا کاروبار بن چکا ہے۔ اس طرز عمل سے کراچی کا انفراسٹرکچر بہتر نہیں ہو سکتا۔
شاہی سید نے کہا کہ برسر اقتدار سیاسی جماعتیں بیان بازی اور الزام تراشی کے بجائے کراچی کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ صحت، تعلیم، پانی، بجلی، گیس، نکاسی آب اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
جاری کردہ
رحمان بابر
ترجمان اے این پی سندھ

پختون کلچر ڈے کے موقع پر کورنگی میں خوبصورت تقریبپاکستان پیپلز پارٹی کورنگی کے رہنماؤں فضل وہاب بونیری، رحیم کامریڈ اور ...
28/09/2026

پختون کلچر ڈے کے موقع پر کورنگی میں خوبصورت تقریب

پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی کے رہنماؤں فضل وہاب بونیری، رحیم کامریڈ اور دیگر دوستوں کی جانب سے پختون کلچر ڈے کے حوالے سے ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید خٹک، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر طارق بونیری، شہید ایمل خٹک وارڈ کے سینئر نائب صدر سلمان خان بیٹنی، سوشل میڈیا سیکریٹری راجِد زمان اور یوتھ سیکریٹری دلدار خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر جاوید خٹک اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری ضلع کورنگی ڈاکٹر طارق بونیری نے پختون کلچر ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پختون ثقافت، روایات، امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کی اہمیت پر گفتگو کی۔

پروگرام کے انعقاد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ۔
پختون ثقافت — امن، میلمه پالنه، مینه او ورورولي!

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری کی روشَم شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت۔ نائب صدر ارشد سہیل سمیت...
28/09/2026

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری کی روشَم شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت۔ نائب صدر ارشد سہیل سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ/ مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کی مذمت🟥 پختونخوا تاریخ ...
26/09/2026

ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ/ مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کی مذمت

🟥 پختونخوا تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے، پختونوں کی نسل کشی ہو رہی ہے

🟥 ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 12 افراد کی شہادت ریاستی ناکامی ہے

🟥 پختونخوا مسلسل دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، ریاست تماشائی بنی ہوئی ہے

🟥 دھماکے کے بعد ایک شہید کی لاش لے جانے والے قافلے پر حملہ انسانیت سوز ہے

🟥 اطلاعات ہیں کہ دوسرے حملے کے شہداء کی لاشیں اب تک لاوارث پڑی ہوئی ہیں اور انتظامیہ کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنے سے انکار کررہی ہے

🟥 خدارا کم از کم ہمارے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی تو نہ کی جائے

🟥 ریاست پختونخوا کے عوام کو امن دے یا اپنی ناکامی کا اعتراف کرے؟

🟥 فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہند کو موردِ الزام ٹھہرا کر ریاست اپنی ذمہ داریوں سے فرار نہیں ہوسکتی

🟥 اگر واقعات بیرونی سازش بھی ہیں تو ان کو روکنا کس کی آئینی ذمہ داری ہے؟

🟥 صوبائی و مرکزی حکومتیں پختونخوا سے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کرچکی ہیں

🟥 دونوں حکومتیں اپنے طور پر صرف اپنے آقاؤں کی خدمت میں مصروف ہیں

🟥 ان کو پختونخوا کے امن، دہشتگردی اور یہاں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے

🟥 اب بھی اگر سنجیدگی اختیار نہیں کی گئی تو اس آگ کے شعلے بہت دور تک جائیں گے

🟥 حکومتیں ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے اپنی ذمہ داری قبول کریں

🟥 پختونخوا کے عوام مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ عوام کو مزید تجربات، وعدے اور مذمتی بیانات نہیں بلکہ امن اور تحفظ چاہیے

🟥 شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں

|

عوامی نیشنل پارٹی  کے صوبائی صدر محترم شاہی سید صاحب کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم رنگ لے آیاپختون کلچر ڈے کے پر اے این پی کے...
26/09/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر محترم شاہی سید صاحب کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم رنگ لے آیا

پختون کلچر ڈے کے پر اے این پی کے عہدیداران اور کارکنان کا روشم شہید کے دھرنے میں شرکت کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

تھانہ منگھوپیر کی حدود میں حافظِ قرآن روشم حسین کے قتل کے معاملے میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں اور انہوں نے روشم حسین کے قتل میں ملوث ہونے کا اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

دوسری جانب شہید کے والد کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 18 دن سے دھرنا جاری ہے۔
یہ کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر، بے باک اور غریب پرور رہنما محترم شاہی سید صاحب کی پر اثر قیادت اور اے این پی کے رہنماؤں اور کارکنوں ان کے دیے گئے 72 گھنٹے کے الٹی میٹم کا نتیجہ ہے جنہوں نے ہمیشہ مظلوم کی آواز بلند کی اور حق و انصاف کے لیے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ شاہی سید صاحب کی دلیرانہ اور جاندار قیادت نے ثابت کر دیا ہے کہ اے این پی اپنے عوام کے دکھ سکھ کی سچی ساتھی ہے۔

عبدالمطلب اکاخیل
ترجمان اے این پی ضلع کورنگی


Address

Bacha Khan Markaz Banaras
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Karachi Korangi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share