Sardar Muhammad Bux Khan Mahar, Minister For Sports & Agriculture, Sindh

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • Sardar Muhammad Bux Khan Mahar, Minister For Sports & Agriculture, Sindh

Sardar Muhammad Bux Khan Mahar, Minister For Sports & Agriculture, Sindh Official Page Of Minister Sports & Youth Affairs and Agriculture Department, Govt.of Sindh

04/09/2026
سنڌ ڌرتي اسان جي ماءُ آھي۔
04/09/2026

سنڌ ڌرتي اسان جي ماءُ آھي۔

03/09/2026

سندھ حکومت کا ربیع سیزن میں کسانوں کو ڈی اے پی کھاد کی متوقع قیمت میں اضافے سے ریلیف دینے کا اہم منصوبہ

حکومت سندھ کا ربیع سیزن 2026-27 میں کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی دینےکی تجاویز پر غور جاری

سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے زراعت کا وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی صدارت دوسرا اہم اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزراء جام خان شورو،سید ذوالفقار علی شاہ، مخدوم محبوب الزمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈھو کی شرکت

اجلاس میں سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو، محکمہ ریونیو، سندھ بینک اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے

کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز اور آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر

کراچی:ذیلی کمیٹی کےاراکین سے ڈی اے پی سبسڈی کے حوالے سے مزید تجاویز طلب کی گئی ہیں، سردار محمد بخش خان مہر

ڈی اے پی سبسڈی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کے مزید ایک دو اجلاس اور ہوں گے، وزیر زراعت سندھ

مزید اجلاسوں میں اراکین کی تجاویز اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی، وزیر آبپاشی جام خان شورو

ذیلی کمیٹی کی حتمی سفارشات مزید اجلاسوں کے بعد سندھ کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، جام خان شورو

کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے، صوبائی وزراء سید ذوالفقار علی شاہ اور مخدوم محبوب الزمان

03/09/2026
03/09/2026

چيئرمين بلاول ڀٽو زرداري جي قيادت ۾ هر هڪ سنڌي پنهنجي ڌرتيءَ جي حفاظت لاءِ رت، جان ۽ مال جو نذرانو پيش ڪرڻ لاءِ تيار آهي. سنڌ جي وحدت ۽ سالميت خلاف جيڪڏهن ڪا به ڳالهه سامهون آئي ته سنڌ جو عوام متحد ٿي ان جو ڀرپور مقابلو ڪندو. سنڌ خلاف هلندڙ هي مهم فوري طور بند ٿيڻ گهرجي,
Pakistan Peoples Party - PPP Bilawal Bhutto Zardari

02/09/2026

سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال
Pakistan Peoples Party - PPP Sports and Youth Affairs, Government of Sindh Success Stories Pakistan Sardar Muhammad Bux Khan Mahar, Minister For Sports & Agriculture, Sindh Facebook for Creators

Attended the Sindh Assembly session.
01/09/2026

Attended the Sindh Assembly session.

31/08/2026

کراچی، 31 اگست 2026
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس، DAP کھاد پر ممکنہ سبسڈی کا جائزہ

کراچی: سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے زراعت کا اہم اجلاس صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت ہوا، جس میں صوبائی وزراء جام خان شورو، سید ذوالفقار علی شاہ، مخدوم محبوب الزمان، معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈھو، سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ربیع سیزن 2026-27 کے لیے DAP کھاد کی قیمت میں متوقع اضافے اور کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے مجوزہ سبسڈی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کو DAP کھاد کی ممکنہ قیمت میں اضافے سے ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ کسانوں کو بروقت اور مؤثر ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے سندھ کے آبادگاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، جبکہ زرعی شعبے میں کلیکٹو نظام کو بھی کامیاب بنانا ضروری ہے۔ سب کمیٹی اپنی حتمی سفارشات کل سندھ کابینہ کو پیش کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ DAP سمیت زرعی مداخل کی مناسب قیمت اور دستیابی یقینی بنانا کسانوں کے مفاد میں انتہائی ضروری ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ کھاد کی قیمت میں ممکنہ اضافے کے اثرات براہِ راست کسانوں پر پڑتے ہیں، اس لیے حکومت کو کسان دوست پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔ سندھ کے آبادگار ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت اور ریلیف فراہم کیا جائے۔

مخدوم محبوب الزمان نے کہا کہ کسانوں کو زرعی اخراجات میں ریلیف دینے کے لیے مؤثر اور شفاف سبسڈی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ آبادگاروں کو سہولیات فراہم کرکے زرعی پیداوار میں اضافہ اور غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈھو نے کہا کہ کسانوں کو DAP کھاد کی قیمت میں ممکنہ اضافے سے ریلیف دینے کے لیے عملی اور قابلِ عمل تجاویز کو ترجیح دی جائے۔

وزیرِ زراعت، اینٹی کرپشن، کھیل و امورِ نوجوانان حکومت سندھ سردار محمد بخش خان مہر  نے تحصیل ڈہرکی سے آئے ہوئے عوامی وفد ...
26/03/2026

وزیرِ زراعت، اینٹی کرپشن، کھیل و امورِ نوجوانان حکومت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے تحصیل ڈہرکی سے آئے ہوئے عوامی وفد سے خانگڑھ میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر سردار محمد بخش خان مہر کا کہنا تھا کہ علاقے کے عوام کو جلد ترقیاتی اسکیموں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ بنیادی سہولیات کی بہتری ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی خانگڑھ عبدالرزاق خان مہر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Address

Sindh Secretariat Old KDA Building 3rd Floor Karachi Sindh
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Muhammad Bux Khan Mahar, Minister For Sports & Agriculture, Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sardar Muhammad Bux Khan Mahar, Minister For Sports & Agriculture, Sindh:

Shortcuts

Share