21/05/2026
🚨 بڑھتی ہوئی ڈکیتیاں، اسٹریٹ کرائم اور بدامنی ناقابلِ برداشت 🚨
عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر کے صدر فضل ربی خان یوسف زئی اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمن خان یوسف زئی نے ضلع ملیر، خصوصاً مظفرآباد کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، کیٹل کالونی، بھینس کالونی موڑ اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائم اور بدامنی پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئے روز شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ عوام خوف و ہراس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر سندھ حکومت، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر اور متعلقہ ایس ایچ اوز سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
📌 مطالبات:🔺 ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔🔺 جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے۔🔺 متاثرہ علاقوں میں پولیس گشت بڑھا کر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
✊ عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
جاری کردہ
جاری کردہ سوشل میڈیا ٹیم عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر