BYC - Hub Zone

BYC - Hub Zone Official page Of Baloch Yakjehti Committee , Hub Zone

وہ قانون جس کے ذریعے ہماری حفاظت کے بجائے جبر کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے، اس جابرانہ نظام کے خلاف جدوجہد اور اسے نافذ کر...
16/10/2025

وہ قانون جس کے ذریعے ہماری حفاظت کے بجائے جبر کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے، اس جابرانہ نظام کے خلاف جدوجہد اور اسے نافذ کرنے والوں کے خلاف ہماری استقامت نے پوری قوم کے سامنے حقائق کو عیاں کر دیا ہے۔ اس نظام کا حصہ بننا گویا ظلم کا حصہ بننا ہے، اور اب اس کے خلاف قانونی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے۔


16/10/2025

‎بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے دیگر ساتھیوں کا جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ جیل ٹرائل پاکستانی قانون کا حصہ نہیں ہے کیونکہ قانون کا بنیادی اصول یہ ہے کہ تمام ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوتے ہیں، جہاں عوام اور میڈیا کو رسائی حاصل ہوتی ہے۔ عدالتوں کی شفافیت ہی ان کے فیصلوں کی ساکھ کی ضمانت ہوتی ہے۔

‎ریاست جب کسی شہری پر جرم کا الزام لگاتی ہے تو اسے بلا شبہ ثبوتوں کی بنیاد پر ثابت کرنا ہوتا ہے۔ یہ عمل جیل کی چار دیواری میں خفیہ کارروائی کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا۔ خاص طور پر جب ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہوں اور انہیں صرف اپنی آواز بلند کرنے پر نشانہ بنایا گیا ہو، تو ان کا جیل ٹرائل کرنا غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔

‎آئین و قانون میں کوئی ایسی شق موجود نہیں جو جیل ٹرائل کی اجازت دیتی ہو۔ ان بے گناہ افراد کو پچھلے تین مہینوں کے دوران کئی مرتبہ عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے اور اس دوران کبھی عدالت کے وقار یا کارروائی میں رکاوٹ نہیں آئی۔ مگر اب میڈیا اور وکلاء تک رسائی نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10-اے کی خلاف ورزی ہے، جو منصفانہ ٹرائل کی ضمانت دیتا ہے۔ ملزمان اور وکیل کے درمیان خصوصی رابطے کا حق بنیادی قانون کا تقاضا ہے، جس کے بغیر کوئی منصفانہ دفاع ممکن نہیں۔


X (formerly Twitter) SpaceIt has now been over six months since the illegal and unjustified detention of BYC Organizer D...
16/10/2025

X (formerly Twitter) Space

It has now been over six months since the illegal and unjustified detention of BYC Organizer Dr. Mahrang Baloch, Bebagar Baloch, Sighatullah Shah Ji, Beebow Baloch, and Gulzadi Baloch. Despite no evidence or proven charges, they continue to be held in violation of both domestic and international legal standards. Judicial proceedings are being held inside prison walls, a blatant disregard for the right to a fair and transparent trial.

As part of our 3-day online protest campaign, the Baloch Yakjehti Committee is hosting a X Space on 17th October at 8:00 PM to bring attention to this serious human rights crisis. We will discuss the unlawful detentions, the larger pattern of state repression in Balochistan, and the global responsibility to speak out against these injustices.

We urge everyone, journalists, human rights defenders, students, and concerned citizens worldwide to join the conversation and raise the call for justice.

🗓 Date: 17th October 2025
🕗 Time: 8:00 PM - PST


16/10/2025


چھ مہینے صرف بی وائی سی کے رہنماؤں کی قید تک محدود نہیں رہے، بلکہ ان چھ مہینوں نے ہر جبر کا پردہ فاش کر دیا ہے — جھوٹی پریس کانفرنسیں، بے بنیاد الزامات، پُرامن آوازوں پر کریک ڈاؤن، نہتے شہریوں کا قتلِ عام، ججوں کی بے بسی اور قانون کی تذلیل۔ عدالتیں اگرچہ بے بس ہیں، مگر لاقانونیت نے خود ثابت کر دیا ہے کہ کون مجرم ہے اور کون حق گو۔ اور حقیقت کا عیاں ہو جانا دراصل جیت کا اعلان ہے۔

16/10/2025


Darkness can’t silence truth.
Fear can’t kill courage.
Because truth lives in every heart that refuses to give up,
and courage grows in every voice that dares to speak.


16/10/2025

They stood for truth now truth itself is behind bars.Six months of unlawful silence.No justice. No accountability.Stand ...
15/10/2025

They stood for truth now truth itself is behind bars.
Six months of unlawful silence.
No justice. No accountability.
Stand up,speak up,break the silence


They stood for truth now truth itself is behind bars.
Six months of unlawful silence.
No justice. No accountability.
Stand up,speak up,break the silence


15/10/2025

‏گزشتہ چھ مہینوں سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ، بیبرگ بلوچ، شاہ جی بلوچ، بیبو بلوچ اور گلزادی بلوچ کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ ان کے خلاف پہلے تھری ایم پی او جیسے قانون کا غیر قانونی استعمال کیا گیا، پھر سیاسی ایف آئی آرز کے تحت بغیر کوئی رپورٹ پیش کیے ریمانڈ کا ایک طویل سلسلہ جاری رکھا گیا۔ اب، جب انہیں جوڈیشل کر دیا گیا ہے، تو ان کی آئندہ پیشیوں میں بلاوجہ تاخیر کی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ اب بغیر کوئی وجہ بتائے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی باقی پیشیاں عدالت کے بجائے جیل کے اندر ہوں گی۔

‏یہ ہتھکنڈہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کے ذریعے عوامی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان رہنماؤں کی عوامی پذیرائی سے خوفزدہ حکومت، جب جیل میں قید کے باوجود عدالت میں ان سے ملنے والی عوامی حمایت کو ختم نہ کر سکی، تو اب یہ نیا حربہ اختیار کیا گیا ہے کہ بغیر کسی قانونی جواز کے پیشیاں جیل میں کروائی جائیں۔

‏بلوچ یکجہتی کمیٹی اس عمل کو غیر قانونی اور جابرانہ سمجھتی ہے اور اس عمل کے خلاف ایک آن لائن احتجاجی مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ آج سے تین روزہ احتجاجی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس مہم میں حصہ لے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کریں اور جبر کے نظام کے خلاف آواز بلند کریں۔

‏⁦‪ ‬⁩
‏⁦‪ ‬⁩

15/10/2025

𝗦𝗢𝗖𝗜𝗔𝗟 𝗠𝗘𝗗𝗜𝗔 𝗖𝗔𝗠𝗣𝗔𝗜𝗚𝗡

It has been over six months since the illegal detention of Baloch Yakjehti Committee (BYC) leadership - including Organizer Dr. Mahrang Baloch, along with Bebagar Baloch, Sighatullah Shah Ji, and activists Beebow Baloch and Gulzadi Baloch.

Despite the absence of any proven charges, their judicial proceedings are being conducted inside jail premises, a blatant violation of fair trial principles and judicial transparency.

In protest of this continued unlawful detention and the denial of a fair and open hearing, BYC announces a three-day online campaign on X (formerly Twitter) from 15th to 17th October 2025. The campaign will call for the immediate and safe release of all detained leaders and demand that justice be served transparently and publicly.

We urge human rights defenders, journalists, and concerned citizens worldwide to join this campaign and raise their voices for justice, accountability, and protection of human rights in Balochistan.




Date: 15th to 17th October 2025

15/10/2025

15/10/2025

Address

Hub Chowki
Karachi
74320

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BYC - Hub Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share