Town Municipal Corporation Baldia

Town Municipal Corporation Baldia Tmc Baldia

06/05/2026
06/05/2026

پڑھو، آگے بڑھو، بے مثال بنو — بے نظیر بنو

مفت آئی ٹی کورسز کی پیشکش: نوجوانوں کے لیے سنہری موقع

اسلام آباد: نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت 100 فیصد مفت آئی ٹی کورسز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 34 سے زائد پروفیشنل کورسز پیش کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فری لانسنگ کے میدان میں مہارت فراہم کرنا ہے۔

پیش کیے جانے والے کورسز میں ویب ڈویلپمنٹ، سائبر سیکیورٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس، مشین لرننگ، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ اور ای کامرس سمیت کئی اہم شعبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلاک چین، فل اسٹیک ڈویلپمنٹ، جاوا پروگرامنگ اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ جیسے جدید کورسز بھی دستیاب ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام خاص طور پر فری لانسرز، طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے عالمی مارکیٹ میں کام کر سکیں۔ پروگرام میں داخلے کے لیے محدود نشستیں رکھی گئی ہیں، اور رجسٹریشن کے لیے فراہم کردہ کیو آر کوڈ کے ذریعے فوری اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

مزید برآں، تمام درخواست دہندگان کے انٹرویوز کل صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن کے آفس میں لیے جائیں گے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ملک میں آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھانے اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔

06/05/2026

📢 معرکۂ حق – ہم ہیں بنیانِ مرصوص ریلی

صدر ڈسڑکٹ کیماڑی ایم پی اے لیاقت علی آسکانی بلدیہ ٹاؤن کے چیئرمین جناب عبد الکریم آسکانی کی ہدایت پر، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام معرکۂ حق – ہم ہیں بنیانِ مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📅 تاریخ: کل.2026-4-6
⏰ وقت: صبح 11 بجے
📍 مقام آغاز: وی آئی پی بلدیہ میرج لان، دفتر ڈائریکٹر ایجوکیشن کے سامنے

ریلی وی آئی پی بلدیہ میرج لان سے شروع ہو کر سے شاہراہ معرکہ حق روڈ سے حب ریور روڈ تک جائے گی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام تنظیمی عہدیداران، سٹی ایریا کے ذمہ داران، ایم این ایز، ایم پی ایز، سندھ کونسل ممبران، ذیلی ونگز، یونین کونسل چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، خواتین کونسلرز اور پارٹی جیالوں و کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

✊ آئیں! مل کر قومی یکجہتی، استحکام اور حق کے پیغام کو عام کریں۔

02/05/2026
02/05/2026

یومِ مزدور (یکم مئی) کے موقع پر صدر PS-111 و ٹاؤن چیئرمین بلدیہ جناب عبدالکریم آسکانی نے دنیا بھر کے محنت کش طبقے بالخصوص مزدور، محنت کش، دیہاڑی دار، فیکٹری ورکرز، تعمیراتی مزدور، ڈرائیورز، کسان اور دیگر تمام محنت کرنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کشوں کی شب و روز جدوجہد، قربانیاں اور انتھک محنت ہی دراصل ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

عبدالکریم آسکانی نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم یومِ مزدور کے موقع پر یہ عہد کریں کہ معاشرے میں برابری، انصاف اور مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کریں اور ایک خوشحال و باوقار پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا یہ سفر انشاء اللہ مزدوروں کی فلاح کے ساتھ مزید مضبوطی سے جاری و ساری رہے گا۔

Address

Hub River Road Baldia Town
Karachi
9902

Telephone

+922199334226

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Town Municipal Corporation Baldia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Town Municipal Corporation Baldia:

Share