JUI District Korangi

JUI District Korangi میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام ضلع کورنگی کراچی

تعزیتی اعلانانا للہ وانا الیہ راجعونسرپرستِ اعلیٰ جمعیت علماء اسلام ضلع کورنگی کراچی،رئیس مدرسہ حمایت الاسلام نورانی بست...
24/08/2026

تعزیتی اعلان

انا للہ وانا الیہ راجعون

سرپرستِ اعلیٰ جمعیت علماء اسلام ضلع کورنگی کراچی،

رئیس مدرسہ حمایت الاسلام نورانی بستی کورنگی،
حضرت مولانا محمد طاہر ارکانی صاحب انتقال فرما گئے ہیں۔

ان کی وفات پر جمعیت علماء اسلام ضلع کورنگی کراچی اور جے یو آئی ضلع کورنگی کے مجلس عمومی، مجلسِ عاملہ، مجلسِ شوری، جے ٹی آئی، بزنس فورم، نوجوان فورم، ڈاکٹر فورم، وکلاء فورم، انصار الاسلام، سمیت تمام قیادت و کارکنان
کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد طاہر ارکانی صاحب کی مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام متعلقین، اہلِ خانہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

جاری کردہ
مولانا محمد تقی عثمان رشید

ترجمان:
جمعیت علماء اسلام ضلع کورنگی کراچی

09/07/2026

امنِ عالم اجتماع 2027ء کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی مجلسِ عاملہ کا ضلع کورنگی کا دورہ، سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ
امنِ عالم اجتماع میں مکہ مکرمہ کے آئمہ کرام سمیت عالمِ اسلام کی ممتاز شخصیات کی شرکت متوقع، قائدین کا کارکنان سے بھرپور تیاریوں کی ہدایت

کراچی (پ ر) امنِ عالم اجتماع 2027ء سکھر کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام سندھ کی صوبائی مجلسِ عاملہ نے ضلع کورنگی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کورنگی ، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، لانڈی ٹاؤن اور ماڈل ٹاون کے جنرل کونسل اور مجالسِ عمومی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، امنِ عالم اجتماع کی تیاریوں، عوامی رابطہ مہم اور سندھ کی موجودہ سیاسی و عوامی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر سائیں عبدالقیوم ہالیجوی اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امنِ عالم اجتماع 2027ء سکھر ایک تاریخی اور بین الاقوامی دینی اجتماع ہوگا، جس میں مکہ مکرمہ کے آئمہ کرام، عالمِ اسلام کی ممتاز علمی و دینی شخصیات اور ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع کی کامیابی کے لیے ہر کارکن اپنی ذمہ داری کو دینی فریضہ سمجھتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنائے۔
اجلاس سے مولانا سائیں سراج احمد شاہ امروٹی، قاری محمد عثمان، حاجی عبدالمالک ٹالپر ، مولانا سمیع الحق سواتی، سلیم سندھی، حافظ اسامہ ہالیجوی، مفتی عبدالحق عثمانی ، قاری فیض الرحمان عابد ،فاروق خلیل ، مولانا صدیق نوجوان فورم ضلع کورنگی کے صدر ،قاری ظہیر رحمانی ، قاری محمد سعید ،مولانا بلال ودیگر نے خطاب کیا ۔
جےیوآئی رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس وقت مہنگائی، بے روزگاری، امن و امان کی خراب صورتحال، پانی کی قلت، توانائی کے بحران، زرعی مسائل، صحت اور تعلیم کی ناقص سہولیات اور دیگر بنیادی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ان مسائل کا مستقل حل عوامی مفادات پر مبنی پالیسیوں، دیانت دار قیادت اور آئین و قانون کی بالادستی میں مضمر ہے۔

علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق کے تحفظ، اسلامی اقدار کے فروغ اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ کارکنان اتحاد، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ امنِ عالم اجتماع 2027ء کے پیغام کو سندھ کے ہر شہر، قصبے اور گاؤں تک پہنچائیں۔

اجلاس میں ضلع کورنگی کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ امنِ عالم اجتماع 2027ء سکھر کی تیاریوں کے لیے ضلع بھر میں رابطہ عوام مہم، تنظیمی اجلاسوں اور استقبالیہ پروگراموں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ اجتماع میں ضلع کورنگی سے بھرپور اور منظم شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

جاری کردہ: میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ

08/07/2026

صوبائی سیکرٹری جنرل قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو صاحب جے یو آئی ضلع کورنگی کراچی کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب فرما رہے ہیں صوبائی جماعت کا دورہ
بسلسلہ امن عالم اجتماع سکھر 19.20.21 مارچ 2027

اجلاس مشترکہ مجلسِ عاملہجمعیت علماء اسلام ضلع کورنگیمہمان خصوصی قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو صاحب.
08/07/2026

اجلاس مشترکہ مجلسِ عاملہ
جمعیت علماء اسلام ضلع کورنگی
مہمان خصوصی قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو صاحب.

Address

Plot No L177 Mehran Twon Koraing
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI District Korangi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share