All About PST Markaz

Call Website Contact the organization

All About PST Markaz پاکستان سنی تحریک کا پیغام اور اس کی تمام نیوز اپڈیٹ جا?

دعائے صحت🤲امام احمد رضا خان فاؤنڈیشن اہلسنت و جماعت کراچی کے چیرمین غلام مصطفی بھائی کی زوجہ پریشر ککر پھٹنے سے زخمی ہوگ...
19/09/2026

دعائے صحت🤲
امام احمد رضا خان فاؤنڈیشن اہلسنت و جماعت کراچی کے چیرمین غلام مصطفی بھائی کی زوجہ پریشر ککر پھٹنے سے زخمی ہوگئی ہے

اللہ رب العزت انہیں جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے انکی زخموں کو جلد شفا عطا فرمائے اور اس تکلیف میں انھیں صبر و ہمت عطا فرمائے۔ آمین

18/09/2026

غازی صاحب رہائی تحریک میں پورے پاکستان میں پہلا مقدمہ اور پہلی گرفتاری نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری بھائی کی ہوئی۔

محمد شاہد غوری بھائی کی رہائی کے مناظر۔۔۔

باپو شریف علیہ رحمہ سمیت کثیر علماء و مشائخ و کارکنان استقبال کرنے ہائی کورٹ پہنچے تھے

21 ستمبر 2026 بروز پیر ان شاء اللہعظیم الشان محفل پاک گیارہویں شریف بسلسلہ ایصال ثواب شہدائے ختمِ نبوت ﷺ و چہلم مرحومہ و...
18/09/2026

21 ستمبر 2026 بروز پیر ان شاء اللہ
عظیم الشان محفل پاک گیارہویں شریف بسلسلہ ایصال ثواب شہدائے ختمِ نبوت ﷺ و چہلم مرحومہ والدہ محترمہ نائب امیر کراچی پاکستان سنی تحریک فرحان راجپوت قادری بھائی

خصوصی خطاب: مفتی شفیق عطاری صاحب
خصوصی آمد: سربراہ پاکستان سنی تحریک علامہ محمد شاداب رضا نقشبندی اور نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری

مہمان خصوصی: پاکستان سنی تحریک علامہ بورڈ، مرکزی رہنما، مفتیان کرام، علماء کرام، ثناہ خوان، اراکین مرکزی رابطہ کمیٹی اور کراچی ڈویژن اراکین بھی جلوہ افروز ہونگے

آپکی آمد کے منتظر: نائب امیر کراچی پاکستان سنی تحریک فرحان راجپوت قادری

PST - PAKISTAN SUNNI TEHREEK KARACHI DIVISION

عظیم الشان محفل پاک گیارہویں شریف بسلسلہ ایصال ثوابشہدائے ختمِ نبوت ﷺ و چہلم مرحومہ والدہ محترمہ نائب امیر کراچی پاکستان...
17/09/2026

عظیم الشان محفل پاک گیارہویں شریف بسلسلہ ایصال ثواب
شہدائے ختمِ نبوت ﷺ و چہلم مرحومہ والدہ محترمہ نائب امیر کراچی پاکستان سنی تحریک فرحان راجپوت قادری بھائی

بتاریخ: 21 ستمبر 2026ء
بوقت: بعد از نماز عشاء
بمقام: فیضانِ عطار گراؤنڈ اے بی سینیا لائن کراچی

تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے
لنگر غوثیہ کا خصوصی اہتمام ہے

آپکی آمد کے منتظر: نائب امیر کراچی پاکستان سنی تحریک فرحان راجپوت قادری

PST - PAKISTAN SUNNI TEHREEK KARCAHI DIVISION

محفل ایصال ثوابشہدائے ختمِ نبوت ﷺ و چہلم مرحومہ والدہ محترمہ نائب امیر کراچی پاکستان سنی تحریک فرحان راجپوت قادری بھائیب...
17/09/2026

محفل ایصال ثواب
شہدائے ختمِ نبوت ﷺ و چہلم مرحومہ والدہ محترمہ نائب امیر کراچی پاکستان سنی تحریک فرحان راجپوت قادری بھائی

بتاریخ: 21 ستمبر 2026ء
بوقت: بعد از نماز عشاء
بمقام: فیضانِ عطار گراؤنڈ اے بی سینیا لائن کراچی

تمام احباب سے شرکت کی درخواست ہے
لنگر غوثیہ کا خصوصی اہتمام ہے

PST - PAKISTAN SUNNI TEHREEK KARCAHI DIVISION

پریس ریلیز پاکستان سنی تحریک 14-09-2026 کراچی ،فیصل آباد ،گوجرانولہ (   ) سربراہ پاکستان سنی تحریک مولانامحمد شاداب رضا ...
15/09/2026

پریس ریلیز
پاکستان سنی تحریک
14-09-2026

کراچی ،فیصل آباد ،گوجرانولہ ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک مولانامحمد شاداب رضا نقشبدی نے کہا ہے کہ ملک میں آئینِ پاکستان کی بالادستی یقینی بنائی جائے، تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،سوچی سمجھی سازش کے تحت کے تحت 295A کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہےقادیانیوں سے متعلق آئینی احکامات پر فوری عملدرآمد کیا جائے
قادیانیوں کو آئینِ پاکستان نے غیر مسلم قرار دیا ہے، آئینی حیثیت سے متعلق کسی قسم کی غلط بیانی یا ابہام کی گنجائش نہیں ہے،
تھانہ ترکھانی فیصل آباد میں قادیانیوں کو غیر مسلم لکھنے کے معاملے پر ایف آئی آر کا اندراج کرنے کی مذمت کرتے ہیں
معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں،
آئین سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کے آئین نے قادیانیوں کی آئینی حیثیت واضح طور پر متعین کر رکھی ہے، لہٰذا آئینِ پاکستان کی بالادستی اور اس میں موجود مذہبی و قانونی احکامات پر مکمل عملدرآمد ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ختمِ نبوت ﷺ مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی عقیدہ ہے، اس کے تحفظ کے لیے علماء کرام اور پوری قوم متحد ہیں اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ تھانہ ترکائی فیصل آباد میں قادیانیوں کو غیر مسلم لکھنے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کیے جانے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ حکومت فوری طور پر تحقیقات کرے کہ مقدمہ کن بنیادوں پر درج کیا گیا، کیا ملک کے آئین کے منافی اور توہین مذہب کے قانون کو کمزور کرنے کی سازش سمجھتے ہیں،آن انہوں نے تھانہ ترخی فیصل اباد میں قادیانیوں کو غیر مسلم لکھنے کے خلاف پولیس اہلکاروں کی متعیت میں ایف ائی ار درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا،
محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پولیس یا کسی بھی سرکاری ادارے میں موجود ایسے عناصر جو آئین و قانون سے تجاوز کرتے ہوئے شہریوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کرتے ہیں، ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ اگر کسی اہلکار کے بیرونی عناصر، این جی اوز یا کسی مفاداتی گروہ سے روابط ثابت ہوں تو ان کی بھی مکمل تحقیقات کی جائیں اور تانے بانے کہاں جا کر ملتے ہیں، اس کی حقیقت قوم کے سامنے لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانیوں سے متعلق آئینی و قانونی پابندیوں پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنائے اور ایسی تمام سرگرمیوں کی روک تھام کرے جو آئین، قانون، مذہبی جذبات یا ملکی امن و سلامتی کے لیے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنیں۔ اسلام کے آئینی تشخص، ناموسِ رسالت ﷺ اور ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے، علماء اور عوام آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے مزید کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و اسلامی شناخت کا تحفظ ہر محبِ وطن کی ذمہ داری ہے۔ آئینِ پاکستان کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے ختمِ نبوت ﷺ کے عقیدے اور ملک کے اسلامی تشخص کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

15/09/2026

سربراہ پاکستان سنی تحریک علامہ محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر وحید احمد کمبوہ ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک فیصل آباد، صاحبزدہ محمد قاسم رضا جیلانی ممبر علماء بورڈ پاکستان سنی تحریک فیصل آباد، محمد نثار قادری، پروفیسر پیر محمد منظور احمد ساقی نے وفد کے ہمراہ تھانہ ترکھانی میں ہونے والی بے بنیاد ایف آئی آر کے حوالے سے آر پی او فیصل آباد جناب سہیل اختر سکھیرا سے خصوصی ملاقات کی اور اپنا دوٹوک موقف پیش کیا، الحمد للہ عزوجل پاکستان سنی تحریک کی کاوشوں سے آر پی او فیصل آباد نے تھانہ ترکھانی میں درج ہونے والی ایف آئی آر سے دفعہ 295-A کو فوری حذف کرنے کا حکم دے دیا۔۔

الرٹ نیوز فیصل آباد سربراہ پاکستان سنی تحریک جرنیل اہلسنت محمد شاداب رضا نقشبندی صاحب کے حکم پر ڈویژنل صدر پاکستان سنی ت...
14/09/2026

الرٹ نیوز فیصل آباد
سربراہ پاکستان سنی تحریک جرنیل اہلسنت محمد شاداب رضا نقشبندی صاحب کے حکم پر ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک وحید احمد کمبوہ صاحب ممبر علماء بورڈ پاکستان سنی تحریک فیصل آباد صاحبزادہ محمد قاسم رضا جیلانی صاحب محمد نثار قادری ۔پروفیسر پیرمحمد منظور احمد ساقی نورانی صاحب نے وفد کے ہمراہ تھانہ ترکھانی میں ہونے والی بے بنیاد ایف آئی آر کے حوالے سے آر پی او فیصل آباد جناب سہیل اختر سیکھرا صاحب سے خصوصی ملاقات

پاکستان سنی تحریک کی کاوشوں سے آر پی او صاحب کی جانب سے اس ایف آئی آر کو فوری ختم کرنے کا حکم اور متعلقہ پولیس والوں کو بھی طلب کر لیا
*Salute To RPO Faisalabad Sohail Akhtar Sb

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All About PST Markaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to All About PST Markaz:

Shortcuts

Share