08/06/2024
سندھ حکومت میٹرو پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ (سابقہ میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ ) سے اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں𝟑𝟗 کروڑ 𝟒𝟑 لاکھ 𝟒𝟏 ہزار 𝟏𝟏𝟎 روپے وصول کریگی۔
چیف انسپیکٹر آف اسٹیمپس، بورڈ آف روینیو سندھ، غلام عباس نائچ نے وصولی کا حکم نامہ جاری کیا۔
اسٹیمپ ایکٹ کے تحت کمپنی کے ریکارڈ کی انسپیکشن کے دوران کرایہ ناموں میں اسٹیمپ ڈیوٹی 𝟏𝟗 کروڑ 𝟕𝟏 لاکھ 𝟕𝟎 ہزار 𝟓𝟓𝟓 روپے کم ادا کرنے کی نشاندہی کی گئی تھی۔
کمپنی کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا اور معاملہ چیف انسپیکٹر آف اسٹیمپس کے پاس زیر سماعت تھا۔
کمپنی نے بقایاجات کے خلاف ھائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی جو کہ عدالت نے خارج کردی۔
چیف انسپیکٹر آف اسٹیمپس نے کیش اینڈ کیری پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ پر 𝟏𝟗 کروڑ 𝟕𝟏 لاکھ 𝟕𝟎 ہزار 𝟓𝟓𝟓 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئےاسٹیمپ ڈیوٹی بقایاجات جرمانے کے ساتھ ادا کرنے کا فیصلا سنایا ہے۔
بقایاجات اور جرمانے کی رقم 𝟑𝟎 دن کے مقررہ وقت کے اندر جمع نہ کروانے کی صورت میں کمپنی کو ماہانہ 𝟐 فیصد اضافی سرچارج بھی ادا کرنا ہوگی۔