22/08/2026
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سینئر نائب صدر و چیئرمین لیاری یوسی 8 حاجی عبدالمجید بلوچ نے یو سی 8 گنگوزار روڈ، دبئی چوک کا دورہ کیا، جہاں ایم پی اے یوسف بلوچ کے فنڈ سے ترقیاتی کام شروع ہونے سے قبل علاقے کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر غلام محمد مگسی، انجینئر رفیق شیخ، یو سی 8 جنرل سیکریٹری وسیم پنجگوری، لیبر کونسلر نواز بنگلانی، صدیق بلوچ اور دیگر موجود تھے۔
ان شاء اللہ گنگوزار روڈ، دبئی چوک پر ترقیاتی کام کا آغاز چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔ گنگوزار روڈ، دبئی چوک کو ایک خوبصورت اور مثالی ماڈل روڈ بنانے کے لیے ان شاء اللہ بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام کو بہتر اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔