ANP Khamosh Colony Ward 168

ANP Khamosh Colony Ward 168 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ANP Khamosh Colony Ward 168, Political Party, Karachi.

Welcome to the official page of the ANP Khamosh Colony Ward (168) District Central Karachi, continuing the legacy of the Khudai Khidmatgar Movement led by the great freedom fighter, Khan Abdul Ghaffar Khan, also known as Bacha Khan.

19/08/2026
31/07/2026
28/07/2026
عوامی نیشنل پارٹی خاموش کالونی وارڈ 168 کے عہدیداران و کارکنان ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس کی طرف رواں دواں ہے ۔ لی مارکیٹ ورکر کن...
26/07/2026

عوامی نیشنل پارٹی خاموش کالونی وارڈ 168 کے عہدیداران و کارکنان ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس کی طرف رواں دواں ہے ۔ لی مارکیٹ ورکر کنونشن کیلئے۔۔

چلو چلو لی مارکیٹ چلو ۔عظیم الشان ورکر کنونشن (باہتمام ANP ڈسٹرکٹ ساؤتھ)تاریخ: 26 جولائی (بروز اتوار شام 5:00 بجے) مقام:...
24/07/2026

چلو چلو لی مارکیٹ چلو ۔

عظیم الشان ورکر کنونشن (باہتمام ANP ڈسٹرکٹ ساؤتھ)

تاریخ: 26 جولائی (بروز اتوار شام 5:00 بجے) مقام: اعظم خان ہوٹل، لی مارکیٹ

اے این پی خاموش کالونی وارڈ 168 کے تمام عہدیداران و کارکنان 4:00 بجے تک محمد وہاب کے اسٹینڈ پر جمع ہوں گے، جہاں سے وارڈ صدر شکیل خان کی قیادت میں ایک ساتھ ضلعی آفس موسیٰ خیل ہاؤس روانہ ہوں گے بعد ازاں ضلعی جلوس کے ساتھ لی مارکیٹ (ورکر کنونشن) کے لیے روانہ ہوں گے۔

سوشل میڈیا ٹیم اے این پی خاموش کالونی وارڈ 168 ڈسٹرکٹ سینٹرل

24/07/2026

چلو چلو لی مارکیٹ چلو ۔
26 جولائی بروز اتوار شام 5:00 بجے ۔
عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی ۔

17/07/2026

ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں سرفراز کمانڈو کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔ اے این پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

کراچی کے علاقے شاہراہ نورجہاں کے ایس ایچ او سرفراز کمانڈو کی جانب سے اے این پی کے زمہ داران کو دھمکیاں دینا اور پختون قوم کے خلاف مبینہ طور پر انتہائی نازیبا، متعصبانہ زبان کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مذکورہ پولیس افسر کی فوری برطرفی اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر کے حقوق اور عزت فراہم کرتا ہے۔ کسی بھی سرکاری افسر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی بھی قومیت کو نشانہ بنائے۔ ہم ہر قسم کے قومی و لسانی تعصب کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی وردی کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ وردی قانون کی بالادستی کی علامت ہے، لیکن جب قانون کا محافظ ہی قانون ہاتھ میں لے کر کسی قوم کی توہین کرے، تو وہ خود وردی کی ساکھ کو مٹی میں ملا دیتا ہے۔ سرفراز کمانڈو کے اس رویے نے وردی کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں کوئی بھی اہلکار کسی شہری کی قومیت کی بنیاد پر اس کی تذلیل نہ کرے۔ ہم پرامن اور قانون پسند شہری ہیں اور اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ثاقب خان مداخیل سوشل میڈیا سیکرٹری اے این پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی ۔

13/07/2026

ایم کیو ایم (پاکستان) یو سی 06 کے فائنانس سیکرٹری عبدالرزاق اور پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 06 کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سخی خان نے عوامی نیشنل پارٹی خاموش کالونی وارڈ کے صدر شکیل خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر الیکشن سیل کے وائس چیئرمین عبدالجبار اور انفارمیشن سیکرٹری آنس خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران تمام رہنماؤں نے علاقائی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران الیکشن سیل کے وائس چیئرمین عبدالجبار کی عیادت بھی کی، جو گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے۔ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جاری کردہ: آنس خانخیل ترجمان اے این پی خاموش کالونی وارڈ 168) ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی ۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Khamosh Colony Ward 168 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share