23/06/2026
🚨 ڈرگ روڈ کینٹ بازار کراچی میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ناقابلِ برداشت! 🚨
ڈرگ روڈ کینٹ بازار کراچی کے عوام روزانہ تقریباً 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں، جبکہ ہمارے علاقے سے بجلی کے بلوں کی وصولی تقریباً 100 فیصد کی جاتی ہے۔
جب عوام اپنے بل مکمل اور بروقت ادا کر رہے ہیں، تو پھر انہیں اتنی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟
شدید گرمی میں بچے، بزرگ، بیمار افراد، طلبہ اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایک طرف عوام سے بھاری بل، ٹیکسز اور مختلف چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
ہم واضح مطالبہ کرتے ہیں کہ:
✅ ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔
✅ بل ادا کرنے والے علاقوں کو بلاجواز لوڈشیڈنگ سے نجات دی جائے۔
✅ عوام کو ان کا بنیادی حق فراہم کیا جائے۔
اگر اس ناانصافی کا فوری ازالہ نہ کیا گیا تو علاقے کے عوام اپنے جائز اور پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور متعلقہ اداروں کے دفاتر کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ہم سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
کراچی کے عوام بل بھی دیں اور پھر 12 گھنٹے بجلی سے بھی محروم رہیں، یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔