22/08/2026
حلیم عادل شیخ کا سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے صدور اور اُنکی کابینہ کو خراجِ تحسین
حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حسیب جمالی صاحب اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے کہ انہوں نے اس اہم اور نازک موڑ پر آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے فرنٹ فٹ پر کھڑے ہو کر بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور عدلیہ کی توہین کے خلاف واضح اور دوٹوک مذمتی مؤقف اختیار کیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار نے ہمیشہ سندھ اور پاکستان کے اہم آئینی و قانونی معاملات پر صفِ اول میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ آج حق، سچ، انصاف اور اصولوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر ہم پوری وکلاء برادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وکلاء برادری قانون کی حکمرانی کی اس جنگ میں اپنا تاریخی کردار ادا کرے گی، آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کرے گی، اور یہی جدوجہد ملک میں حقیقی انصاف کی بنیاد بنے گی۔ 🇵🇰 🇧🇫