District Keamari Police

District Keamari Police Official Account of Senior Superintendent of Police District Keamari, Karachi.

ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کا چھاپہ۔جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار۔ملزمان کیماڑی مسان چوک ریلوے پھاٹک...
24/07/2026

ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کا چھاپہ۔

جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار۔

ملزمان کیماڑی مسان چوک ریلوے پھاٹک پر سٹہ چلا رہے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کی شناخت اظہر خان، ظہور احمد اور باچا خان کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ 261/26 درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

*ترجمان: کیماڑی پولیس*
۔
۔
۔

ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس کی کاروائی۔جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ملزمان کی شناخت رمیض اور عبدالرحم...
24/07/2026

ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس کی کاروائی۔

جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔

ملزمان کی شناخت رمیض اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ 176/26 درج۔

مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

*ترجمان: کیماڑی پولیس*

23/07/2026

ننھی دعا کا قاتل انجام کو پہنچ گیا۔
Sindh Police

تھانہ جیکسن کی حدود میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاکتھانہ جیکسن کی حدود میں چھ سالہ کمسن بچی کے اغواء...
23/07/2026

تھانہ جیکسن کی حدود میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک

تھانہ جیکسن کی حدود میں چھ سالہ کمسن بچی کے اغواء اور قتل کے افسوسناک واقعے کا مقدمہ FIR نمبر 265/2026 زیر دفعہ 364-A/302 تعزیراتِ پاکستان تھانہ جیکسن میں درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری تھی۔

دورانِ تفتیش پولیس نے مختلف مقامات سے CCTV فوٹیجز اور دیگر دستیاب شواہد حاصل کرکے ان کا جائزہ لیا۔ حاصل شدہ CCTV فوٹیجز اور دورانِ تفتیش سامنے آنے والی معلومات کی بنیاد پر پولیس کو ایک شخص کی موجودگی کے حوالے سے اہم اطلاع موصول ہوئی۔

مذکورہ اطلاع پر پولیس پارٹی اسٹریٹ مبارک مسجد، سی سائیڈ، تھانہ جیکسن پہنچی، جہاں ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مذکورہ شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا، جو بعد ازاں ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ کو محفوظ کرکے متعلقہ شواہد قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ پولیس مقابلے کے واقعے کا علیحدہ مقدمہ تھانہ جیکسن میں درج کیا جارہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق قانونی اور فرانزک کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

کمسن بچی کے اغواء و قتل کے مقدمے میں CCTV فوٹیجز، میڈیکو لیگل، فرانزک، تکنیکی اور دیگر دستیاب شواہد کی روشنی میں جامع تفتیش جاری ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کے کوائف کی قانونی تصدیق سمیت مذکورہ مقدمے سے اس کے ممکنہ تعلق اور کردار کا تعین بھی تمام دستیاب شواہد کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔

تفتیش اور فرانزک عمل کے دوران سامنے آنے والے حقائق کی مکمل تصدیق کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان ضلع کیماڑی پولیس

*ڈیلی پروگریس رپورٹ*ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔گزشتہ 24 گھنٹ...
23/07/2026

*ڈیلی پروگریس رپورٹ*

ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیماڑی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں 02 گینگ وار / منشیات فروش، 03 گٹکا سپلائر / فروش، 05 گیمبلر، 03 غیرقانونی افغان شہری اور 01 دیگر جرائم میں ملوث ملزم شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 05 عدد غیرقانونی پستول، 02 رائفلیں، 1300 گرام چرس، 52 کلو چھالیہ، 53 کلو گٹکا ماوا اور 350 عدد ڈنڈے اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹ برآمد ہوئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

*ترجمان: کیماڑی پولیس*

ضلع کیماڑی موچکو پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔حب بلوچستان سے نان کسٹم پیڈ چھالیہ لے کر آنے والی ایک کار اور...
23/07/2026

ضلع کیماڑی موچکو پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

حب بلوچستان سے نان کسٹم پیڈ چھالیہ لے کر آنے والی ایک کار اور تین موٹر سائیکل موچکو چیک پوسٹ پر پکڑے گئے،

پہلی کاروائی میں حب سے آنے والی کار سے 30 بورے وزنی 330 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

جبکہ دوسری کاروائی میں تین موٹر سائیکلوں پر لوڈ 9 عدد بورے نان کسٹم پیڈ میٹھی چھالیہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

برآمدہ مال، کار و موٹر سائیکلوں کو زیر دفعہ 54/550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر کسٹم کے حوالے کیا گیا۔

*ترجمان: کیماڑی پولیس*

ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی گلشن غازی کے علاقے میں کاروائی۔مضحر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔گرفتار...
23/07/2026

ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی گلشن غازی کے علاقے میں کاروائی۔

مضحر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔

گرفتار ملزم کی شناخت صابر شاہ ولد عالم شیر کے نام سے ہوئی۔

ملزم کو دوران پیٹرولنگ اتحاد ٹاؤن گلشن غازی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 50 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

ملزم اس سے قبل بھی درج زیل تین مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 132/26 بجرم دفعہ 381A تھانہ سائیٹ سے۔
2. مقدمہ الزام نمبر 133/26 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ سائیٹ اے۔
3. مقدمہ الزام نمبر 52/26 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ اتحاد ٹاؤن۔

ملزم کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

*ترجمان: کیماڑی پولیس*

ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔مضحر صحت گٹکا ماوا ف...
23/07/2026

ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

مضحر صحت گٹکا ماوا فروشی اور جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث چار ملزمان گرفتار۔

پہلی کاروائی میں سیکٹر 5 جی سعید آباد سے مہتاب نامی گٹکا فروش کو گرفتار کیا گیا جبکہ راجہ احسن نامی ایک ملزم فرار ہوگیا۔

دوران کاروائی 40 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ 201/26 درج کیا گیا۔

جبکہ دوسری کاروائی میں جوا سٹہ کی آرگنائزنگ میں ملوث شیکیل، محمد رضوان اور محمد بشیر نامی تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کرکے گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ 202/26 کا اندراج کیا گیا۔

*ترجمان: کیماڑی پولیس*

ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کا پانجڑی پارہ کیماڑی میں واقع گھر پر چھاپہ۔رہائشی گھر سے 250 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا،...
21/07/2026

ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کا پانجڑی پارہ کیماڑی میں واقع گھر پر چھاپہ۔

رہائشی گھر سے 250 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا، چونا کتھا، ڈرم، ٹب، ترازو و گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا۔

پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مزکورہ گھر میں شہناز اور ابراھیم نامی ماں بیٹا مضحر صحت گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی / فروخت کرتے ہیں۔

فرار ملزمان کے خلاف تھانہ جیکسن میں مقدمہ 260/26 درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

*ترجمان: کیماڑی پولیس*

Address

SSP Keamari Office, SITE Area
Karachi
75800

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Keamari Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share