31/05/2026
الحمدللہ!
جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ ستاریہ اسلامیہ کراچی میں حسب سابق امسال 2026ء میں بھی قربانی برائے مستحقین کا بابرکت اہتمام کیا گیا۔
اس مبارک موقع پر 15 اونٹ نحر کیے گئے،
جن کا گوشت نہایت منظم انداز میں تیار کرکے مستحق، نادار اور ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔
یہ خدمت خلق کا وہ عظیم عمل ہے جس کے ذریعے قربانی کی سنت کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد بھی کی جاتی ہے۔
یہ پروجیکٹ اللہ کے فضل سے پروفیسر حافظ محمد سلفی حفظہ اللہ کی سرپرستی،
مفتی صہیب شاہد دہلوی حفظہ اللہ و حافظ اویس مدنی حفظہ اللہ کی نگرانی
اور مولانا اسحاق شاہد دہلوی رحمہ اللہ کے جملہ صاحبزادگان، داماد ، پوتے اور نواسوں کی محنتوں اور کاوشوں سے الحمدللہ کامیابیوں سے ہمکنار ہوتا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی تمام معاونین، منتظمین اور قربانی میں حصہ لینے والے احباب کی قربانیوں کو شرف قبولیت عطاء فرمائے اور اس خدمت کو صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔