Haji Aziz Ur Rehman Deshani

Haji Aziz Ur Rehman Deshani Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Haji Aziz Ur Rehman Deshani, 21, Karachi.

• Vice President, JUI Business Forum
• Vice President, JUI District Keamari
• General Secretary,Jamia Haqqania
• Former Joint Secretary, JUI Karachi City
• Former Candidate, JUI PS-112
• Director Aziz Foundation Battagram KPK

مولوی صاحب مبارکباد دینے کے  🫢 اڑتالیس گھنٹے بعد آپ کو یاد آیا 🤣
19/07/2026

مولوی صاحب مبارکباد دینے کے 🫢 اڑتالیس گھنٹے بعد آپ کو یاد آیا 🤣

19/07/2026

شور نا مچائیں ——سوالات کا جواب دیں

18/07/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

سورۃ الفجر (آیات 21 تا 30)

كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا ۝٢١
ہرگز نہیں! جب زمین کو پے در پے کوٹ کر بالکل ہموار کر دیا جائے گا۔

وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۝٢٢
اور آپ کے رب کا حکم آ پہنچے گا، اور فرشتے قطار در قطار حاضر ہوں گے۔

وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ وَأَنَّىٰ لَهُ الذِّكْرَىٰ ۝٢٣
اور اس دن جہنم سامنے لائی جائے گی، اس دن انسان نصیحت حاصل کرے گا، مگر اب نصیحت اس کے کس کام آئے گی؟

يَقُولُ يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي ۝٢٤
وہ کہے گا: کاش! میں نے اپنی اصل زندگی کے لیے پہلے ہی کچھ بھیج دیا ہوتا۔

فَيَوْمَئِذٍ لَا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ ۝٢٥
پھر اس دن اللہ جیسا عذاب کوئی نہیں دے سکے گا۔

وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ ۝٢٦
اور نہ اللہ جیسی گرفت اور بندش کوئی کر سکے گا۔

يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ۝٢٧
اے اطمینان والی جان!

ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً ۝٢٨
اپنے رب کی طرف اس حال میں لوٹ آ کہ تو اس سے راضی ہے اور وہ تجھ سے راضی ہے۔

فَادْخُلِي فِي عِبَادِي ۝٢٩
پس میرے (نیک) بندوں میں شامل ہو جا۔

وَادْخُلِي جَنَّتِي ۝٣٠
اور میری جنت میں داخل ہو جا۔



#القرآن #الإسلام #ذكر #جنة #الآخرة #الله

#اسلام #قرآن #آخرت #جنت #اللہ

خراجِ تحسینجمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سوشل میڈیا محاذ پر آج جو استحکام، نظم، مؤثر انداز اور عالمی سطح پر نمایاں شناخت...
17/07/2026

خراجِ تحسین

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سوشل میڈیا محاذ پر آج جو استحکام، نظم، مؤثر انداز اور عالمی سطح پر نمایاں شناخت دکھائی دیتی ہے، وہ برسوں کی مسلسل محنت، اخلاص اور دور اندیش قیادت کا ثمر ہے۔

خصوصاً قائدِ سندھ نے قائدِ جمعیت کے حوالے سے حالیہ حالات پر سوشل میڈیا پروپیگنڈے کا جس حکمت، وقار اور مضبوط دلائل کے ساتھ جواب دیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ ایسے نازک مواقع پر حقیقت پر مبنی مؤقف پیش کرنا اور کارکنوں کی درست رہنمائی کرنا ان کی بصیرت کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی ایک ناقابلِ فراموش حقیقت ہے کہ آزادی مارچ کے زمانے سے جب جمعیت کے سوشل میڈیا کو منظم کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو قائدِ سندھ نے نہ صرف اس کی سرپرستی کی بلکہ ذاتی وسائل سے اس کے اخراجات برداشت کیے، کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی، ان کی خبر گیری کی اور اس شعبے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بعد ازاں سندھ میں منعقد ہونے والا جے یو آئی سوشل میڈیا کنونشن ایک ایسا تاریخی سنگِ میل ثابت ہوا جس کے منظم نظام، تربیتی انداز اور عملی ماڈل کو بعد میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے بھی اپنی قومی حکمتِ عملی کا حصہ بنایا۔ یہ کامیابی سندھ کی ٹیم کے لیے اعزاز اور پورے ملک کے لیے ایک قابلِ تقلید نمونہ بنی۔

اس کامیاب سفر کو مزید استحکام بخشنے میں انجینئر صاحب جیسے تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور مدبر رفقاء نے بھی اپنی صلاحیتوں سے نئی جہت عطا کی، جس کے نتیجے میں جمعیت کا ڈیجیٹل پیغام پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر انداز میں عوام تک پہنچا۔

آج الحمدللہ صورتِ حال یہ ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہ صرف ملک بھر میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی جمعیت کے ٹاپ ٹرینڈز اور منظم ڈیجیٹل موجودگی کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قائدین کی مخلصانہ رہنمائی اور کارکنوں کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔

اللہ تعالیٰ قائدین، ذمہ داران اور تمام کارکنان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اخلاص میں مزید برکت دے اور جمعیت علمائے اسلام کو دینِ اسلام کی خدمت اور امت کی رہنمائی کے لیے مزید استقامت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔

الحمد للہ ❤️

نائب صدر بزنس فورم جے یو آئی سندھ
حاجی عزیز الر حمن دیشانی


‬ ‫ ‬ ‫ ‬ ‫ ‬ ‫ ‬ ‫ ‬ ‪ ‬ ‫

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ لانڈھی فیوچر موڑ، نزد جامع مسجد مک...
09/07/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ لانڈھی فیوچر موڑ، نزد جامع مسجد مکہ کے رہائشی ہمارے نہایت عزیز “زبیر دیشانی “کے والدِ محترم، جناب “حاجی سیف الرحمن صاحب “ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔

نائب صدر بزنس فورم، جمعیت علمائے اسلام سندھ حاجی عزیز الرحمن دیشانی نے اس المناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہین اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ، بالخصوص زبیر دیشانی کو صبرِ جمیل، حوصلہ اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

#وفات ّٰہ___وانا__الیہ__راجعون #لانڈھی #افسوسناک

نائب صدر بزنس فورم، جمعیت علمائے اسلام سندھ، حاجی عزیز الرحمن دیشانی اپنے رفقائے کار کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کیم...
09/07/2026

نائب صدر بزنس فورم، جمعیت علمائے اسلام سندھ، حاجی عزیز الرحمن دیشانی اپنے رفقائے کار کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کیماڑی کے سیکریٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ سکرگاہی کی عیادت اور خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔

اس موقع پر انہوں نے مولانا رحمت اللہ سکرگاہی کی مزاج پرسی کی، ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور جلد صحتِ کاملہ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر معروف ثنا خوانِ مصطفیٰ ﷺ مولانا اسحاق قریشی صاحب بھی موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ مولانا رحمت اللہ سکرگاہی صاحب کو کامل صحتِ عاجلہ، عافیت اور درازیِ عمر عطا فرمائے، اور انہیں جلد از جلد مکمل صحت کے ساتھ دینی و ملی خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

#دعا #دیشانیات

02/07/2026

ؒ

مرحوم حاجی عبدالقیوم سواتی دیشانیؒ 1932ء میں قوم سواتی کی ذیلی شاخ دیشان اور اس کی ذیلی شاخ سملاخیل میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنی دیانت، اخلاص، دوراندیشی اور عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت اپنے علاقے کی ایک باوقار اور ہر دلعزیز شخصیت تھے۔

آپ نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ کراچی میں گزارا۔ 1982ء تک آپ کراچی میں اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں صفِ اول کا کردار ادا کرتے رہے۔ عوام نے آپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد سے آپ کو بی ڈی چیئرمین منتخب کیا۔

آپ کی دینی خدمات بھی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آپ نے سیکٹر 5-J میں بلال جامع مسجد کے لیے جگہ فراہم کی، اس کا سنگِ بنیاد رکھا، اور اسی مقام پر جامعہ حقانیہ مدرسہ کی بنیاد بھی رکھی، جو آج بھی آپ کے صدقۂ جاریہ کی روشن مثال ہے۔

اپنے بڑے بھائی مرحوم عبدالقادر کے انتقال کے بعد آپ مستقل طور پر اپنے آبائی ضلع بٹگرام کے علاقے دیشان، گاؤں بٹلے منتقل ہو گئے۔ یہاں بھی آپ نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔ 1988ء کے بلدیاتی انتخابات میں آپ یونین کونسل پشوڑہ کے چیئرمین منتخب ہوئے اور اپنے دورِ خدمت میں عوامی فلاح کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

1990ء کے عام انتخابات میں اہلِ بٹگرام کی خواہش پر آپ نے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا۔ محدود وسائل کے باوجود تقریباً پانچ ہزار ووٹ حاصل کیے، جبکہ کامیاب امیدوار کو تقریباً گیارہ ہزار ووٹ ملے۔ یہ نتائج عوام میں آپ کی مقبولیت اور اعتماد کا واضح ثبوت تھے۔

دینی تعلیم کے فروغ کے لیے بھی آپ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ 1986ء میں آپ نے سابق رکنِ قومی اسمبلی قاری محمد یوسف اور دیگر رفقاء کے ہمراہ جامعہ دارالعلوم اشاعت السلام، پل مدرسہ کی بنیاد رکھی۔ بعد ازاں انہی رفقاء کے ساتھ مل کر بٹگرام تبلیغی مرکز کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

آپ پوری زندگی بٹگرام میں سیاسی، سماجی، دینی اور فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ آپ ایک نہایت زیرک سیاست دان، سنجیدہ مزاج، نرم گفتار، بااخلاق، بردبار اور محبت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے۔ آپ نے ہمیشہ لوگوں کو جوڑنے، بھائی چارے کو فروغ دینے اور خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا شعار بنایا۔

1996ء میں آپ میرہ تبلیغی اجتماع میں شریک تھے کہ اچانک طبیعت ناساز ہو گئی۔ آپ کو گھر منتقل کیا گیا، مگر اگلے ہی روز آپ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ یوں ایک عظیم سیاسی، سماجی اور دینی شخصیت اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئی، لیکن اپنی خدمات، کردار اور نیک نامی کی ایسی روشن یادیں چھوڑ گئی جو ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم حاجی عبدالقیوم سواتی دیشانیؒ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اسلام آباد : عزیزم مولانا خلیل احمد صاحب کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن بٹگرام مہ...
02/07/2026

اسلام آباد : عزیزم مولانا خلیل احمد صاحب کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت
اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن بٹگرام مہاجرین دیشانی، مولانا خورشید صاحب اور قاری تاج محمد ہزاروی ہمراہ ہیں ۔

اسلام آباد میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے درمیان روابط اور مشاورت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی رہنما جمعیت علماء ا...
02/07/2026

اسلام آباد میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے درمیان روابط اور مشاورت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام پاکستان حاجی عزیز الرحمن دیشانی اور مسلم لیگ (ن) بٹگرام کے صدر حاجی مہاجرین خان دیشانی نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات نہایت خوشگوار اور خوشگوار سیاسی ماحول میں ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی، عوامی فلاح و بہبود اور خطے کو درپیش سماجی مسائل سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور عوامی خدمت کے فروغ کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور باہمی روابط و مشاورت کے اس تسلسل کو ملکی سیاست اور قومی مفادات کے لیے سودمند قرار دیا۔

سیاسی حلقوں کے مطابق یہ ملاقات مستقبل میں عوامی خدمت، قومی یکجہتی اور مثبت سیاسی تعاون کے نئے امکانات کی جانب ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے

Address

21
Karachi

Telephone

+923162837141

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Aziz Ur Rehman Deshani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Haji Aziz Ur Rehman Deshani:

Shortcuts

Share