05/02/2022
اسلام علیکم
آج ڈرائیورز کی نوکری کے بارے بات کرین گے
جیسا کہ پاکستان کے کسی بھی سرکاری یا دوسرے پرائیویٹ ادارون مین چلے جائین آپ دیکھین گے جو ملازم شروع سے جس ادارے مین کام کر رہا ہے ریٹائرڈ بھی اسی مل یا ادارے سے ہوتا ہے (مین ٹرانسپورٹ کے ملازمین کے علاوہ کی بات کر رہا ہون) آئیے پھر آپ کو ہم بتاتے ہین ٹرانسپورٹ کو چلانے والے ملازمین(ڈرائیور) کی جس کو یہ بھی پتہ نہین ہوتا کہ جو چکر لوڈ کررہا ہون خالی کرنے تک میری نوکری رہے گی یا نہین جو ڈرائیور کسی گاڑی مالک کو کہتا ہے جناب مہینہ پورا ہوگیا ہے تنخواہ دین تو کہتے ہین چکر لگالین واپسی پہ مل جائے گی پھر واپسی کے انتظار مین ڈرائیور چلا جاتا ہے پھر جناب ہوتا یہ ہے جوکہ اب تقریبن ہر جگہ سے خبرین موصول ہو رہی ہین اس کو گاڑی سے چھٹی کرادی جاتی ہے پھر اس کو کہا جاتا ہے آپ کو تنخواہ مل جائے گی آپ فلان دن فون کرنا آپ کو بھیج دین گے دن گذرتے جاتے ہین اور جناب پیسے ہذم کھیل ختم پھر چوری کا الزام بھی لگایا جاتا ہے ،اگر کوئی ڈرائیور بول دے تنخواہ بڑھائین تو جناب اس کی بھی چھٹی اس مین جتنا ہم سمجھے ہین گاڑی مالکان کا قصور نہین ہےکیونکہ آپ کی اگر چھٹی کرائی جاتی ہے تو 10 ڈرائیور آنے کو تیار بیٹھے ہین ہماری نااتفاقی کی وجہ سے ہمین دھکے مل رہے ہین اگر ہم اتفاق کرین خود کو ایک پلیٹ فارم پہ جمع کرین ہم کٹھے ہون ایک ادارے کی طرح ہر ڈرائیور رجسٹرڈ ہو جس گاڑی کو چلارہا ہو اگر اس کو جواب مل جائے تو دوسرا ڈرائیور آنے سے پہلے اپنے ادارے مین اطلاع کرے فلان گاڑی نمبر پہ ڈیوٹی مل رہی ہے کیا مین جاون تو اس کے ادارے سے گاڑی کے نمبر پہ اس کی تفصیل دیکھی جائے کہ کون ڈرائیور چلا رہا تھا اس کو فون کیا جائے گاڑی کو چھوڑنے کی وجہ پوچھی جائے اگر گاڑی مالک زیادتی کی وجہ سے یا بقایہ جات رہتے ہین تو اپنا ادارہ اس ڈرائیور کو منع کرے گا کہ اس گاڑی پہ ہمارے بھائی کی بقایہ ہین اس کو ادا کرے اور بلاجواز بےروزگار کرنے کی معزرت کرے تو اس گاڑی پہ جا سکے اور ہر گاڑی مالک نے اپنا اپنا ریٹ بنایا ہوا ہے جوکہ سراسر ناانصافی اور غلط ہے ہر قسم کی گاڑی پہ ایک ماہ کی تنخواہ مقرر ہو ہمین پتہ ہونا چاہیے کنٹینر پہ تنخواہ کتنی ہےباڈی والی گاڑی پہ اور فرشے پہ کتنی ہے
دس ویلر پہ کتنی ہے چھ ویلر پہ کتنی ہے مزدہ پہ کتنی ہے شہزور کار بس بیڈفورڈ مطلب ہمین پتہ ہو ہم اس گاڑی پہ اگر جارہے ہین تو اتنی تنخواہ ہے اس کے لیے منظم طریقہ چاہیے جوکہ سب ڈرائیور بھائیون کے اکھٹے ہونے پہ ہی ممکن ہے
لہذا سوچین ہم کیا کررہے ہین اپنے ہی پیرون مین کلہاڑی ما رہے ہین اتفاق وقت کی ضرورت ہے اس مین فائدہ ہے برابری ہے عزت ہے حقوق ہین آئین مل کہ نظام مین اصلاح کرین اپنے اپنے حصہ کا دیا جلائین اگر میرے اتفاق کرنے مین کسی کے گھر کا چولہا خوشی خوشی جلتا ہے تو میرا خیال ہے یہ ایک نیکی بھی ہے
سب ڈرائیور دوستوں سے اپیل ہیں سعودی عرب کو ترجیح دے سعودی عرب آ چھی سیلری مل جاتی اور ٹائم پے اور ٹرپ ملاکر ایک لاکھ آسانی سے کما سکتا ہے جب سب ڈرائیور اس طرح کرے گے پھر ان پاکستانی ٹرانسپورٹرز کو سمجھ آئے گی