District Malir Police

District Malir Police SSP District Malir Official

*ضلع ملیر پولیس، کراچی**تھانہ شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مفرور ملزم گرفتار*شرافی گوٹھ پولیس نے ایس ا...
04/08/2026

*ضلع ملیر پولیس، کراچی*

*تھانہ شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مفرور ملزم گرفتار*

شرافی گوٹھ پولیس نے ایس ایس پی ملیر کی ہدایات پر اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس پارٹی نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر داؤد چورنگی، بنس شاپ، لانڈھی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم *محمد ساجد ولد اجون خان* کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم تھانہ شرافی گوٹھ کے قتل کے مقدمہ نمبر 365/2023، بجرم دفعہ 302/34 تعزیراتِ پاکستان میں مفرور تھا اور پولیس کو مطلوب تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی**تھانہ ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، عادی اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش، ریپیٹ آفینڈر اور اشتہاری ملزم ...
04/08/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*تھانہ ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، عادی اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش، ریپیٹ آفینڈر اور اشتہاری ملزم گرفتار*

تھانہ ملیر کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر ایک عادی اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش، ریپیٹ آفینڈر اور اشتہاری ملزم *محمد لیاقت ولد محمد لطیف* کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 12 گرام ہیروئن اور سازگار رکشہ نمبر AAD-9437 برآمد ہوا۔ برآمدگی کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ ملیر کینٹ میں درج کر لیا گیا۔

دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم ایک عادی جرائم پیشہ ہے اور اس کے خلاف درج ذیل مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں:

- FIR نمبر 752/2025 بجرم دفعات 353، 324، 34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ سرجانی۔
- FIR نمبر 753/2025 بجرم 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ سرجانی۔
- FIR نمبر 756/2025 بجرم دفعہ 395 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ سرجانی۔
- FIR نمبر 361/2025 بجرم دفعہ 395 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ نیو کراچی، (جس میں ملزم اشتہاری( (Proclaimed Offender)( تھا۔
- FIR نمبر 211/2025 بجرم دفعات 394، 395 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ جوہرآباد۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی**تھانہ ابراھیم حیدری پولیس کی  خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی خاتون منشیات فروش گرفتار، آئس اور چرس ...
04/08/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*تھانہ ابراھیم حیدری پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی خاتون منشیات فروش گرفتار، آئس اور چرس برآمد*

تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ اطلاع پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آئس اور چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ابراہیم حیدری کی پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بمقام اندرون روڈ کارنر، ریڑھی روڈ نزد شجرہ پیٹرول پمپ ابراہیم حیدری سے مطلوب خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمہ کی شناخت *نسرین دختر خمیسو* کے نام سے ہوئی۔

ملزمہ کے قبضے سے:

- آئس وزنی 70 گرام
- چرس وزنی 510 گرام

برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمہ کے خلاف تھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمات درج کر لیے گئے۔

*ضلع ملیر پولیس، کراچی**قائدآباد پولیس کی تین  مختلف کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز اور گٹکا/ماوا فروش گرفتار، اسلحہ، ایمونیش...
04/08/2026

*ضلع ملیر پولیس، کراچی*

*قائدآباد پولیس کی تین مختلف کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز اور گٹکا/ماوا فروش گرفتار، اسلحہ، ایمونیشن اور گٹکا/ماوا برآمد*

*پہلی کاروائی*
* *گٹکا/ماوا فروش*
قائدآباد پولیس نے مولا مدد قبرستان، نزد سواتی محلہ لانڈھی ملیر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ملزم *عبدالواحد ولد عبدالودود* کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 1500 گرام گٹکا/ماوا برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران اس کا ساتھی *عمرزادہ ولد مصور* فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم اس کی پھینکی ہوئی شاپر سے ایک کلو گٹکا/ماوا برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
*دوسری کارروائی*
* *اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد*
قائدآباد پولیس نے اولڈ آفریدی بس اڈا، شیرپاؤ لانڈھی ملیر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان *ذوہیب علی عرف تباہی ولد دیدار حسین* اور *آصف خان ولد فضل زمان* کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ذوہیب علی کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک لوڈ میگزین اور 2 زندہ راؤنڈ جبکہ ملزم آصف خان کے قبضے سے ایک میگزین اور ایک زندہ راؤنڈ برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گئے ہیں۔
*تیسری کاروائی*
* *اسٹریٹ کرمنل گرفتار غیر قانونی اسلحہ برآمد*
قائدآباد پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر مہران ہائی وے، نزد نادرا آفس لانڈھی ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم *حسن ولد عزیزالرحمان* کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک لوڈ میگزین اور 3 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی**تھانہ سکھن پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، 02 ملزمان گرفتار، 18 کلو 450 گرام گ...
04/08/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*تھانہ سکھن پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، 02 ملزمان گرفتار، 18 کلو 450 گرام گٹکا ماوا برآمد*

تھانہ سکھن پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی نمبر 1:
تھانہ سکھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم *عاطف لطیف ولد عبد اللطیف* کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 460 پڑیاں گٹکا ماوا، وزن 17 کلو 500 گرام برآمد کیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 491/2026 بجرم دفعہ 8(1)A گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ سکھن میں درج کرلیا گیا۔

کارروائی نمبر 2:
تھانہ سکھن پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزم *انس ولد خلیل احمد* کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 23 پڑیاں گٹکا ماوا، وزن 950 گرام برآمد کیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 492/2026 بجرم دفعہ 8(1)A گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ سکھن میں درج کرلیا گیا۔

04/08/2026

*ضلع ملیر پولیس، کراچی*

*شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی، شارعِ بھٹو پر زیرِ تعمیر روڈ سے لوہے کا سامان چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار*

ضلع ملیر کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس پارٹی دورانِ گشت جب مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب پہنچی تو مخبرِ خاص نے اطلاع دی کہ تین اشخاص شارعِ بھٹو پر زیرِ تعمیر روڈ سے لوہے کا سامان چوری کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت *محمد یاسر ولد فضل محمد*،
*اصغر ولد دوست محمد* *نیک محمد ولد محمد ابراہیم* کے ناموں سے ہوئی۔

تلاشی کے دوران ملزم محمد یاسر کے قبضے سے 6 عدد لوہے کے پائپ، ملزم اصغر کے قبضے سے 4 عدد لوہے کے پائپ جبکہ ملزم نیک محمد کے قبضے سے 15 عدد لوہے کے ٹکڑے برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق برآمد ہونے والا تمام سامان شارعِ بھٹو پر زیرِ تعمیر روڈ، مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب سے چوری کیا جا رہا تھا۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت گرفتار کرکے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن منتقل کر دیا، جہاں ان کے خلاف مقدمہ نمبر 1477/2026 بجرم دفعہ 379/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*ضلع ملیر پولیس کراچی**تھانہ گڈاپ سٹی کاغیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی، 6 افراد گرفتار*ضلع ملیر پو...
04/08/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*تھانہ گڈاپ سٹی کاغیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی، 6 افراد گرفتار*

ضلع ملیر پولیس کی جانب سے افسرانِ بالا کی ہدایات پر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے SDPO میمن گوٹھ اور SHO گڈاپ سٹی کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے 6 غیر قانونی افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیے گئے تمام افراد کو مزید قانونی کارروائی، پروفائلنگ اور وطن واپسی کے عمل کے لیے افغان ہولڈنگ سینٹر (GCT کیمپ) منتقل کر دیا گیا ہے۔

گرفتار افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1۔ سبحان اللہ ولد محمد
عمر: 18 سال

2۔ میر آغا ولد گل آغا
عمر: 34 سال

3۔ سمیع اللہ ولد حاجی خدائے نظر
عمر: 16 سال

4۔ عظیم خان ولد گل آغا
عمر: 27 سال

5۔ مجیب اللہ ولد محمد خان
عمر: 17 سال

6۔ امان اللہ ولد محمد کریم
عمر: 20 سال

*ضلع ملیر پولیس کراچی**تھانہ قائد آباد پولیس کی کارروائی 14 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار*  افسرانِ بالا کے احکاما...
04/08/2026

*ضلع ملیر پولیس کراچی*

*تھانہ قائد آباد پولیس کی کارروائی 14 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار*

افسرانِ بالا کے احکامات کی روشنی میں تھانہ قائدآباد نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی
دورانِ کارروائی 14 افغانی باشندگان بنام

1- عیوض خان ولدسردار خان
2- واہ پری زوجہ عیوض خان
3- سمرین بیبی دختر عیوض خان
4- بہادر خان ولد عیوض خقن
5- احمد خان ولد عیوض خان
6- ارمان ولد عیوض خان
7- حضرت ولد مسکین
8- محمدخان ولد اول خان
9- بیبی روشان زوجہ محمد خان
10- ہشمت اللہ ولد محمد خان
11- سبحان اللہ ولد محمدخان
12-سیمابیبی دختر محمد خان
13- فریما بیبی دختر محمدخان
14- بسمینہ بیبی دختر محمد خان

جو کہ تھانہ ہٰذا کی حدود میں غیر قانونی رہائش پذیر تھے جنکو نیشنل ایکشن پلان کے
تحت حراست میں لیاگیا اور پولیس کی نگرانی میں غنی چورنگیGCT افغان کیمپ روانہ کر دیا گیا

04/08/2026

*ڈسٹرکٹ ملیر پولیس، کراچی*
*یومِ شہدائے پولیس 4 اگست: ایک تجدیدِ عہد*
4 اگست کا دن ہماری تاریخ کا وہ روشن باب ہے جو سندھ پولیس کے ان بے باک سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، جنہوں نے ملیر اور پورے کراچی کے امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
امن و امان کی بحالی اور قانون کی سربلندی کا راستہ کانٹوں سے بھرا ہوا ہے، مگر ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے غازیوں اور شہداء نے کبھی اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے۔ دہشت گردی کے خاتمے سے لے کر جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع تک، ہمارے جوانوں نے ہر محاذ پر جرأت اور بہادری کی ایسی داستانیں رقم کی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جو سکون اور امن کی فضا محسوس کر رہے ہیں، وہ دراصل ہمارے محافظوں کے لہو کی مرہونِ منت ہے۔ پولیس کی وردی صرف ایک لباس نہیں، بلکہ فرض شناسی، قربانی اور حب الوطنی کا استعارہ ہے۔
ڈسٹرکٹ ملیر پولیس اس پُرعزم دن پر اپنے تمام شہداء کو دل کی گہرائیوں سے سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے اور یہ عہد کرتی ہے کہ ان کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ شہداء کے اہلِ خانہ ہمارے سر کا تاج اور ہماری اولیں ذمہ داری ہیں، جن کا خیال رکھنا ہم اپنا فرضِ اولین سمجھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی قربانیوں کو قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔
*امن کے معمار، ملیر پولیس کے شہداء کو قوم کا سلام*

Address

Ssp Office Malir Kala Board
Karachi
75050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Malir Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Malir Police:

Shortcuts

Share