28/06/2026
صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان، مرد حر جناب آصف علی زرداری صاحب کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن لاڑکانہ کے سینئر نائب صدر، جناب میر رحمت اللہ خان ڈومکی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"مردِ حر آصف علی زرداری صاحب نے زندگی کی 71 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری صاحب کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب یاروں کے یار اور ایک اصول پسند انسان ہیں۔ انہوں نے کبھی کسی ظالم اور جابر حکمران کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نہ صرف انہوں نے پارٹی کو سنبھالا بلکہ ملک کو بھی بحرانوں سے نکالا۔
میر رحمت اللہ خان ڈومکی نے کہا کہ آصف علی زرداری ٹھنڈے مزاج کے مالک ہیں اور ان کی مسکراہٹ بغض رکھنے والوں کے دلوں میں تیر کی طرح چھبتی ہے۔ آصف علی زرداری صاحب کی سالگرہ کے موقع پر میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری (ایم این اے)، بی بی آصفہ بھٹو زرداری، محترمہ ادی فریال تالپور صاحبہ اور پارٹی کے تمام معزز کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Bilawal Bhutto Zardari
Aseefa Bhutto Zardari
Faryal Talpur
Asif Ali Zardari