Additional Director General FIA South Karachi

Additional Director General FIA South Karachi Official Facebook Account of Federal Investigation Agency South Region ( Sindh & Balochistan)

17/05/2026
16/05/2026
16/05/2026

صررافہ بازار کارروائی سے متعلق ویڈیوز پر سخت نوٹس
ایس ایچ او ایف آئی اے اے سی سی کراچی معطل

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے صررافہ بازار کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او ایف آئی اے اے سی سی کراچی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے،،ترجمان ایف آئی اے

ابتدائی مشاہدے اور سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ مکمل صورتحال کا ادارہ جاتی سطح پر غیر جانبدارانہ اور شفاف جائزہ لیا جا سکے،،ترجمان ایف آئی اے

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی، غیر قانونی سرگرمیوں یا کسی بھی غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،،ترجمان ایف آئی اے

قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی،،ترجمان ایف آئی اے

ایف آئی اے قانون کی بالادستی، شفافیت اور شہریوں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں جاری رکھے گی،،ترجمان ایف آئی اے

16/05/2026

ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس - رپورٹ طلب

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے صرافہ بازار کراچی میں چھاپے کے دوران پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر کراچی زون کو واقعہ کی مکمل انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کے تمام تر پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے کر 48 گھنٹوں کے اندر جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

چھاپے کے دوران پیش آنے والے تمام واقعات، قانونی تقاضوں، متعلقہ شواہد اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مواد کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے.

ایف آئی اے ایک پروفیشنل ادارہ ہے جو قانون کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ کارروائی پر یقین رکھتا ہے۔

واقعے میں ملوث عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان ایف آئی اے

Address

Office Of The ADG South FIA, Bunglow No. 25/A Street No 01 Main Lalazar MT Khan Road Near Beach Luxury Hotel Karachi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Additional Director General FIA South Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share