04/08/2026
ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں گندم صورتحال پر اہم اجلاس
وزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب الزمان وڈیو لنک کے ذریعے شریک
اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب ، چیف سیکریٹری بلوچستان ، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ، منسٹری آف فارین افیئر کی افسران ،
اجلاس میں چیئرمین سی ایم ٹی آئی ، سیکریٹری خوراک اور دیگر افسران نے شرکت کی ،
صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے اجلاس کو سندھ میں گندم کے ذخائر، طلب و رسد اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
سندھ حکومت گندم کی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مخدوم محبوب الزمان
گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے، صوبائی وزیر خوراک سندھ