02/06/2026
عوام کا اعتماد، ہماری طاقت — خدمت کا سفر جاری ہے
الحمدللہ! رکنِ صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ اور جان عالم جاموٹ کی قیادت میں علاقے میں مکمل ہونے والے ترقیاتی میگا پروجیکٹس عوامی خدمت کے اس عزم کا ثبوت ہیں جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔
علاقے کے عوام نے جس محبت، اعتماد اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے، اس پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کا یہ اعتماد ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور مزید محنت کرنے کی ذمہ داری بھی۔ سڑکوں، نکاسیٔ آب، بنیادی سہولیات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہمارا مشن ہے، اور ان شاء اللہ یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی آواز رہی ہے اور رہے گی۔ عوام کے مسائل کا حل، علاقے کی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ آپ کے اعتماد اور دعاؤں کے ساتھ ہم ملیر کی ترقی کا یہ سفر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
شکریہ عوامِ PS-87!
آپ کا اعتماد ہمارا سرمایہ، آپ کی خدمت ہمارا فخر۔