21/05/2026
(پ ر):
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر عطاء عمرانی، سینئر نائب صدر نعیم بگٹی، نائب صدر عارف کھوکھر، جنرل سیکرٹری کامریڈ عبدالعزیز، انفارمیشن اینڈ پریس سیکرٹری نعیم رحمانی بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لیاری کو مستقل طور پر ایک الگ ضلع کا درجہ دینے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔
بنیادی مطالبات:
الگ انتظامی حیثیت: لیاری کو کراچی کے دیگر علاقوں سے الگ کر کے ایک خود مختار ضلع کا درجہ دیا جائے۔
ترقیاتی حقوق: ضلع کا درجہ ملنے سے لیاری میں ترقیاتی کاموں، تعلیم، اور صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔
عوامی حقوق کی فراہمی: حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے تاریخی کردار اور گنجان آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے۔ لیاری کے عوام اب اپنے حقوق کے لیے مزید انتظار نہیں کریں گے اور جب تک یہ عوامی مطالبہ تسلیم نہیں ہوتا،پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)اور کے عوام کی جدوجہد جاری رہے گی۔
جاری کردہ:
نعیم رحمانی بلوچ
انفارمیشن اینڈ پریس سیکرٹری
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) ڈسٹرکٹ ساوتھ