02/03/2026
امریکی اور اسرائیلی طاغوت کے خلاف مزاحمت کی علامت، ظلم کے خلاف استقامت کے پیکر، جدوجہد آزادی فلسطین کے پشتیبان ظالموں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اسلامی دنیا ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اس دکھ میں شریک ہے۔ اللہ امت مسلمہ کو اتحاد اور خیر کی راہ پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین۔