District lnformation Office Jhelum

District lnformation Office Jhelum Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District lnformation Office Jhelum, Government Organization, Opposite DC house mehrbaan Road, Jhelum.

The District Information Office, Jhelum is the main communication wing of Government of the Punjab working to ensure rapid dissemination of information about government plans, policies and initiatives.

25/11/2021

‏پنجاب کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور کر لیا

بلدیاتی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کےمنشور کے مطابق جماعتی اور “ڈائریکٹ الیکشن” کےتحت ہوں گے
عدالت کے بحال کردہ موجودہ بلدیاتی اداروں کی میعاد 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گئی

‏9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، گجرات اور سیالکوٹ سمیت 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز بنیں گی جس کا سربراہ اور اس کا پینل براہ راست منتخب ہو گا (جنرل سیٹیں ووٹوں کے تناسب سے تقسیم ہوں گی)

ڈھائی لاکھ سے زائد آبادی والے علاقوں اور مری سمیت ٹوٹل 15 میونسپل کارپوریشنز منتخب ہوں گی.

‏50 ہزار سے ڈھائی لاکھ آبادی والی 109 میونسپل کمیٹیاں بنیں گی

25 سے 50 ہزار آبادی والی 125 ٹاؤن کمیٹیاں بنیں گی

نچلی سطح پر نیبرہوڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز میں 13 افراد پر پینل منتخب ہوں گے

23/11/2021

Mega Plantation Programme at bajwala forest jhelum.

19/11/2021

جہلم( ): 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات جہلم اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بجوالہ فاریسٹ میں کل بروز ہفتہ، 20 نومبر، دوپہر 12 بجے میگا شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزراء ہوں گے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان، کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ، آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات شاہد رشید اعوان، کنزرویٹر محکمہ جنگلات ساجد قدوس، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ سیمت دیگر افسران شرکت کریں گی۔

جہلم ( ) ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 15 سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی خسرہ ویکسینیشن مہم کا آغا...
17/11/2021

جہلم ( ) ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 15 سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی خسرہ ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا۔ویکسینیشن مہم کے لیے 332 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں جس میں 415 تربیت یافتہ ورکرز اور 415 ہیلپرز شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ/روبیلا ویکسینیشن مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 9 ماہ سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے 504,330 سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، خسرہ ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ پیدائش سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹر جا کر حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچا یا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، جس طرح ضلع جہلم نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اسی طرح یہ مہم بھی بھرپور طریقے سے کامیاب بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ٹیمیں ویکسینیشن مہم کے لیے تیار ہیں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ کوآرڈینشن اور کوآپریشن کے ذریعے مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔

17/11/2021

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
17 نومبر 2021
جہلم( ): 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات جہلم اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بجوالہ فاریسٹ میں 20 نومبر بروز ہفتہ میگا شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزراء ہوں گے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان، کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ، آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات شاہد رشید اعوان، کنزرویٹر محکمہ جنگلات ساجد قدوس، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ سیمت دیگر افسران شرکت کریں گی۔ تقریب میں 8 ہزار سے زائد سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات اور مقامی افراد بھی شجرکاری میں حصہ لیں گے۔ تقریب میں 20 ہزار سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

📢 خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم شروع ہونے میں 1 دن باقی❗15 نومبر سے ملک بھر میں 9 ماہ سے 15 سال سے کم عمر بچوں 👦🏻👧...
15/11/2021

📢 خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم شروع ہونے میں 1 دن باقی❗
15 نومبر سے ملک بھر میں 9 ماہ سے 15 سال سے کم عمر بچوں 👦🏻👧🏻 کو موذی مرض خسرہ اور روبیلا سے بچانے کیلئے خصوصی مہم شروع ہورہی ہے۔ والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکہ 💉 ہر صورت لگوائیں۔

11/11/2021

حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کی روک تھام اور انسانی صحت کے تحفظ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات ،کوڑا کرکٹ،ٹائر ،ربڑ پلاسٹک وغیرہ کی بذریعہ آگ تلفی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں پر مکمل پابندی عائد۔

03/11/2021

RED Campaign running successfully in district Jhelum.

02/11/2021

جہلم میں ریڈ کرونا ویکسینیشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔

RED Campaign by primary and secondary health Department
01/11/2021

RED Campaign by primary and secondary health Department

Address

Opposite DC House Mehrbaan Road
Jhelum

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923358098429

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District lnformation Office Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District lnformation Office Jhelum:

Share