23/06/2026
صوبائی وزیر گودی ہادیہ نواز بہرانی صاحبہ نے اپنے خطاب اور عملی کردار سے ثابت کیا کہ وہ عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں جعفرآباد کی تعمیر و ترقی انفراسٹرکچر کی بحالی تعلیم صحت روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود جیسے اہم معاملات پر بھرپور انداز میں بات کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہیں
بجٹ اجلاس کے دوران عوامی مسائل پر دوٹوک مؤقف اختیار کرنا اور علاقے کے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ایک مثبت اور قابلِ ستائش اقدام ہے امید ہے کہ ایوان میں اٹھائے گئے یہ اہم نکات عملی اقدامات کی صورت اختیار کریں گے اور جعفرآباد سمیت پورے خطے کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے ثمرات حاصل ہوں گے