BNP Awami Jaffarabad

BNP Awami Jaffarabad Sharing all the Political Activities overall Balochistan National Party Awami

زہری واقعہ قابلِ مذمت غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں. سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) میر اسرار اللہ زہریبلوچستان ن...
03/06/2026

زہری واقعہ قابلِ مذمت غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں. سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) میر اسرار اللہ زہری

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ سابق سینیٹر و وفاقی وزیر میر اسرار اللہ زہری نے زہری میں سردار نصیر احمد موسیانی کے صاحبزادے میر خلیل احمد موسیانی کی شہادت اور اہلِ خانہ کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار نصیر احمد موسیانی جھالاوان کے ایک بزرگ باوقار اور پرامن قبائلی و سیاسی رہنما ہیں جن کے خاندان کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ایسے واقعات بلوچستان میں پہلے سے موجود بے چینی اور اضطراب میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سماجی مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ قانون انصاف اور مکالمے میں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ میر زہری خان سمیت دیگر گرفتار افراد کو بھی جلد رہا کیا جائے۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن سیاسی استحکام اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے آئین قانون اور انسانی حقوق کی بالادستی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

02/06/2026

Karachi, Zohaib Mansha, a journalist for UrduPoint and BOL News, met with Nawabzada Ziaullah Zehri today to discuss key issues and to share perspectives on upcoming developments.

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری نوابزادہ میر ضیاء اللہ زہری سے اردو پوائنٹ اور بول نیوز...
02/06/2026

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری نوابزادہ میر ضیاء اللہ زہری سے اردو پوائنٹ اور بول نیوز سے وابستہ صحافی ذوہیب مانشا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال مختلف اہم امور اور آئندہ پیش رفت سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مستقبل میں درپیش چیلنجز امکانات اور سماجی و سیاسی حالات کے مختلف پہلوؤں پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری نوابزادہ میر ضیاء اللہ زہری سے اردو پوائنٹ اور بول نیوز سے وابستہ صحافی ذوہیب مانشا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال مختلف اہم امور اور آئندہ پیش رفت سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مستقبل میں درپیش چیلنجز امکانات اور سماجی و سیاسی حالات کے مختلف پہلوؤں پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
Nawab Ziaullah Zehri

ماضی کے دریچوں سےبی این پی (عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری، مرحوم بسم اللہ کاکڑ، مرحوم حاصل خان بزنجو، سردار فتح م...
28/05/2026

ماضی کے دریچوں سے

بی این پی (عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری، مرحوم بسم اللہ کاکڑ، مرحوم حاصل خان بزنجو، سردار فتح محمد حسنی، میر جان جمالی اور منور تالپور کی یہ یادگار تصویر نہ صرف ایک سیاسی نشست کی یاد دلاتی ہے بلکہ اُس دور کی سیاسی وابستگیوں رفاقتوں اور فکری ہم آہنگی کی بھی عکاس ہے۔ کچھ تصویریں وقت گزرنے کے باوجود اپنی معنویت برقرار رکھتی ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی قائدین کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔امید ہ...
27/05/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی قائدین کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امید ہے کہ اس بابرکت عیدِ قرباں کے موقع پر ہم صرف سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اپنی ذات کے اندر موجود انا، اختلافات، کدورتوں اور باہمی رنجشوں کو بھی قربان کرتے ہوئے اتحاد، برداشت، رواداری اور اجتماعی شعور کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ خداوندِ عالم اس مقدس دن کے صدقے مادرِ وطن بلوچستان پر اپنی خصوصی رحمت نازل فرمائے اس سرزمین کی پسماندگی کا خاتمہ ہو سیاسی استحکام مضبوط ہو اور بلوچستان کا گوشہ گوشہ امن سلامتی خوشحالی اور باہمی ہم آہنگی کا گہوارہ بنے۔

عید الاضحیٰ مبارک

مرکزی سیکرٹری اطلاعات
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)

26/05/2026

اسلم بلوچ کا مناظرہ قبول، جب اور جہاں چاہیں دروازے کھلے ہیں، سیاسی مکالمے میں ڈاکٹر مالک کو حصہ بنایا جائے، ترجمان میر اسرار اللہ زہری
ترجمان میر اسرار اللہ زہری نے نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم کی جانب سے مناظرے کے اظہارِ خیال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیاسی صورتحال، نظریات اور تاریخی تناظر پر سیاسی مکالمہ اور مناظرہ اصولی طور پر قابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے اسلم کا مناظرہ قبول ہے تاہم چند اصولی نکات کی وضاحت ضروری ہے۔ جس معزز اور اہم سیاسی شخصیت کے حوالے سے سیاسی اعتراضات اور سوالات اٹھائے گئے، مناسب یہی ہوگا کہ مناظرہ ان کی موجودگی میں منعقد کیا جائے، یعنی ڈاکٹر مالک بلوچ کو بھی اس سیاسی مکالمے کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے تاکہ بحث قیاس آرائیوں کے بجائے براہِ راست موقف، حقائق، سیاسی تجربات اور زمینی حقائق کی بنیاد پر آگے بڑھ سکے۔ ترجمان نے کہا کہ میر اسرار اللہ زہری صدر بی این پی عوامی کی جانب سے رابطہ اور باہمی کوآرڈینیشن کے لیے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ فرزند شہید ڈاکٹر حئی بلوچ، میر بیزن بزنجو اور سینئر صحافی و ادیب انور ساجدی کو اختیار دیا جاتا ہے تاکہ تاریخ، مقام اور دیگر انتظامی امور باہمی مشاورت سے طے کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلم جب اور جہاں مناسب سمجھیں سیاسی و نظریاتی مکالمے کے دروازے کھلے ہیں، تاہم بہتر یہی ہوگا کہ متعلقہ معزز شخصیت متوسط طبقے کے مرکزی صدر کو پیشگی اطلاع دے دیں تاکہ تمام معاملات ایک منظم، سنجیدہ اور باقاعدہ انداز میں آگے بڑھ سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان دلیل، تاریخ اور نظریاتی بنیادوں پر ہونے والا مکالمہ جمہوری روایت کو مضبوط کرتا ہے اور اختلافِ رائے اگر سیاسی اخلاقیات، برداشت اور باہمی احترام کے دائرے میں رہے تو اس سے عوامی شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بی این پی عوامی کی جانب سے مناظرے کو خوش آئند سمجھتے ہوئے قبول کیا جاتا ہے بشرطیکہ ڈاکٹر مالک بلوچ اس مکالمے کا حصہ ہوں اور نامزد سیاسی شخصیات باہمی مشاورت کے ذریعے امور کو آگے بڑھائیں تاکہ بلوچستان کے سیاسی ماضی، حال اور مستقبل پر ایک سنجیدہ، بامقصد اور جمہوری مکالمہ ممکن ہوسکے۔

26/05/2026

چیئرمین اسلم بلوچ کے مناظرے کا چیلنج قبول،مناظرے میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی موجودگی لازم،ترجمان میر اسراللہ زہری

بی این پی عوامی کی جانب سے چنگیز حئی بلوچ اور میر بیزن بزنجو کو کوارڈینیشن کا مکمل اختیار حاصل،ترجمان

اسلم بلوچ جب اور جہاں مناسب سمجھیں سیاسی و نظریاتی مکالمے کیلئے دروازے کھلے ہیں،ترجمان میر اسرار اللہ

Address

Balochistan
Jhatpat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNP Awami Jaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share