چک پٹال کی آواز Voice of Chak Patal-Jhatla

چک پٹال کی آواز Voice of Chak Patal-Jhatla Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from چک پٹال کی آواز Voice of Chak Patal-Jhatla, Public Service, Chak Patal VPO Jhatla, Jhatla.

اس پیج کا مقصد چک پٹال کی عوام کی فلاح ہے، علاقائی و عوامی مسائل کے حل کے لئے آواز کو حکومتی اراکین تک پہنچانا مقصد ہے، چک پٹال کی عوام زندہ دل اور وفادار ہے ، گزارش کی جاتی ہے کہ علاقے کے لوگ پیج کو لائک کریں ۔ شکریہ

30/07/2026
30/07/2026

خبر غم
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ بھائی محمد عارف کی بیٹی رضا الہی سے فوت ہوگئی ہے۔
نماز جنازہ شام 6 بجے ڈھوک راجا چک پٹال داخلی
جھاٹلہ پہ ادا کی جائیگی

اُن پاکستانیوں کےلیے جو کہتے ہیں" ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے کوئی فرق نہیں  پڑتا۔ "سب سے پہلے میں 5 باتیں بتاتا ہوں۔1- انٹر...
21/07/2026

اُن پاکستانیوں کےلیے جو کہتے ہیں" ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ "
سب سے پہلے میں 5 باتیں بتاتا ہوں۔
1- انٹرنیشنل سائیکل ریسر اپنی ٹانگوں کی شیو کرتے ہیں کہ ہوا کئی رگڑ کم ہو اور سپیڈ میں اضافہ ہو۔
2- کسی ملک میں پانی کا بحران آگیا تو کچھ بڑے بڑے اقدام کیے گئے، جیسے سوئمنگ پول نہیں بھرنا، گاڑی سروس نہیں ہوگی، اور 1 چھوٹا قدم یہ اٹھایا گیا کہ باتھروم کے فلیش ٹینک میں 1۔ 1 اینٹ ڈال دی جائے۔
3- کسی یورپی ملک میں 1 سٹوڈنٹ نے 1 ریسرچ کی کہ ہمارے ملک میں گورمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر میں کمپیوٹر میں جو فونٹ (لکھائی) استمال ہو رہی ہے اگر اس کی بجائے دوسرا فونٹ استمال کیا جائے تو ہمارے ملک کو پرنٹنگ اور سیاہی کی مد میں ملین ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ اس کے اس آئیڈیا کو نافذ کیا گیا اور اسٹوڈنٹ کو 30 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔
4- ہوائی جہاز کے پروں کے کنارے پر چھوٹے چھوٹے پر لگائے جاتے ہیں جن کو ونگلٹ ( Winglets) کہا جاتا ہے اس کے استمعال سے 4 سے6 فیصد پٹرول کی بچت ہوتی ھے۔
5- باکسنگ میں داڑھی رکھنا منع ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ باکسر کو کوشن مل جاتا ہے ڈاڑھی رکھنے سے مُکا کم شدت سے لگتا ہے۔
اب آئیں اصل موضوع پر
پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور ہم اپنی سوچ نہیں بدل رہے۔
کچھ چھوٹے چھوٹے اقدام اٹھائیں ( ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ اسکو پڑھ کر مجھے پاگل سمجیں )
سرکاری پرائیویٹ بالخصوص بینک، انشورنس ، فارماسیوٹیکل کمپنی وغیرہ میں اصول بنائیں کہ مارچ سے ستمبر تک کوئی کوٹ نہیں پہنے گا، کیو نکہ فل سوٹ پہن کے شدید گرمی میں دفاتر میں اے سی فل چلایا جاتا ہے ۔
آپ کسی کو کولڈ ڈرنک سے روک نہیں سکتے لیکن شادی ہال پر پابندی لگادی جائے کہ کھانے کے ساتھ سادہ پانی دیا جائے۔
ہوٹل ریسٹرانٹ میں فلٹر شدہ پانی دیا جائے نہ کہ منریل واٹر۔
ہفتہ میں ایک دن No tea کا ہونا چائیے، گھر، ہوٹل ریسٹرانٹ دفاتر وغیرہ میں اس دن چائے نہ بنے۔
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی مساجد میں پانی کے نلکے اس طرح کے ھیں کہ اُن میں سے پانی کی پتلی دھار نکلتی ہے اگر آپ اس کو زیادہ کھولیں تو پانی ہاتھوں پے لگ کر آس پاس لوگو پے گرتا ہے اس لیے اس کو آہستہ کھولا جاتا ہے جِس سے پانی کی بچت ہوتی ہے۔ یہاں بھی ایسے نلکے ہونے چائیں ۔
چھوٹے بڑے ٹرک ، گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں وغیرہ میں لوہے کی ڈیکوریشن لگائی جاتی ہے جس سے گاڑی کا وزن 300 سے 2000 کلو تک بڑھ جاتا ھے اور ڈیزل زیادہ استمعال ہوتا ھے، اسکو روکا جائے۔
گھر ، دفاتر میں فالتو 10 واٹ کا بلب بھی بند کر دیں۔
اسی طرح کی سینکڑوں چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن پہ عمل کر کے ہم اپنا فائدہ اور پاکستان کو تباہی سے بچا سکتے ہیں۔“
منقول

21/07/2026

کوئی پرسان حال نہیں ۔۔کیا کوئی ہے جو عوام کا مفاد سوچے ؟؟؟

21/07/2026

روزانہ کی بنیاد پہ پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل عوام دشمن پالیسیاں بنانے میں یہ حکومت کسی سے کم نہیں

انشاء اللہ
17/07/2026

انشاء اللہ

#بارشیں ایک بار پھر آنے کو تیار 💦 محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 🌧🌩

14/07/2026

22 کیرٹ اور 10 گرام سونے کا ریٹ دیکھنے کے لئیے پہلے کمنٹ میں دیے گئے لنک پر کلک کیجئے

14/07/2026

تلہ گنگ میں اشیاء خوردونوش کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری!!

Address

Chak Patal VPO Jhatla
Jhatla
48260

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چک پٹال کی آواز Voice of Chak Patal-Jhatla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category