District Accounts Office Jhang

District Accounts Office Jhang DAO Jhang ensures transparent management of public funds in the district through accurate accounting, timely payments & adherence to financial regulations.

31/08/2026

تمام متعلقہ ملازمینِ Education Authority کو مطلع کیا جاتا ہے کہ Summer Vacations کے باعث جن ملازمین کا Conveyance Allowance ڈیلیمیٹ کیا گیا تھا، ان کا August 2026 کے 8 دنوں کا Conveyance Allowance ادا کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ September 2026 سے Conveyance Allowance کو باقاعدگی سے لگا دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ
شہزاد حسین پھلروان

Accountant General Punjab continues to advance citizen-centric digital service delivery by facilitating pensioners throu...
24/08/2026

Accountant General Punjab continues to advance citizen-centric digital service delivery by facilitating pensioners through PAKiD-based Proof of Life Certificate (POLC) verification, introduced in collaboration with NADRA and the Controller General of Accounts (CGA), Government of Pakistan.

In just four days (21–24 August 2026), 1,278 pensioners across Punjab have successfully completed their Proof of Life verification through PAKiD — eliminating the need for conventional physical verification and making the process more accessible and convenient for pensioners.

This encouraging response reflects AG Punjab’s commitment to leveraging technology for easier, faster and more pensioner-friendly public services.

Pensioners are encouraged to avail this digital facility and complete their Proof of Life verification conveniently through PAKiD.

Digital Government | Better Service Delivery | Pensioner Facilitation

جھنگ:سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ ڈیٹا اپ ڈیشن کی بروقت تکمیل، ڈی اے او آفس جھنگ کی ٹیم کو خراجِ تحسیناکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب...
20/08/2026

جھنگ:سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ ڈیٹا اپ ڈیشن کی بروقت تکمیل، ڈی اے او آفس جھنگ کی ٹیم کو خراجِ تحسین

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نعمانہ گلرخ فرید کی ہدایات پر ضلعی اکاؤنٹس آفس جھنگ کی جی پی فنڈ ٹیم نے جھنگ سے متعلق ملازمین کے جی پی فنڈ ڈیٹا کی اپ ڈیٹیشن کا کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا۔ اس مرحلے میں AG آفس سے دی گئ لسٹ کے مطابق 567 ملازمین کا ڈیٹا اپڈیٹ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ شہزاد حسین پھلروان نے ٹیم کی محنت، لگن اور ذمہ دارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے assignment کی بروقت تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر چوہدری اسلم، سینئر آڈیٹر حافظ عابد سروہی، سینئر آڈیٹر سرفراز آصف اور سینئر آڈیٹر آصف رضا کی خدمات اور کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ شہزاد حسین پھلروان نے کہا کہ اگر کسی ملازم کو اپنے جی پی فنڈ ڈیٹا میں کسی قسم کی غلطی یا تضاد نظر آئے، یا کسی اور مسئلے کا سامنا ہو، تو وہ براہِ راست ان سے ملاقات کر سکتا ہے تاکہ اس کے ڈیٹا کی بروقت درستگی اور تصحیح یقینی بنائی جا سکے۔

ٹیم کی شاندار کارکردگی اور حوصلہ افزائی کے لیے کیک کٹنگ کی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

16/08/2026

۷۹ یومِ آزادی پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ شہزاد حسین پھلروان کا پیغام🇵🇰🇵🇰🇵🇰

14/08/2026

*ضلعی اکاؤنٹس آفس جھنگ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا گیا*

جھنگ: ضلعی اکاؤنٹس آفس جھنگ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ، شہزادحسین پھلروان نے کیک کاٹا۔

تقریب کے دوران پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر تحریکِ آزادی کے رہنماؤں اور قیامِ پاکستان کے لیے جدوجہد اور قربانیاں دینے والے تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ شہزاد حسین پھلروان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ آزادی محض ایک تہوار منانے کا دن نہیں بلکہ یہ ان عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن بھی ہے جو قیامِ پاکستان کے لیے دی گئیں۔ ہمارے بزرگوں نے یہ وطن ہمارے بہتر مستقبل کے لیے حاصل کیا، لہٰذا اب یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Happy 79th Independence Day 🇵🇰🇵🇰🇵🇰پاکستان زندہ باد
14/08/2026

Happy 79th Independence Day 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
پاکستان زندہ باد

Indian Illegally Occupied Jammu & Kashmir (IIOJK) is destined to become part of Pakistan in line with the aspirations of...
05/08/2026

Indian Illegally Occupied Jammu & Kashmir (IIOJK) is destined to become part of Pakistan in line with the aspirations of its people.🇵🇰

بسمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ​الحمدُ للّٰہِ ربِّ العالمین​باعثِ مسرت و افتخار ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جھنگ نے ال...
28/07/2026

بسمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
​الحمدُ للّٰہِ ربِّ العالمین
​باعثِ مسرت و افتخار ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جھنگ نے اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جولائی 2026 کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کے ملازمین کی نئی نظرِثانی شدہ تنخواہوں اور معزز پنشنرز کی پنشن کی بروقت و کامیابی کے ساتھ ادائیگی مکمل کر لی ہے۔
​ہم اس عظیم ذمہ داری کو شفافیت، دیانت داری اور بہترین انداز میں نبھانے پر اللّٰہ رب العزت کے بے حد شکر گزار ہیں۔

​ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ
خدمت • شفافیت • اعتماد

10/06/2026

Address

Jhang Sadar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Accounts Office Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share