15/05/2026
خوشاب کی تحصیل نورپورتھل
گورنمنٹ ہائی سکول چن میں سولر سسٹم کی تنصیب مکمل
نورپورتھل (این اے این نیوز) گورنمنٹ ہائی سکول چن میں سینئر ہیڈ ماسٹر جناب عبدالروف صاحب کی بہترین نگرانی میں ہائی اور مڈل پورشن کے بعد پرائمری پورشن میں بھی سولر سسٹم کی تنصیب کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ اس اہم اقدام سے طلبہ اور اساتذہ کو بجلی کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
سولر سسٹم کی تنصیب کے بعد اسکول میں بجلی کی فراہمی مزید مستحکم ہو گئی ہے، جس کے باعث شدید گرمی کے موسم میں بچوں کو آرام دہ اور خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔ پنکھوں، لائٹس اور دیگر تعلیمی سہولیات کی مسلسل دستیابی سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے۔
سینئر ہیڈ ماسٹر جناب عبدالروف صاحب کی انتھک محنت، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور طلبہ کی فلاح کے جذبے کو اس کامیاب منصوبے میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے بلکہ جدید سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔
این اے این نیوز نمائندہ سبحان چوہدری نورپورتھل
03130721759