Social Welfare & Bait ul Maal department Khushab

Social Welfare & Bait ul Maal department Khushab To serve for community

*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خصوصی افراد کی بحالی کیلئے شروع کئے گئے پروگرام ہمت کارڈ کے سلسلہ میں محکمہ سوشل و...
09/10/2024

*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خصوصی افراد کی بحالی کیلئے شروع کئے گئے پروگرام ہمت کارڈ کے سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئرنوشہرہ نےایک تقریب کا انعقاد کیاتقریب کے مہمان خصوصی ایم این اےملک شاکربشیراعوان تھے*
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ عرفان مارٹن،سابق ایم پی اے ملک جاوید،پیرضمیرحیدر،تحصیل صدرنوشہرہ مسلم لیگ ن ملک آصف شاہین اعوان،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرامتیازمانگٹ،سوشل ویلفئیرنوشہرہ میڈم نجمہ النساء،رانا خالدمسعود،ملک فیصل نظام،ملک کلیم اللہ کھوڑہ،ملک ثبت فاروق،ملک عزیزالرحمن دھدھڑ،ملک نوازعرف ڈی سی ودیگرمعززین علاقہ موجودتھےایم این اےملک شاکربشیراعوان نےتقریب میں آئے ہوئے 50 خصوصی افراد میں ہمت کارڈاور10500روپے تقسیم کئے اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہایم این اے ملک شاکربشیراعوان نے ہمت کارڈکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے معاشرے کے معذورافرادکا پروگرام مالی امدادشروع کرنے سے معذوروں کیلئے معاون ثابت ہوگاوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے معذورافرادکیلئے ہمت کارڈ کا اجراء کرکے معذورافرادکے دل جیت لیے

ہمت کارڈ کا افتتاح آج محکمہ سوشل ویلفیئر خوشاب کے قائم کردہ سنٹر سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہرآباد سے ڈاکٹر غوث محمد نیازی، ...
08/10/2024

ہمت کارڈ کا افتتاح آج محکمہ سوشل ویلفیئر خوشاب کے قائم کردہ سنٹر سوشل ویلفیئر کمپلیکس جوہرآباد سے ڈاکٹر غوث محمد نیازی، رضوان بھا اعوان اور محمد صہیب اے ڈی سی جنرل خوشاب نے کیا جس میں فوکل پرسن راجہ ھما عزیز نے بریفننگ دی اور ملک امتیاز احمد مانگٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خوشاب نے تمام افراد کو منسٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہمت کارڈ کے سلسلہ میں تفصیلات بتائیں۔

ہمت کارڈ کا افتتاح آج محکمہ سوشل ویلفیئر خوشاب کے قائم کردہ سنٹر قائد آباد سے ملک گل اصغر بگھور نے کیا ان کے ہمراہ  ملک ...
08/10/2024

ہمت کارڈ کا افتتاح آج محکمہ سوشل ویلفیئر خوشاب کے قائم کردہ سنٹر قائد آباد سے ملک گل اصغر بگھور نے کیا ان کے ہمراہ ملک کرم الٰہی بندیال اور ملک زبیر اترا نے بھی شرکت کی۔ فوکل پرسن ملک ایڈووکیٹ ملک اظہر قیوم نے بریفننگ دی اور میڈم زریاب فاطمہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے جناب منسٹر سوشل ویلفیئر پنجاب کہ ہدایات کی روشنی میں ہمت کارڈ کے متعلق تفصیلات فراہم کیں

ملک امتیاز احمد مانگٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ، خوشاب نے ہمت کارڈ کے اجراء کے سلسلہ میں قائم کیے گئے ...
07/10/2024

ملک امتیاز احمد مانگٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ، خوشاب نے ہمت کارڈ کے اجراء کے سلسلہ میں قائم کیے گئے کیمپس ساٹیٹز کا وزٹ کیا اور فوکل پرسنز کو بہترین اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پرجناب ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہمت کارڈ حکومت پنجاب جنابہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سپیشل پرسنز کو جناب منسٹر صاحب سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی زیر نگرانی لانچ ہونے جا رہا ہے جس کے تحت سپیشل پرسنز کو سہ ماہی 10500 روپے دے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہبلیٹیشن یونٹ فار سپیشل پرسنز کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد صہیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔م...
04/10/2024

ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہبلیٹیشن یونٹ فار سپیشل پرسنز کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد صہیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ملک امتیاز احمد مانگٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خوشاب نہنے کہا کہ خصوصی افراد اور دیگر خصوصیات کے حامل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب خصوصی اقدامات کر رہی ہے اس کمیٹی کی تشکیل کا مقصد بھی خصوصی افراد کے مسائل کو ضلعی سطح پر حل کرنا ہے تاکہ انہیں ہر طرح کا ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو معذور افراد میں نوکریوں کے لیے مختص 3 فیصد کوٹہ، ٹریولنگ کارڈز اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اے ڈی سی (جی) نے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور برابر حقوق کے حقدار ہیں، سپیشل افراد کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور روزگار، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں سے ملکر اقدامات کرے گی تاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں۔

Address

Social Welfare Complex Jauharabad District Khushab
Jauharabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare & Bait ul Maal department Khushab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share