Nar'rah Ki Awaaz

Nar'rah Ki Awaaz نرڑہ کی آواز | حق کی آواز
منافق لوگ اس پیج سے دور رہیں کیوں کہ انکی جلنے والی ہے 🤬

04/07/2026
29/06/2026

منافق لوگوں کو بھیج کر ثواب دارین حاصل کریں 🤬

منافق بڑا خطرناک ہوتا ہے. یہ بھیڑیے کے ساتھ مل کر کھاتا ہے، کتے کے ساتھ مل کر بھونکتا ھے اور چرواہے کے ساتھ مل کر روتا ہ...
29/06/2026

منافق بڑا خطرناک ہوتا ہے. یہ بھیڑیے کے ساتھ مل کر کھاتا ہے، کتے کے ساتھ مل کر بھونکتا ھے اور چرواہے کے ساتھ مل کر روتا ہے.

اگر کسی کا ڈر نہیں ہے تو لازمی شئیر کر دیں.

28/06/2026

بلی کا خواب میں چھیچھڑے
تحصیل چھب ❌❌❌

28/06/2026

تحصیل نرڑہ یا تحصیل چھب 🕊️🍁

ہم کسی کی جاگیرداری یا اجارہ داری نہیں مانتے۔

اگر واقعی تحصیل بنانے میں اتنی ہی سنجیدگی اور اخلاص ہے تو پھر صرف "چھب" کا نام ہی کیوں لیا جا رہا ہے؟ دیگر دیہات اور علاقوں کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے؟

ہم اس متعصبانہ رویے کو مسترد کرتے ہیں۔ تحصیل کا مطالبہ کسی ایک فرد، ایک گاؤں یا ایک مخصوص گروہ کے لیے نہیں ہونا چاہیے بلکہ پورے علاقے کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہونا چاہیے۔

تحصیل کی جدوجہد سب کی نمائندگی کرے، نہ کہ صرف ایک گاؤں یا چند افراد کے مفادات کی۔ عوام تقسیم کی نہیں بلکہ انصاف، برابری اور اجتماعی ترقی کی حقدار ہے۔

رہے نام اللہ کا

🕊️🍂

28/06/2026

منافقت کی کچھ خاص اقسام ہوتی ہین لیکن گھٹیا ترین منافقت چھب والے کر رہے ہیں. اگر انکو جنرل آصف صاحب سے پرابلم ہے تو ان سے آمنے سامنے بات کریں. کیا بچوں کی طرح فیس بک پر تحصیل بنانے چلے ہیں.

کم از کم اہنے قریب ترین موضع کے لوگوں کو تو اعتماد میں لیں.

دراصل اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

28/06/2026

کسی بزرگ نے ٹھیک کہا ہے کہ سانپ پر بھروسہ کر لینا لیکن چھب والے تگڑھوں پر بھروسہ نہ کرنا

28/06/2026

تحصیل ( نڑڑہ، انجرا، چھب ، لکڑمار ، جھمٹ چوک) کی تحریکوں کے ذمہ داران کے نام.
حقیقت یہ ہے کہ پہلے اجلاس تمر حویلی کنجور جہاں پر ایک غلط فیصلہ لیا گیا، میں بار ہا چیج چیج کر لکھ بھی رہا ہوں اور ہر ایک کو بتا بھی رہا ہوں کہ یہی بنیاد اب پورے علاقے میں نفاق کا سبب بنے گی اور لوگوں کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کرے گی.
قرار داد پاس کی گئ. ایک بار پھر تازہ کر لیں.
سات یونین کونسل کی طرف سے مشترک ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں ان سات یونین کونسل پر مشتمل نئی تحصیل کا قیام
جس کا نام تحصیل نڑڑہ ( پہلی غلطی) ہوگا.
جس کے مقام اور جگہ کے انتجاب کو گورنمنٹ کی مرضی پر چھوڑا گیا ( دوسری بڑی اور سیریس غلطی)
دونوں اجلاس میں صرف ہم خیال لوگوں کی شرکت (تیسری بڑی غلطی)
یہ تینوں ایسی سیریس غلطیاں تھیں جن سے واضح نظر آ رہا تھا کہ اب لوگ جن کو اس سارے پراسس سے دور رکھا گیا تھا یا دوسرے سادہ لفظوں میں وہ لوگ جو ان کے ہم خیال نہیں تھے یا ان کی رائے موجودہ قرار داد کے متن سے تھوڑی مختلف ہو سکتی تھی کچھ وقت تک تو ان کی آواز کو وقتی طور پر دبایا جا سکتا تھا لیکن کب تک. آخر اب وہ سارے ایلیمنٹ سامنے آ گئے اور ایک تحصیل کے بجائے چار تحصیل بناؤ کی تحریکیں چل نکلیں. انجرا ٹحصیل، چھب تحصیل ، لکڑمار چوک تحصیل اور جھمٹ تحصیل.
جب کہ نڑڑہ تحصیل کے مطالبے سے کچھ لوگ الگ ہوکر چھب تحصیل میں شامل ہونے کا اعلان کر رہے ہین. اگر اعلان نہ بھی کرتے تو پھر بھی مجھ جیسا بندہ پہلے دن سے سمجھتا تھا کہ اگر تحصیل نڑڑہ چھب کے علاوہ کسی بھی جگہ پر بنانے کی بات نکل آئی تو یہی لوگ اس کی مخالفت میں ہونگے. یہ روز روشن کی طرح عیاں تھا. وہی ہوا.
یعقوب خٹک بھائی کو دونوں اجلاسوں سے دور رکھا گیا جب کہ چھب تحصیل بنانے کی تحریک کے بانی ہیں.
تحصیل انجرا بناؤ تحریک پر مشتمل تمام دوستوں کو نڑڑہ تحصیل کے دونوں اجلاسوں میں اگنور کیا گیا آج نئی تحریک جس کے دس اجلاس بھی ہو چکے ہیں. پورے شدو مد سے تحریک چل رہی ہے.
مولانا صاحب لکڑمار چوک تحصیل کے بانی جو گراؤنڈ ریالٹی اور مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے لکڑمار کا نام سامنے لا رہے ہیں. ان کے ساتھ بھی میری طرح یہی ہوا دونوں اجلاسوں میں اہمیت نہیں دی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک حق بات اور مطالبے کو لے کر تحریک کا آغاز کر دیا. میرے مطابق وہ بالکل حق پر ہیں. جب ہر طرف تحصیلیں بن رہی ہیں تو پھر میرا سب سے زیادہ مفاد جھمٹ چوک تحصیل بناؤ میں ہونے کی وجہ سے میں بھی جھمٹ چوک تحصیل بناؤ جس پر سب علاقے سے زیادہ آبادی لگتی ہے اور علاقہ ہے سرگ نلہڈ سے لے کر دوپر ملنگی رتی کڑی تک بہت لمبا فاصلہ ہے جس پورے علاقے کا مرکز جھمت چوک بنتا ہے. میرا بھی یہی خیال ہے اور رائے ہے کہ اگر مکھڈ کانی تراپ انجرا. نکہ بروالا کے لوگ لکڑمار چوک کے مقام پر اتفاق کر لیں جہاں سب کیلئے موزوں جگہ بنتی ہے تو باقی چھب دکھنیر جھمٹ اچھڑی جابہ ملہووالی والے بھی اپنے جنوبی موضع جات کیلئے قربانی دے ہی دیں گے جبکہ ان شمالی قصبہ جات کو تو جنڈ سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے. بلکہ صرف مکھڈ تراپ انجرا کانی بروالہ کیلٸے جنڈ کے فاصلے سے بہتر آپشن لکڑمار چوک ہی بنتی ہے اور ہم شمال والی یونین کونسل صرف اور صرف اپنے جنوبی یونین کونسلوں کی آسانیوں کیلئے ساتھ دینا چاہتے ہیں. تحصیل نڑڑہ کے مطالبے پر سب مشران بھی علاقے کی عوام کے مفاد عامہ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے فیصلوں اور طریقہ کار پر نظر ثانی کرسکتے ہیں تو ضرور کریں تاکہ علاقے میں پھیلی نفاق کی فضاء کو ختم کیا جاسکے اور علاقے کے وسیع تر مفاد میں اتفاق اور اتحاد کی فضاء کو قائم کرنے میں مدد مل سکے. خاص کر میں اپنے بھائی شوکت خٹک سے گزارش کروں گا کہ آپ جتنا جلد ہو سکے ذرہ سوچیں کہ آپ کہاں کھڑے ہیں ایک طرف آپ کو تحصیل صدر نے پارٹی میں ابھی ابھی انفارمیشن سیکرٹری کیلئے منتخب کروایا ہے اور دوسری طرف اسی صدر کے ہوم ٹاؤن انجرا کے لوگوں کی بھرپور مخالفت کر رہے ہیں کیا یہ آپ کا اقدام صدر تحصیل یا انجرا ہدوالی میں پارٹی کے خلاف اقدام نہ بن جائے اور کل الیکشن میں ووٹر آپ کی مخالفت کا ادھار چکاتے ہوئے پی پی پی کو ووٹ ہی نہ دیں. ذرا اس بات کو بھی ضرور سوچیئے گا.
آخر میں واضح کرنا ضروری ہے کہ میری اس پوسٹ کا قطعی مقصد کسی گروپ یا کسی بھائی پر تنقید کرنا ہرگز نہیں ہے سب دوست بھائی میرے لئے قابل احترام اور انتہائی قابل عزت ہیں یقینآ سب بھائیوں کی محنت جدو جہد الگ تحصیل کی حد تک قابل احترام بھی ہے. لیکن موجودہ علاقے میں جگہ جگہ اٹھنے والی تحریکوں سے علاقے پھر میں اتحاد کے بجائے نفاق پھیل رہا ہے. جو کسی کے مفاد میں نہیں ہے. اور لا حاصل نتائج کا پیش خیمہ نظر آتا ہے اگر وقت پر اس پر قابو نہ پایا گیا تو علاقے سے پسماندگی دور کرنے کے بجائے اور زیادہ پسماندگی میں کھیل دیا جائے گا. ہر ذی شعور علاقے سے وابستہ بھائیوں کو اب وقت ہے سامنے آکر اصلاح احوال میں مدد کریں ورنہ پوئنٹ سکورنگ اور فوٹو سیشن کا وائرس علاقے میں بداعتمادی، بدشگونی اور نفاق کی آگ کو بھڑکا دے گا جس پر قابو پانا شاید پھر آسان نہ رہے. اب وقت ہے ورنہ اصلاح احوال کیلئے بہت دیر ہو جائے گی. اللہ تعالیٰ ہم سب کو متحد رہنے کی توفیق دے. یہ میری پہلی پوسٹ نہیں ہے اس خطرے کی گھنٹی میں بار بار اپنی پوسٹوں مین پہلے دن سے کر رہا ہوں. پوسٹ کی طوالت کیلئے پیشگی معزرت خواہ ہوں مسئلہ کی احساسیت کی بنا پر طوالت سے پوسٹ کرنی پڑی.

28/06/2026

اگر تحصیل نرڑہ کو مفادات کی نظر کیا جا رہا ہے تو منافق لوگوں سے انجرا تحصیل منظور ہوگی 👊

27/06/2026

🔥💪🏻

Address

نرڑہ طرف نرڑہ
Jand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nar'rah Ki Awaaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share