01/09/2026
*پریس رپورٹ*
*شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع جامشورو کی جانب سے PPHI کے ڈسٹرکٹ مینیجر کو "بیسٹ سروس ایوارڈ" پیش*
*جامشورو:* شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع جامشورو کے وفد نے *پی پی ایچ آئی ضلع جامشورو کے ڈسٹرکٹ مینیجر جناب ڈاکٹر شفیق الرحمان آگرو صاحب* کو ماہِ محرم الحرام 1448ھ میں عزاداروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر *"بیسٹ سروس ایوارڈ"* سے نوازا۔
وفد کی قیادت *ضلعی صدر سید ذاکر حسین شاہ صاحب* نے کی۔ اس موقع پر *ڈاکٹر برکت حسین لغاری صاحب، صوبائی مشیر*، *علی محمد شاکر صاحب، جنرل سیکریٹری ڈویژن حیدرآباد*، *خادم حسین رونجھو صاحب، صدر تحصیل سیون*، *عبدالحمید کھمان صاحب، صدر تحصیل مانجھند*، *سید امتیاز شاہ صاحب، صدر تحصیل جامشورو*، *بشیر حسین خاصخیلی صاحب، جنرل سیکریٹری تحصیل سیون*، *سجاد حسین کھوکھر صاحب، جنرل سیکریٹری تحصیل جامشورو*، *رضوان حسین مہر صاحب، نائب صدر تحصیل جامشورو* اور *صفر حسین ملاح صاحب، نمائندہ تحصیل مانجھند* بھی موجود تھے۔
ضلعی صدر سید ذاکر حسین شاہ صاحب نے کہا کہ ڈاکٹر شفیق الرحمان آگرو صاحب نے محرم کے دوران مجالس، جلوسوں اور مرکزی مقامات پر میڈیکل کیمپس، فرسٹ ایڈ، ادویات اور ایمبولینس سروس کی بروقت فراہمی یقینی بنائی۔ ان کی کاوشوں سے ہزاروں عزاداروں کو ریلیف ملا۔
ڈسٹرکٹ مینیجر جناب ڈاکٹر شفیق الرحمان آگرو صاحب نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔
*جاری کردہ:*
میڈیا سیل
*شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع جامشورو*
تاریخ: 31 آگسٹ 2026