Labaik Ya Mahdi As

Labaik Ya Mahdi As Social Worker

29/01/2024

اسکو دنیا میں سب ملا حسین ؑ جان
جس نے ایک بار بھی کہا حسین ؑ جان

سلامِ کعبیہِ دلہا حسین ؑ جانم
حسین ؑ جان حسین ؑ جان
حسین ؑ جانم حسین ؑ جانم حسین ؑ جان

29/01/2024
17/11/2023

جب بھی پیو پانی حسین ابن علی ع کا نام لو🌹
سیلاب متاثرین کیلئے فراہمی آب جہاں پر میٹھے پانی کی سہولت موجود نہیں ہے وہاں پر ھم کوشش کررہے ہیں میٹھے پانی کے ھینڈ پمپ لگائے ، آپ اپنے مرحومین کیلئے بھی ڈونیٹ کرسکتے ہیں 🙏♥️🍁


30/10/2023

ہاں ماں حسینیء ہو تو یہ نام اثر کرتا ہے
عشق بن جاتا ہے نسلوں میں سفر کرتا ہے

27/10/2023
🌷 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ*🌷   ☀ *حُسینی کیلنڈر* ☀🪷  *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّل...
27/10/2023

🌷 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ*🌷
☀ *حُسینی کیلنڈر* ☀

🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ*

🌹 *أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ*

🌹 *اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ*

*🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ*

🤲 *آٸے حُجّتِ خُدا جلدی آٸیں*

💚 *آج کا دن ➖ جمعة المبارک*
🌙 *11 ربیع الثّانی 1445 ھجری*
☀ *27 اکتوبر 2023 عیسوی*
⭐ *13 کاتک 2080 بکرمی*

🌙 *آج 11 ماہِ ربیع الثّانی کادن نیک ہے*

🌺 جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ مقدس ہےکہ:
*جمعہ تمام دنوں کاسردار ہےاور عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ سےافضل ہے*

🪷 *گروپ/چینل العصر اسلامک سروس (ایڈمنز) کیطرف سےتمام مؤمنین ومؤمنات کو روزِ جمعہ مبارک ہو*

✋ *لبیک یاحسین علیہ السلام*
کہ سال میں زیادہ سےزیادہ درسِ اخلاق میں شرکت کرتا/کرتی ہوں۔

🌺 *القرآن الحکیم* 🌺
پارہ: 13 وَمَاۤ اُبَرِّی
سُورةُالرَّعْدُ 13(مکی)پارہ 13، رکوع 6 کل آیات 43
آیت 4

*وَفِی الۡاَرۡضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّجَنّٰتٌ مِّنۡ اَعۡنَابٍ وَّزَرۡعٌ وَّنَخِیۡلٌ صِنۡوَانٌ وَّغَیۡرُ صِنۡوَانٍ یُّسۡقٰی بِمَآءٍ وَّاحِدٍ ۟ وَنُفَضِّلُ بَعۡضَہَا عَلٰی بَعۡضٍ فِی الۡاُکُلِ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّعۡقِلُوۡنَ﴿۴﴾*

*قطعات زمین کاباہمی ربط*
۴۔ اور زمین میں باہم متصل ٹکڑےہیں اور انگوروں کےباغات ہیں نیز کھیتیاں اور کھجور کےدرخت ہیں جن میں سےکچھ دوہرے تنےکے ہوتےہیں اور کچھ دوہرےنہیں ہوتے، سب کو ایک ہی پانی سےسیراب کیاجاتا ہےلیکن پھلوں میں (لذت میں) ہم بعض کو بعض سےبہتر بناتےہیں، عقل سےکام لینے والوں کیلئےیقینا ان چیزوں میں نشانیاں ہیں۔

🔘 زمین کےقطعات ایک دوسرے سےمتصل ہوتےہیں۔ یہ سب قطعات نہ صرف جغرافیائی اعتبار سےایک دوسرے سےمتصل ہیں، بلکہ جن عناصر پر مشتمل ہیں ان میں بھی یہ ایک دوسرے کےقریب اور متشابہ ہیں۔

قارئین محترم!
اللّٰه تعالیٰ کی زمینی نشانیوں میں سےیہ بھی ایک بڑی نشانی ہےکہ اسکے مختلف قطعات بالکل آس پاس ہیں مگر اسکے باوجود خاصیت مختلف ہے، مزاج مختلف ہے،
کوئی زرخیز زمین ہےاور کوئی نہیں ہے،
کہیں انگور کاباغ ہے،
کہیں غلہ کی کھیتیاں ہیں،
اور کہیں کھجوریں ہیں،
بعض کےتنے اکہرےہیں اور بعض کےدوہرے ہیں،
اور پھر جس پانی سےسیراب ہوتےہیں وہ پانی بھی ایک ہےمگر پیداوار کی مقدار میں فرق ہے (کہیں زیادہ اور کہیں کم) ذائقہ میں فرق ہےکوئی بہتر ہےاور کوئی کہتر کہیں ایک جڑ سےکئی کئی تنےپھوٹ نکلتےہیں اور کہیں ایک جڑ سےصرف ایک ہی تنا نکلتاہے،
یہی حال بنی آدم کا ہےکہ کچھ اچھےہیں اور کچھ برےہیں حالانکہ اصل سب کی ایک ہے۔

حقیقتاً یہ تمام تخلیقات اور تنوعات Varieties محض کسی اتفاق یاحادثے کانتیجہ نہیں ہوسکتے، بلکہ یقیناً یہ کسی حکیم وعلیم کی فکر اور سوچے سمجھے منصوبے کانتیجہ ہیں۔
ان تمام حکمتوں کو اللّٰه تعالیٰ کی قدرت، حکمت، رحمت، عظمت، شان وشوکت بتا کر اللّٰه تعالیٰ نے نیچری مذاہب کو یکسر باطل قرار دےدیا جو کائنات کو صرف طبعی قوانین کامقید سمجھتے ہیں، اور کسی قانون بنانے والے کو نہیں مانتے۔

قارئین محترم!
اللّٰه تعالیٰ کی قدرت اور حکمت کاایک کرشمہ یہ بھی ہےکہ ایک ہی پانی سےالگ الگ حجم، خصوصیات ، مزاج اور ذائقے کےپھل پیدا ہو رہےہیں۔ اسی لیےآخر میں فرمایا:
ان سب باتوں میں اللّٰه تعالیٰ کی قدرت اور حکمت کی دلیلیں ہیں، اُن لوگوں کیلئےجو عقل سےکام لیں۔

کوئی آرٹسٹ ایک رنگ یاصرف سادےپانی سےکسی تصویر میں اتنےرنگ نہیں بھر سکتا، اللّٰه تعالیٰ نےاس آیت میں اپنی 10 نشانیاں اور دلیلیں گنوائی ہیں:

(۱) آسمانوں کی خلقت
(۲) سورج کی خلقت اور اُسکو قابو میں رکھنا۔
(۳) تمام کائنات کےمعاملات کی تدبیر کرنا۔
(۴) زمین کو بچھانا۔
(۵) پہاڑوں کو جمانا
(۶) دریائوں کو بہانا
(۷) پھلوں کی مختلف قسمیں بنانا
(۸) دن رات کا آناجانا۔
(۹) ایک ہی پانی سےسو رنگ اور قسم قسم کی چیزیں بنانا۔
(۱۰) چاند کا بنانا اور اُس کوگھمانا۔

🔘 *آیت کاپیغام*
1۔ زمین کےمختلف قطعے ہوتےہیں جو ایک دوسرے کیساتھ جڑے ہوئےہیں اور قطعہ خاص استعداد کاحامل ہوتاہے۔

2۔ مختلف انواع کےپھل اپنےرنگ، ذائقے اور خوشبو کےاعتبار سےبھی مختلف ہیں یہ سب خداوندتعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں ہیں۔

3۔ پھلوں کی اقسام بھی مختلف ہیں انکےرنگ ونسل وخاندان بھی مختلف ہیں یہ سب اللّٰه تعالیٰ کےارادے اور اسکی مرضی ومنشاء کےمطابق ہیں حالانکہ پانی کا ذائقہ تو ایک ہے۔

4۔ صاحبانِ عقل ودانش خوردنی اشیاء کےساتھ ساتھ اپنی ایمانی روح کو تقویت پہنچاتےہیں جبکہ دوسرےافراد شکم پری کےعلاوہ اور کچھ نہیں جانتے۔

💖 *نسبت روزِ جمعہ*
آج کا دن *مولا امام زمانہ عجل اللّٰه تعالی فرجه الشریف سے منسوب ھے*

💛 *آج کے دن کی نمازیں*

💠 *پہلی نماز*

قاٸدالغرالمحجلین امام الراکعین مولا علی علیہ الصلاةوالسلام فرماتے ہیں:
نماز روز جمعہ چھ رکعت ہے۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللّٰه تعالی جنت میں ہزار درجے بلندی عطا فرماٸے گا۔
⬅ اس کا وقت طلوعِ آفتاب کے ایک گھنٹہ بعد ہے۔
مثلاً اگر طلوع آفتاب صبح 7 بجے ہے تو نماز کا وقت 8 بجے ہوگا۔
⬅ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔

💠 *دوسری نماز*

یعسوب الدین، انزع البطین مولا امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 15 پندرہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
⬅ نماز کے 70 مرتبہ پڑھیں۔
*أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہ*
⬅ اور 50 مرتبہ پڑھیں۔
*لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہ*

💠 *تیسری نماز*

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن طلوع آفتاب سے لیکر زوال آفتاب تک 4 رکعت نماز پڑھیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰه۔
⬅ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ الملک اور سورہ حٰم سجدہ کی تلاوت کریں۔
⬅ حق تعالی نماز پڑھنے والے کو جنت میں داخل کریگا، اس خاندان کیلٸے اسکی شفاعت قبول فرماٸیگا، اسکو قبر تنگی اور حشر کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے گا۔

💠 *نماز شبِ ہفتہ*

جناب پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
جو شخص یہ نماز پڑھےتو اللّٰه تعالیٰ اسے اور اسکےوالدین کو بخش دیگا اور اسے ان افراد میں شمار کریگا جنکی شفاعت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کرینگے۔
➖ نماز چار رکعت ہے جو دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ ہفتہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ الحمد، تین مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔

💙 *آج کے اذکار*
💥 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 100 مرتبہ*
💥 *یَا ذُاالجَلَالِ وَالاِکرَام 1000 مرتبہ*
💥 *یَا نُورُ 256 مرتبہ*

💜 *عمل براٸے حاجات*

آج کے دن نماز جمعہ یا عصر کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔ یا ہر نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھیں۔
➖ انشاء اللّٰه تعالیٰ تمام نیک حاجات کیلٸے مجرب ہے۔

🌸 *اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُجَّةِ بنِ الحَسن علیہ السّلام*

📚 *فقہ سے آگاہی*
بمطابق فتاویٰ مرجع جہان تشیع آیت اللّٰه العظمیٰ اعلم سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔

💠 *قضا روزے کےاحکام*

*مسئلہ 1664*
اگر کوئی دیوانہ اچھا ہو جائےتو اس کیلئےعالم دیوانگی کےروزوں کی قضا واجب نہیں ہے۔

*مسئلہ 1665*
اگر کوئی کافر مسلمان ہو جائےتو اس پر زمانہ کفر کےروزوں کی قضا واجب نہیں ہےلیکن اگر ایک مسلمان کافر ہو جائےاور پھر دوبارہ مسلمان ہو جائےتو ضروری ہےکہ ایامِ کفر کےروزوں کی قضا بجالائے۔

*مسئلہ 1666*
جو روزےمست ہونیکی وجہ سےچھوٹ جائیں ضروری ہےکہ انکی قضا بجا لائےخواہ جس چیز کی وجہ سےوہ مست ہوا ہو وہ علاج کی غرض سےہی کھائی ہو۔

*مسئلہ 1667*
اگر کوئی شخص کسی عذر کیوجہ چند دن روزےنہ رکھےاور بعد میں شک کرےکہ اسکا عذر کس وقت زائل ہوا تھا تو اس کیلئے واجب نہیں کہ جتنی مدت روزے نہ رکھنےکا زیادہ احتمال ہو اسکےمطابق قضا بجالائے۔
مثلاً اگر کوئی شخص ماہِ رمضان سے پہلے سفر کرےاور اسےمعلوم نہ ہوکہ ماہِ مبارک کی پانچویں تاریخ کو سفر سےواپس آیا تھا یا چھٹی کو یا مثلاً اس نے ماہِ مبارک کےآخر میں سفر شروع کیا ہو اور وہ ماہِ مبارک ختم ہونیکےبعد واپس آیا ہو اور اسےپتا نہ ہوکہ پچیسویں ماہِ رمضان کوسفر کیاتھا یا چھبیسویں کوتو دونوں صورتوں میں وہ کمتر دنوں یعنی پانچ روزوں کی قضا کر سکتاہے۔
اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہےکہ زیادہ دنوں یعنی چھ روزوں کی قضا کرے۔

♣ *آنکھوں کےدرد*

اگر کسی کو آنکھوں کا درد ہوتا ہوتو سورہ ہمزہ کو سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔

📖 *آج کا فرمان*

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام فرماتےہیں:

*جو شخص سلام سے پہلے گفتگو کا آغاز کرےتو اسکا جواب نہ دو۔*

💠 *والدین سےنیکی اور اچھا سلوک*

جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:

جو شخص یہ پسند کرتاہے کہ اسکی عمر زیادہ ہو اور اسکے رزق میں وسعت ہوتو وہ ماں باپ سےاچھا سلوک کرے کیونکہ ان سےاچھا سلوک کرنا اللّٰه تعالیٰ کی اطاعت ہے۔

🌺 جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام فرماتےہیں:

اگر آپ یہ چاہتےہیں کہ اللّٰه تعالیٰ آپ کی عمر بڑھا دےتو آپ کو چاہیئےکہ والدین کو خوش رکھیں۔

قارئین محترم!
یاد رہےکہ اچھےسلوک میں یہ شامل ہےکہ:

(1) اُنکو کبھی ناراض نہ کریں۔

(2) اگر وہ ناراض ہو جائیں تو جب تک وہ راضی نہ ہو جائیں تو چین سے نہ بیٹھیں۔

(3) کبھی بھی انکے مقابلےمیں بیوی یا دوسروں کی علی الاعلان حمایت نہ کریں۔

(4) کبھی انکو ڈانٹنےکی جرآت نہ کریں اور نہ ہی نظرِغضب ان پر ڈالیں۔

(5) انکی مادی ضروریات اور نفسیاتی ضروریات کاخیال رکھیں۔

(6) انکی آواز پر اپنی آواز کو بلند نہ کریں۔

(7) انکی معاشرتی حیثیت آپکی حیثیت سےکمتر نہ ہو۔

(8) اگر وہ انتقال کر گئےہوں تو ان کیلئے دعائےخیر اور نیک اعمال انجام دینےاور انکےقضا واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں۔

(9) اگر ممکن ہوتو صحیفہ کاملہ میں امام سجاد علیہ السّلام کی والدین کےحق میں دعا بمعہ ترجمہ اکثر پڑھا کریں۔

(10) مرنے کےبعد بھی انہیں یاد رکھیں۔

🌺 آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں کہ:
مرنے کےبعد ان کیلئے نمازیں پڑھے،
انکے گناہوں کی بخشش کی دعا مانگے،
انکے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرے،
انکے دوستوں کااحترام کرےاور انکے رشتہ داروں سےمیل ملاقات رکھے۔

🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ*

انتخاب وترتيب۔

Whatsapp
+923323189622

*ہم حُسینی ہیں سارےجہاں میں پھیلےہوٸے*

Address

Mualadad District Jacobabad
Jacobabad
79000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Labaik Ya Mahdi As posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Labaik Ya Mahdi As:

Share

Category