06/09/2026
🌾 یوریا کھاد کہاں غائب ہو گئی؟ کسان سراپا احتجاج!
کسان کا سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ یوریا کھاد آخر کہاں گئی؟
مارکیٹ میں کھاد کی دستیابی ایک مسئلہ بن چکی ہے، جبکہ کسان اپنی فصل کو بروقت کھاد دینے کے لیے پریشان ہے۔
ایک طرف مبینہ طور پر بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات سامنے آتی ہیں، دوسری جانب اگر کسان سے فصل کے معاملے میں کوئی غلطی ہو جائے تو اسے ایف آئی آر اور کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
🌾 کسان کا حکومت سے سوال:
اگر کسان کے لیے قانون موجود ہے تو پھر کھاد مافیا، ذخیرہ اندوزوں اور بلیک میں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کب حرکت میں آئے گا؟
حکومت سے مطالبہ ہے کہ یوریا کھاد کی مصنوعی قلت کا فوری نوٹس لیا جائے، کسانوں کو مقررہ نرخ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
کسان کو ایف آئی آر نہیں، فصل کے لیے کھاد چاہیے! 🌾
#کسان #زراعت